فوجداری قانون سازی کا مقصد؟ فرد کی اصلاح ہے، اسلامی حدود شریعہ کا نفاذ ہے۔ انسان کی عظمت کا تحفظ ہے، مظلوم کی حمایت ہے اور ظالم کا راستہ روکنا ہے، تاکہ لوگوں میں احساس تحفظ پیدا ہو۔

آپ کے ووٹ کا کیا مقصد ہے

جب آپ کسی کو ووٹ دیتے ہیں تو اس شخص کی بنیادی ۔آئینی اور قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اسمبلی میں جا کر اپ کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائے اور ملک کی تعمیر وَ ترقی کے لیئے قانون سازی کرے۔ یہ ہے اصل آپ کے وواٹ کی عزّت۔ اور عوام کی حقیقی خدمت ۔

فوجداری قانون سازی کا بنیادی مقصد

فوجداری قانون سازی کا مقصد فرد اور سوسائیٹی کی اصلاح ہے ۔انسان کی عظمت و بقاء کا تحفظ ہے ۔ مظلوم کی حمایت اور ظالم کا راستہ روکنا ہے ۔ لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔ اور سماج دشمن عناصر کے دل و دماغ میں خوف پیدا کر کے ان کو غیر قانونی حرکتوں سے باز رکھنا ہے ۔

جس کے باعث ملک و ریاست میں فساد پھیلے اور معاشرے کا اخلاقی معیار پست ہو ۔ یا خراب ہو ۔ یا معاشرہ بگڑے ۔ تو فوجداری قانون کے زریعے لاگوں کے جان و مال عزت و آبرو حسب نسب کو محفوظ کیا جاتا ہے ۔

فوجداری قانون سازی انسداد جرائم کے پیش نظر کی جاتی ہے ۔ اگر اس کو اسلامی پوائنٹ سے دیکھا جائے تو یہ قانون یعنی حدود لاء یا تعزیر ی قانون نہ صرف افراد کی بنیادی زندگی کو سنوار نا ہے بلکہ ان کو عزاب آخرت سے بھی محفوظ رکھ تا ہے ۔

فوجداری قانون سازی کے زریعے سخت ترین سزاہیں رکھ کر ملزمان کو ڈرایا جاتا ہے ۔ تاکہ ملک وَ ملّت میں امن و آمان قائم دائم رہے ۔

اور یوں لوگوں کے جان اور املاک اور عزت محفوظ ہو جاتے ہیں ۔ اس قانون کے زریعے ۔

اللّٰہ پاک نے انسان کے اندر خیر اور شر دونوں مادّے رکھے ہیں

اللّٰہ کریم نے انسان کے فطرت میں خیر و شر دونوں مادے رکھے ہیں ۔ اور پھر اس کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ جس راہ کو چاہے اپنے لیئے پسند کرے اور اس کا مقصد انسان کی آزمائش ہے ۔ سورةُ الملک ۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *