نمبر ۲ : جرئم کی وجہ خاندانی پس منظر ۔

جرائم کے پنپنے کی پہلی وجہ غُربت ہے ۔ اس کا تفصیلی ذکر ہم پہلے کالم میں کر چُکے ہیں ۔

Family Backgrounds :

خاندانی پس منظر جرائم کے فروغ اور پنپنے کے لئیے بہت اہم اور بنیادی کردار ادا کرتا ہے . جرائم کے جراثیم والدین اور خاندان سے اپنی اولاد اور نسل کو مُنتقل ہوتا ہے ۔ خون کا رشتہ خواة وة ماں کی طرف سے ہے یا باپ کی طرف سے ہو بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

کرئمنالوجی کے ماہرین نے اس بات پر باقاعدة ریسرچ کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ جرائم کے جراثیم خاندانی خون کے ذریعے نسلوں میں کسی نہ کسی طرح مُنتقل ہوتے رہتے ہیں ۔ جو خاندان شریف ہوتے ہیں ۔ “مگر نام کے نہیں کام کے” وة جرائم و کرائم کا ارتکاب نہیں کرتے ۔ لیکن اب اگر ان کے خاندان میں کسی بھی طرح جرائم پیشہ خاندان کا فرد آجائے ۔ تو اس شریف خاندان میں بھی جرائم و کرائم کا ارتکاب شروع ہو جاتا ہے ۔ مسٹر ہنری ہربرٹ اور میسٹر ڑچرڈ ڈکیل جو ایک ماہر جُرمیات ہیں ۔ انہوں نے بھی یہی تحقیق کی ہے ۔اور وة مُفکرین یہ ثابت کرتے ہیں کہ خاندانی شجرة نسب کرائم کے فروغ اور حوصلہ افزائی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

واللہ عالم

دراص بات یہ ہوتی ہے کہ جب کسی گھر کا کوی فرد بچّہ ہو یا بڑا جب وة کوئی خاص و عام قسم کی غلطی کر تا ہے ۔ تو اسکے گرد کے لوگ اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ اس طرح وة شخص غلطی پر نادیم ہونے کے بجائے فخر کر نے کا عادی ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح کرائم و جرائم گھر سے اور خاندان سے اور ارد گرد کے ماحول سے پروان اور فروغ پانا شروع ہو جاتا ہے ۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم لوگوں کو نیکی کی دعوت دیں اور بُرائی سے روکیں ۔

یہی اسلام کا گولڈین روُل ہے ۔ اگر ہم اور اپ اپنے اپنے معاشر ے سے کرائم و جرائم کو ختم یا کم از کم کرائم کو کم کرنا چاہتیے ہیں تو اسلام کو ایک مرتبہ ضرور اور ضرور اپنے ان انکھوں سے پڑھ لیں تاکہ عمل کرنے میں اسانی ہو ۔ اور پھر لوگوں کو اسلام کے گولڈین روُل کی طرف دعوت دیں ۔ میرا چیلینج ہے جُرمیات کے تمام مُفکّرین کو کہ اسلام کے گولڈین روُل پر چل کر ہی ہم دنیا سے کرائم و جرائم کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ ٹھہر کر زرا سونچئیے گا ۔ انشاء اللہ تعلی ۔

Categories: Uncategorized

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *