نمبر ۔1 پاکستان کے مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی زندگی اسلام کے بنیادی اصولوں اور اساسی تصورات کے مطابق مرتب کرنے کے قابل بنانے کے لیے اور انہیں ایسی سہولتے پیدا کرنے کے لیے اور مہیا کرنے لے لیے اقدام کیے جائیں گے ۔ جن کی مدد سے وہ قرآن پاک اور سنّت کے مطابق زندگی کا مطلب ذہین نشین کر سکیں ۔

نمبر 2 = پاکستان کے مسلمانوں کے بارے میں مملکت مندرجہ ذیل امور کے لیے کوشش کرے گی ۔

الف = قرآن پاک اور اسلامیات کی تعلیم کو لازمی قرار دینا ۔ عربی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس کے لیے سہولت باہم پہنچانا اور قرآن پاک کی صحیح اور من و عن طباعت اور اشاعت کا اہتمام کرنا ۔

ب = اتحاد اور اسلامی اخلاقی معیار اور ترقی کی پابندی کو فروغ دینا ۔

ج = زکواة عُشر اوقاف اور مساجد کی باقاعدہ تنظیم کا اہتمام کرنا ۔

اس آرٹیکل کی مزید وضاحت یوں ہے کہ

اس آرٹیکل میں حکومت وقت پر یہ زمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی زندگی اسلام کے بنیادی اصولوں اور اساسی تصورات کے مطابق بسر کرنے کے قابل بنائے اور انہیں ایسی سہولتیں بہم پہنچائے جن کی مدد سے وہ قرآن و سنّت کت مطابق اپنی زندگیاں ڈھال سکیں ۔ یہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ہر ممکن کوشش کریں تاکہ ایک مثالی اسلامی معاشرہ وجود میں آسکے ۔

حکومت وقت ایسے اقدامات بروئے کار لائے کہ ہر فرد کو قرآن پاک اور اسلامیات کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسّر ہوں ۔ حکومت نے ابتدائی درجہ یعنی کلاس اوّل سے میٹرک تک قرآن پاک اور احادیث وغیرہ پر مبنی اسلامی تعلیم لازمی قرار دے سی ہے ۔

قرآن پاک کی اشاعت کے نام سے ایک قانون کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت قرآن پاک کی طباعت میں کسی نہ کسی وجہ سے رہ جانے والی غلطیوں کا سد باب کر دیا گیا ہے ۔

کسی بھی شخص کو اس بناء پر امن عامہ کی صورت حال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ اس کا تعین کسی بااثر شخصیت یا جماعت سے ہے ۔ اور اخلاقی قدروں کو پامال نہ ہونے دیں کیوں کہ اخلاق ہی کسی معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

محکمہ اوقاف کی تحویل میں ملک بھر کی بے شمار مساجد ہیں اور ان کا انتظام و انصرم بہتر طریقہ سے چل رہا ہے ۔

Art 31 & Islamic way of life

What does Art 31 says about our Islamic way of life

Islamic way of life

31. (1) Steps shall be taken to enable the Muslims of Pakistan, individually and collectively, to order their lives in accordance with the fundamental principles and basic concepts of Islam and to provide facilities whereby they may be enabled to understand the meaning of life according to the Holy Quran and Sunnah.

(2) The State shall endeavour, as respects the Muslims of Pakistan,—

(a)  to make the teaching of the Holy Quran and Islamiat compulsory, to encourage and facilitate the learning of Arabic language and to secure correct and exact printing and publishing of the Holy Quran;

(b)  to promote unity and the observance of the Islamic moral standards; and

(c)  to secure the proper organisation of zakat 1[ushr,] auqaf and mosques.


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *