ہر شخص کی کیا ذمہ داری ہے

اس آرٹیکل میں اس باب میں وضع کردہ اصول حکمت عملی کے اصول کہلائیں گے اور مملکت کے ہر شعبے اور ہیت مجاز کی اور مملکت کے کسی شعبہ یا ہیت مجاز کی طرف سے

کارہائے منصبی انجام دینے والے ہر شخص کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان اصولوں کے مطابق جہاں تک کہ وہ اس شعبہ یا ہیت مجاز کے کارہائے منصبی سے تعلق رکھتے ہوں عمل کریں ۔ جہاں تک حکمت عملی کے کسی مخصوص اصول پر عمل کرنے کا انحصار اس غرض کے لیے وسائل کے حاصل ہونے پر ہو تو وہ اصول ان وسائل کی دستیابی پر مشروط تصور کیا جائے گا ۔
ہر امور ہر سال صدر وفاق کے امور کے متعلق اور ہر صوبہ کا گورنر اپنے صوبہ کے امور کے متعلق حکمت عملی کے اصولوں پر عمل کرنے اور ان کی تعمیل کرنے کے لیے ایک رپورٹ تیار کرائے گا ۔ اور مزکورہ رپورٹ پر بحث کے لیے قومی اسمبلی میں بحث ہو گی پھر سینٹ میں اور صوبائی اسمبلی میں گورنر اس رپرٹ کو بحث کےلیے پیش کرے گا ۔ اس کے جیسے بھی صورت ہو ۔ اس رپورٹ پر دونوں ایوانوں میں بحث کریں گے ۔ اور اس کے قواعد و ضوابط کے کار میں کام میں گنجائیش رکھی جائے گی ۔

اس کے ضوابط یا اصول کی وضاحت آرٹیکل کچھ یوں کرتا ہے کہ ۔

وہ اصول میں اس باب میں موجود ہیں ۔ یہ اصول ملک کی حکمرانی کے لیے بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اور مملکت کا بھی یہ فرض ہے کہ قوانین بنانے میں یا قانون سازی میں ان اصولوں کاخیال رکھے اور ان کا اطلاق کریں
صدر اورگورنر صاحبان کی رپورٹوں پر بحث سے اخز نتائج کی روشنی میں متعلقہ امور میں اصلاح کی جا سکے اور حکومت بھی خیال کرے کہ وہ اخراجات کی حدود میں رہے ۔ اور فضول خرچ سے بچے

ناظرین عوام کو ان علوم سے ضرور آگاہ رہنا چاہیے ۔ کیوں کہ وہی قومیں ترقی کیا کرتی ہیں جن کو جن کا قانونی حق اور فرض معلوم ہو ۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *