Introduction to Crime

جرمیات کا مطلب علم تفتیشِ جرائم کے ہیں۔ جرم غیر قانونی اقدام ہے جبکہ مجرم غیر قانونی حرکت، جُرم کر سکتا ہے۔

جرم کی جمع اجرام کے ہیں یہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ جرم کو انگریزی زبان میں کرائم اور آوفینس کہتے ہیں۔ یہ عربی سے اردو زبان میں آیا ہے۔ جرم لفظ اسم ہے۔ جرم مزکر کے مضمون میں استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ جرمیات کا مطلب علم تفتیشِ جرائم کے ہیں۔ جرم کی ماں کون ہے؟ جرم فرد کے بد اعمالی سے پھیلتا ہے۔ جرم کی ابتدا گھر سے ہوتی ہے۔ قانون کی گرفت کی کمزوری سے جرم معاشرے میں پھیلتا پھلتا ہے۔ عدالتی نظام کی کمزوری۔ انصاف کا فُقدان جرم کو پرموٹ کرتا ہے۔

جرم کا مطلب خطا کے ہیں، ناراضگی کے ہیں، گناہ کے ہیں، قصور کے ہیں، قانون شکنی اور معادے کےخلاف ورزی کے ہیں، قانون کے خلاف حرکت کرنے کے ہیں، جرم غیر قانونی اقدام ہے۔ جرم قابل سزا فعل اور حرکت ہے اور تقصیر کے معنوع میں بھی استعمال ہوتےہیں۔

لفظ جُرم بد اہدی و وعدوں کی خلاف ورزی کے ہیں خواہ یہ انسان سے کیا ہوا وعدہ ہو یا ریاستی اداروں سے کیا ہوا وعدہ ہو یا کسی قانون سے کیا ہوا وعدہ ہو یہ گناہ اور غیر انسانی رویوں سے جُرم نکلا ہے۔ الغرض یہ کہ جرم قابل سزا حرکت یا فعل ہے۔ جرم قابل تعزیر خطا کے ہیں۔

جرم فعل ہے جبکہ مجرم فاعل ہے۔ اور جرم جس چیز پر جرم کا ارتکاب ہوتا ہے وہ مفعول ہوگا۔ جرم یا جرمیات علم کا وہ مجموعہ ہے جو جرم مجرم اور ان کے قانونی اور معاشرتی اور نفسیاتی لحاظ سے جائزہ لیتا ہے۔ کسی معاشرے کے قانون ساز اداروں میں قانون سازی ۔ عدالتی نظام اور ملک میں سزاوں کا نظریہ اور سزا کے بعد مجرموں سے برتاو ان کی تربیت پھر سزاوں کے بعد ان پر اس کے اثرات اور نفسیاتی اعتبار سے مجرمانہ کردار کا جائزہ لینا بھی اسی علم کا حصہ ہے۔

جرم ایک غیر قانونی اقدام ہے جبکہ مجرم کئی غیر قانونی فعل جرم کر سکتا ہے ۔ قانونی اعتبار سے جرم کی تکمیل کے لئے یہ ضروری ہے کہ مجرانہ ذہنیت ہو اور مجرمانہ نیت بھی ضروری ہے جرم کی تکمیل کے لئے۔ جبتک کہ کوئی عمل کوئی اقدام مجرمانہ نیت سے نہ کیا جائے وہ جرم، جُرم کے دائرے میں نہیں آئے گا۔ بلکہ وہ عمل حادثاتی ہوسکتا ہے۔ جو نیت کے ساتھ نہ کیا جائے۔ مگر اس میں بھی سزا ہے۔ ایسا نہیں کہ وہ قانون سے مکمل طور پر بچ جائے گا ۔

Categories: جرم

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *