اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر انیق احمد نے غیر مسلم پاکستانیوں سے کہا تھا کہ دشمن جڑانوالہ جیسے کسی اور واقعہ کو ہمارے کھاتے میں ڈال سکتا ہے، اس لئے ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔

انیق احمد نے کہاکہ   مسلمان ہونے کے ناطہ سے ہمیں تمام غیر مسلم پاکستانیوں کے ساتھ بڑے بھائی کا برتائو کرنا ہوگا، اگر کہیں کوئی واقعہ ہوجائے تو کسی کو اپنی عدالت نہیں لگانی چاہیئے ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا تھا کہ  دین اسلام بہت خوبصورت دین ہے، سمجھ نہیں آتی کہ وہ کون لوگ ہیں جو اس دین کا چہرہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اقلیتوں کے بڑے بھائی ہیں، ہم ان کے محافظ ہیں، کچھ داخلی اور خارجی دشمن ہیں جو پاکستان اور اسلام کا چہرہ بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *