حضرت ابوبکر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ْ قُربانی کے روز منیٰ میں اپنے اپنے خُطبے میں فرمایا ۔ بے شک تمہار ے خون ۔ تمہار ے اموال اور تمہاری آبروئیں تم پر اُسی طرح حرام ہیں ۔ جس طرح تمہارا آج کا یہ دن تمہار ے اس شہر اور تمہار ے اس مہینے میں حُرمت والا ہے
مگر آج مسلمان کیا کر رہا ہے ۔ یقیناً موت کے بعد کے سوال و جواب کو بھول گیا ہے ۔ بلکہ دوسروں کا مال کھانے والے دنیا میں بھی سُکھ سے نہیں رة پاتے ۔ جن کے لیئے وة حرام کما کما کر جمع کرتے ہیں وة ان غاصب بزرغوں کی زندگی کو قابل عبرت بنا دیتے ہیں ۔ ہمیں دوسروں کا مال حرام طریقے سے ہڑپ کرنے سے بچنا چاہیئے اللہ پاک ہماری اور آپ کی حفاظت فرمائے امین
بلوغ المرام ۔ 759 بخاری 1739 مسلم . 1678
0 Comments