صحیح بُخَرِی و مُسلِم :۔ حضرت انَس رضی اللہُ عنة سے روایت ہے کہ رسُول اللہ ﷺ بکثرت یہ دُعا مانگتے تھے۔

  • بلُغ المَرام نمبر : 1353

اس حدیث میں جس دُعا کا ذکر ہے نبی ﷺ اسے بکثرت پڑھتے تھے ۔ یه دُعا سب دُعاوں سے جامع ہے دنیا و اخرت کے جملہ مطالب اس میں اَگئے ہیں ۔ لفظ حسنة میں دنیا کے اعتبار سے نیک عمل ، نیک اولاد ، وُسعت رزق ، علم نافع اور صحت و آخرت وغیرة سب کچھ شامل ہے ۔ صرف ایک لفظ حسنة کہہ کر دنیا کی تمام بھلائیاں طلب کر لیں اور آخرت کے لیئے یہی لفظ بول کر ۔ جنّت طلب کر لی اور آخرت کے گھبراہٹ امن و سلامتی اور حساب و کتاب کی اسانی بھی طلب کرلی ۔ نیز آگ کے عذاب ۔ یعنی جہنم کے عذاب سے پناة کی درخوست بھی کردی ۔

گویا اس مُختصر مگر جامع دُعا میں ، دنیا و آخرت کی ساری نعمتیں مانگ لیں اور دوزخ کے عذاب سے پناة و نجات طلب کر لی ۔ اللہ کریم کرم فرما۔ امین یا ربّ الالمین ۔

Categories: Uncategorized

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *