Indian Independence Act 18th July 1947 CHAPTER 30

مسٹر ظہور آذر کی اواز میں انگریزی زبان میں فضا میں ایک اعلان گونجا کہ آدھی رات کے وقت پاکستان کی ازاد اور خود مختار مملکت معرُض وجود میں آجائے گی ۔ رات کے ٹھیک 12 بجے ہزاروں سامعین کے کانوں میں پہلے انگریزی اور پھر اردو میں یہ الفاظ گونجے ،

یہ پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس ہے

انگریزی میں یہ اعلان مسٹر ظہور آذر نے کیا اور اردو میں یہ اعلان جناب مصطفیٰ علی ہمدانی صاحب نے کیا ۔ اس اعلان کے فوراً بعد مولانا زاہر القاسمی نے قرآن مجید کی سورة فتح کی ایات تلاوت فرمائیں جس کے بعد ان کا ترجمہ نشر کیا گیا ۔

بعد ازاں خواجہ خورشید انور کا مرتب کردة ایک خصوصی سازینہ بجایا گیا ۔ پھر سنتو خان اور ان کے ہم نواوں نے قوالی میں علامہ اقبال کی نظم ۔ ساقی نامہ کے چند بند پیش کیئے ۔ ان نشریات کا اختتام حفیظ ہوشیار پوری کی ایک تقریر پر ہوا ۔

پاکستان بنانے والے پاکستان مبارک ہو

لاہور کی ٹرانس میشن کا اغاذ 15 اگست 1947 کے صبح 8 بجے سورة ال عمران کی منتخب ایات مبارکہ سے ہوا ۔ تلاوت کے بعد انگریزی خبروں کا آغاز ہوا ۔ جس کو نیوز ریڈر مسٹر نوبی نے پڑھیں ۔ ٹھیک صبح کے 8. 30 بجے قائد اعظم محمد علی جناح کی آواز میں ایک پیغام سنوایا گیا ۔ جو کہ پہلے ہی سے ریکارڈ شدة تھا ۔

قائد کی تقریر کا اغاذ ان الفاظ سے ہوا

It is with feelings of greatest happiness and emotion that I send you my greetings. August is the birthday of the Independent and sovereign State of Pakistan . It marks the fulfilment of the destiny of the Muslim nation which made great sacrifices in the past few years to have its homeland .

بے پایاں مسرّت اور احساس کے جزبات کے ساتھ میں آپ کو تہہ نیت کا پیغام دیتا ہوں ۔ اگست آزادی اور خود مختار پاکستان کی پیدائش کا دن ہے ۔ یہ مسلم قوم کی منزل مقصود کی علامت ہے ۔ جس نے پچھلے چند برسوں مہں اپنے وطن کے حصول کے لیئے عظیم قربانیاں ہیش کیں ۔

اپنے اس خطاب میں قائد نے پاکستان کے تمام شہریوں کو پاکستان کی خود مختار مملکت کے قیام کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس نئی مملکت کے وجود میں اجانے سے پاکستان کے باشندوں پر زبردست ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔

اب انہیں دنیا کو یہ ثابت کردیکھانا چاہیئے کہ کس طرح ایک قوم ۔ جس میں مختلف عناصر شامل ہیں آپس میں مل جل کر صکح و آشتی کے ساتھ رہتی ہے ۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *