حضرت ابو ہریرة رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ کسی کو پچھاڑ دینے والا بہادر نہیں ۔ بہادر تو وة ہے جو غصّے میں اپنے اپ کو قابو میں رکھے ۔ حدیث صحیح بُخاری و صحیح مسلم ۔
اس حدیث میں اپنے حریف اور دشمن کو معاف کرنے اور اس سے در گزر کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ کہ ادمی طاقت رکھنے کے باوجود غصُے کی حالت میں اپنے مد مُقابل سے انتقامی کاروائی نہ کرے اور ایسے نازک موقع پر اپنے اپ کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرے ۔ حقیقت یہ ہے کہ نفس کا جہاد کفُار کے خلاف جہاد کرنے سے بھی مشکل کام ہے ۔ اسی بنا پر رسول اللہ ﷺ نے غصّے کے موقع پر اپنے نفس پر قابو پالینے والے کو تمام لوگوں سے زیادة طاقت ور اور قوی شُمار کیا ہے ۔
0 Comments