نمبر ۱۲۷۹ ۔ حدیث ۔ صحیحین ۔

حضرت ابن عمر رضی اللہ علیہ سے روایت ہے ۔ کہ ۔: رسل اللہ ﷺ نے فرمایا ” ظلم قیامت کے روز بہت سے اندھیروں کا باعث ہوگا ” ۔ صحیح بُخاری و مسلم ۔

اس حدیث میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو شخص اس دنیا میں ظلم کریگا وة قیامت کے روز بہت سے اندھیروں میں بھٹکتا پھیریگا اور یہ ظلم اپنی تمام اقسام پر مشتمل ہے ۔ خواة جان پر ہو ، مال میں ہو ، کسی کی عزّت و ابرو پر ہو۔ حقوق اللہ میں ہو یا حقوق العباد میں ہو ۔ حرام ہے۔

نمبر ۔ ۱۲۸۰ ۔ صحیح مسلم ۔

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ۔ وة فرماتے ہیں کہ ، رسل اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ ” ظُلم سے بچو کیوںکہ ظلم قیامت کے روز اندھیروں کی شکل میں ہوگا ، نیز بخیلی سے بھی بچو کیوںکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کردیا ہے َ”۔

ظلم ، لالچ ، کنجوسی سے بچنے کا حُکم ہے

اس حدیث میں بھی ظلم سے منع کیا گیا ہے ۔ کہ قیامت کے روز یہ تاریکیوں اور اندھیروں کی شکل میں سامنے ائے گا ۔ جہاں روشنی اور نور کی ضرورت ہوگی وہاں تاریکیوں اور اندھیروں سے پالا پڑے گا ۔ ّ نیز اس میں لالچ اور کنجوسی سے بھی بچنے کا حُکوم ہے ۔ اور ، شُحّ ، یعنی حصول مال کے لالچ اور حرص کے ساتھ ساتھ اس کے خرچ کرنے میں بخل اور کنجوسی کو کہتے ہیں ۔ اور یہی حرص اور بخل ہمیشہ خون ریزی اور بد عملی کا باعث بنتا ہے ۔

جس سے حدیث ﷺ نے پوری انسانیت کو خبردار کیا ہے ۔ اللہ پاک ہمیں عمل کرنے والا بنائے۔ آمین ثمَّ آمین۔

Categories: Uncategorized

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *