آج دل بہت غمگین اور اداس ہے ۔ زمین کھا گئی اسمان کیسے کیسے ۔

مفسر المعروف تفسیر احسنُ البیان اور تفسیر احسن الکلام اور قران مجید کا مکمل اردو ترجمہ کیا ۔ اور قوائد ریاض الصالحین کا بھی اردو میں اپ نے ترجمہ کیا ۔ محقیق وَ مفتی ۔ شارح ۔ و بزرگ عالم دین بے شمار کُتب کے مصنف ۔ آج کا استاد و مربی ۔ فضیلةُ الشیخ علامہ حافظ صلاح الدین یوسفؒ رحمت اللّہ ۔

سابق مُشیر وفاقی شرعی عدالت و سرپرست شعبہ تحقیق و تالیف المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر ڈیفینس کراچی ۔ اور سابق مدیر شعبہ تحقیق و تصنیف دارالسلام لاہور ۔ اور سابق مُدیر ہفت روزة الاعتصام لاہور آج اس دنیا فانی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے رخصت ہو گئے ۔

انّالِلَّہِ وَ اِنَّا اِلَیةِ رَجِعون

آپ 1945ء میں ریاست جے پور راجستان میں پیدا ہوئے ۔

اپ دارالعلوم تقویةُ الاسلام لاہور سے فاضل درس نظامی اور قرآن کریم کو حفظ کیا ۔

آپ کے مشہور و معروف اُستاد گرامی مولانا محمد عطاءُ اللّہ حنیف بھوجیانی ۔ اور قاری بشیر احمد تبتی ۔ اور قاری عُبید اللّہ بلتستانی ۔ اور حافظ محمد اسحاق ۔ اور حافظ عبدالرشید گوہروی ۔ اور مولانا عبدالرشید مجاہد ابادی ۔ اور مولانا عبدُ الحمید رحمُ اللّہ الجمیعَ ۔ یہ لوگ تھیں ۔ اللّة تبارک و تعلیٰ ان تمام مرحومینِ مُربّیان کو جنّت میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور اپنا دیدار خاص نصیب فرمائے ۔

اللّہ رحمان و رحیم ہمارے گناہوں کو بھی معاف فرمائے اور ہم سے بھی نیکی کا کام لے تاکہ ہمارے لیئے بھی کوئی صدقہ جاریہ کا سبب بنے ۔ آمین یا ربُ العالمین

آپ کے 22سے زائد تصانیف

جنازے کے احکام و مسائل کی اِنسکلو پیڈیا ۔ اور مسائل ایصالِ ثواب ۔ آج کے سو کالڈ نام و نہاد اسلامی اسکالرز کے فتنوں کا جواب ۔ نفاذ شریعت کیوں اور کیسے نافض کیا جائے ؟ توحید اور شرک کی حقیقت ۔ نماز محمدی ﷺ ۔

مفرور لڑکیوں کا نکاح اور ہماری عدالتیں ۔ مثلہ ولایت نکاح کا ایک تحقیقی جائیزة ۔ رمضان المبارک کے فضائل و ثمرات اور احکام و مسائل ۔ ۔ فضائل عشرة ذوالحجہ اور احکام و مسائل عید الاضحیٰ ۔

مسنون نماز اور روزے کی مسنون دُعائیں ۔ حقوق مرداں اور حقوق نسواں ۔

عورتوں کے امتیازی مسائل اور قوانین ۔ حکمتیں اور فوائد ۔ کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے ۔ ؟

اسلامی اداب معاشرت ۔ واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات ۔

رسومات محرم الحرام اور سانحہ کربلا ۔ حصنُ المسلم کا اردو میں ترجمہ ۔

قُرآن مجید فُرقان حمید اور احادیث مبارکہ کی خدمت اور دین اسلام ۔ شعائر دین ۔ سُنّت نبی ﷺ اور صحابہ و اہل بیت کی حُرمت کی دفاع کا یہ عظیم سفر آپ کی زندگی کے ساتھ قائم و دائم رہا ۔ اللّہ قبول و مقبول فرمائے ۔ آمین ۔

دعایہ

اللّہٰ پاک اپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔ ان کی مبارک جہود کو قبول فرمائے ۔ انہیں انبیاء ۔ صدیقین ۔ شہداء و صالحین کی رفاقت عطا فرمائے ۔ ان کے لوحقین کو ان کے لیئے صدقہ جاریہ بنائے ۔ ورثاء کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ اور جو اہل علم حیات ہیں ان کا سایہ نادر ہم پر قائم رکھ ۔ اور روز قیامت ہمارے ساتھ بھی اپنی رحمت کا معاملہ فرما ۔ اور ہمارا انجام بھی صدیق و صالحین کے ساتھ فر ما ۔ آمین یا رب عالمین ۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *