جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ! ہم ایمان لا چُکے اس لیئے ہمارے گناة معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔
جو صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور فرمابرداری کرنے والے اور پچھلی رات کو بخشش مانگنے والے ہیں ۔
اللہ تعلیٰ ۔ فرشتے اور اہل علم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور وة عدل کو قائم رکھنے والا ہے ۔ اس غالب اور حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔
بیشک اللہ تعلیٰ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے ۔اور اہل کتاب اپنے پاس علم آجانے کے بعد آپس کی سرکشی اور حسد کی بنا ، پر ہی اختلاف کیا ہے ۔ اور اللہ تعلیٰ کی آیتوں کے ساتھ جو بھی کفُر کرے اللہ تعلیٰ اس کا جلد حساب لینے والا ہے َ
آپ ﷺ کہہ دیجئے ۔ اے اللہ ! اے تمام جہاں کے مالک ! تو جسے چاہے بادشاہی د ے جس سے چاہے اسلطنت چھین لے اور تو جسے عزّت دے اور جسے چاہے زلّت دے ۔ تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔
تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے ۔ اور دن کو رات میں لے جاتا ہے تو ہی بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے اور تو ہی جاندار سے بے جان پیدا کرتا ہے تو ہی ہے کہ جسے چاہتا ہے بے شُمار روزی دیتا ہے ۔
اے اللہ اِس چاند کو ہمار ے اوپر امن اور ایمان اور سلامتی اور اسلام اور ہر اُس چیز کے توفیق کے ساتھ جسے تو پسند کرتا ہے ۔ ہم پر طلوع فرما ہمیں عطا فرما میرا اور آپ کا رب بے شک اللہ تعلیٰ ہے ۔
اے اللہ ۔ بے شک میں تجھ سے تیری رحمت کے زریعے سے سوال کرتا ہوں جس رحمت نے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے ۔ اللہ تو رحمان ہے رحیم ہے ۔ ہم پر رحم فرما تو مجھے اور ہم سب کو بخش دے اور اس کرونا وائرس سے ہمیں نجات عطا فرما ۔ اور زندگی میں آنے والے دیگر وائرس سے بھی ہماری حفاظت فرما
اللہ ہم کمزور انسان ہیں ۔ ہم سے جو غفلت ہوئی جان کر یا انجانے میں آسے معاف فرما اور اپنے خزانے سے ہمیں مزید عطا مرما امین ۔
0 Comments