آج میں رہتے ہوئے کل کا خواب ۔ کل کی تیاری ۔ کل کی سوچ ۔ مستقبل کی سوچ ۔ با مقصد زندگی ۔ کیا ہورہا ہے ۔ کیسے ہورہا ہے ۔ کیوں ہورہا ہے ۔ کل کیا ہو سکتا ہے ۔ یہ ہم کہہ سکتے ہیں ۔ اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اسی پر زندگی گزر تی ہے ۔ کل کے بارے میں ایک اندازہ ۔ با معنی اور با مقصد زندگی ۔ ہمارے حالات ۔ واقعات ۔ ارد گرد کے لوگوں کی سوچ ۔ بنے بنائے میعار زندگی میں تبدیلی کی فکر ۔ ماحول ۔ موسم بنی بنائی کامیابی اور اس میں اضافہ کی فکر ۔ آج کا میعار زندگی اور کل کی فکر ۔

ایک جیسے ماحول سے اکتا جانا ۔ ایک جیسے موسم سے اکتا جانا ۔ ایک جیسے کھانے پینے سے اکتا جانا ۔ ایک جیسے حالات سے بےزار ہو جانا ۔ اکتا جانا ۔

بے صبرا پن ۔ جلد بازی ۔ ناشکرا پن ۔ نا شکری ۔ خود غرضی ۔ سوچوں میں ہر روز تبدیلی ۔

پہلے یہ تھا کہ اگر آپ نے یہ تعلیم حاصل کی تو یہ نوکری آپ کی پکی ۔ اور یہی خواب تھا ۔ نوکری حاصل کرنے کی سوچ رہتی تھی ۔ اور اب دوسروں کو دیکھ کر خیالات میں تبدیلی ۔

ہمیں یہ بنا بنایا ہوا معاشرہ ملا ۔ ہم اس میں آکر محض فیٹ ہوگئے ہیں ۔ ہم یہاں آکر بس گئے ۔ ہم نے اس کو نہیں بنایا ہے ۔ مگر ہم یہاں رہتے ہیں ۔ اپنے حصے کا کام کرتے ہیں ۔

ہماری سوچ محدود کیوں ہے ؟ اس لیئے کہ ہم آگے کی نہیں سوچتے ۔ مستقبل کی نہیں سوچتے ۔ حال میں خوش ۔ جو ہیں وہی دنیا ہے ۔ کویں کے میڈک ، جو کرنا تھا کر لیا ۔ اب کیا کرنا ہے ۔ نہیں

معلوم ۔

مقصد حیات

ہم جو بھی ہیں اس میں ماہر ہونے کی کوشش کریں ۔ اپنے کام میں ایک نمایا مقام پیدا کریں ۔ اپنی قدر و قیمت اپنے کام کاج سے بڑھانے کی کوشش کریں ۔ بس گزارا والی سوچ نہ پیدا کریں ۔ کام سے فرار حاصل نہ کریں ۔ دو نمبری کام نہ کریں ۔ چل چلاو اور ٹالو ٹلاو والے فارمولے کو نہ اپنایں ۔ جھوٹ ۔ فراڈ ۔ دھوکہ دہی کی سوچ اپنے اندر نہ آنے دیں ۔ اپنے زندگی کو با مقصد بنانے کی کوشش کریں ۔ اپنے کام کو بامقصد بنایں ۔ اپنا نتیجہ خود نکالیں ۔ کام دل و جان سے کریں ۔ کام ڈوب کر کریں ۔ اپنا اُڑھنا بیچھونہ کھانہ پینا اپنے کام کو دیں ۔ سونا جاگنا سب اپنے کام کو بناو۔ ۔ اپنے کام کو اپنا وقت دیں ۔ اپنے زندگی سے 9 ٹو 5 والی سوچ نکالو۔ زندگی کو روز مرہ کی دیاری کی طرح مت بناو ۔ مقصد حیات یہ بناو کہ میری زندگی اوروں کے کام کیسے آسکتی ہے ۔ یہ زندگی مفید کیسے بنے ۔ میں فائدہ مند کیسے بن سکتا ہوں ۔ میرے ہونے سے اس دنیا کو کیا ملے گا ۔ اور میرے نہ ہونے سے یہ دنیا کیا کھوئے گی ۔

جو بھی کام کریں اس میں اطمنان زندگی ہو ۔ ضمیر مطمین ہو ۔ کام سے وفاداری ہو ۔ کام اپنے بھر پور طاقت و توانائی کے ساتھ کریں ۔ ایسا کام کریں جس سے اطمنان قلب ہو ۔

اچھےاور کامیاب انسان کی 6 نشانی ہے ۔

پہلا نمبر 1: ۔ سرے خم تسلیم کرنے والا:۔ ۔ اگر کوئی اس کی غلطی کی نشاندہی کرے تو وہ اس کو ایڈمیٹ کرے گا تسلیم کرے گا ۔ اعتراف کرے گا ۔ نادم ہوگا ۔ اپنے غلطی سے رجوع کرے گا ۔ ضد و بحث نہیں کرےگا ۔ 2 . علم وَ فہم ا ور ہنر کا متلاشی ہوگا : ۔ علم سیکھنے اور سیکھانے والا سوچ ہو گا اور علم و فہم حاصل کرنے کی جستجو کرے گا علم اور عالم کو ویلکم کرے گا ۔ علم اور عالم کی قدر کرے گا ۔ اور جو سیکھا ہے اس کو دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرے گا ۔ علم کو سیکھ کر ۔ علم کو پھیلانے کی فکر کرے گا ۔ 3۔ پہلے خود کی اصلاح : ۔ ہر صورت اپنی اصلاح کی فکر کرے گا ۔ پھر دوسروں کی اصلاح کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔4 4 ۔ بے مقصد اور فالتو چیزوں سے بچے گا : ۔ فضول بحث ، فضول بات ۔ فضول خرچی ۔ فضول تنقید برائے تنقید سے پرہیز کرے گا ۔ اور فضول وقت کی بربادی سے خود کو اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش ۔ 5۔ اپنے محسن کا احسان مند رہے گا اور اپنے ہر ایک محسن کا شکر کرنے والا ہوگا ۔ 6۔۔ اس کا دل اور زبان نرم ہوگا ۔ اس کی زبان اور عمل سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔

اپنے کام کا کوئی مطلب ضرور نکالو ۔ مقصد نکالو۔ ہر آدمی کا الگ الگ مقصد زندگی ہوتی ہے ۔ اپنے اندر سے فضول فکر ختم کرو ۔ محنت کرو نتیجہ اللّٰہ پر چھوڑ دو ۔ با مقصد زندی یہ منزل نہیں راستہ ہے ۔ اس پر چل کر آپ اپنے منزل کو پا سکتے ہیں ۔

سیدھا راستہ ملنا ہی اصل میں منزل ہے ۔ احدِنس صراتل مستقیم ۔ اگر آپ کا ٹریک صحیح ہے ۔تو آپ صحیح ہیں ۔ یہی آپ کا مقصد ہونا چاہیئے ۔ زندگی کو مقصد مل گئی ۔ زندگی سراپا خیر بن گئی ۔ لوگوں کو جوڑنا ۔ ناراضگی کو کم کرنا ۔ لڑائی جھگڑا دنگا فساد سے خود کو اور کچھ کو بچانے کی کوشش کرنا ۔ حالات و واقعات سے آزاد ہوکر زندگی کو تلاش کرو ۔

ایک اچھی یاد قائم کریں ۔ اپنی زندگی کو ایک اچھا حوالہ دیں ۔ خیر خوا ہی والا دل بنایں ۔پیار کو بڑھایں ۔ اپنی عزت کو فوقیت اور ترجیح دیں ۔

آپ کے لیئے لوگوں کے دلوں میں عزت و محبت پہلے ہو ۔

پھر پیسہ کوڑی ۔ شان و شوکت ۔ جاہو جلال عہدہ وَ مرتبہ ہو ۔ کیوں کہ یہ سب آتا جاتا رہے گا ۔ یہ ثانوی چیزیں ہیں ۔

Categories: Uncategorized

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *