Criminology-International Order- International Disorder-The Anatomy of Human Destructiveness-Killing Machine- Relative- Crime Scene- Define Crime-Failed States یا ناکام ریاستیں

ناکام ریاستیں جرائم سے ہوگی۔ اسی لیے جرائم عہدِ حاضر کا مسئلہ بھی ہے اور جرائم کی پہچان بھی:۔

قانون کے اخلاقی پہلو سے قومیں بنتی بگڑتی نظر آرہی ہیں، سائبر کرائم و جرائم کے خطرات آپ کی آنگلیوں کے اشاروں پر، سیاسی، سماجی، معاشی، جسمانی اور نفسیاتی جرائم و کرائم سے محفوظ رہنے کا ایک ہی طریقہ؟

قانون کے اخلاقی پہلو کے زریعے جرائم کا خاتمہ، قانون کے اخلاقی پہلو کو نظرانداز کرنے سے جرم میں کیسے اضافہ ہوتا ہے، اخلاق سے قومیں بنتی اور بگڑتی ہیں، جرائم اور عہد حاضر کے مسائل، جرائم، کرائم اور موجودہ دور کے خطرات کو سمجھنا کیوں ضروری ہے؟ سائبر کرائم آپ کی دہلیز پر، سائبر جرائم کے خطرات سے ہوشیار۔ سماج میں اُبھرتے پھیلتے جرائم سے خود کو کیسے بچایا جائے؟ سیاست میں جرائم کی انٹری، سیاست اور اخلاقی اقدار، اخلاقی جرائم، جسمانی جرائم، نفسیاتی جرائم سے خود کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کی کوشش:۔

انسان کی اکیلی زندگی ہو یا دوکیلی، گھریلو زندگی ہو یا معاشرتی زندگی، سماجی زندگی ہو یا غیر سماجی زندگی، لوکل شہری کی زندگی ہو یا ریاستی زندگی۔ نشنل زندگی ہو یا انٹر نشنل زندگی ہو۔ ہر طرف جرائم ہی جرائم ہے۔ کہیں زیادہ جرائم تو کہیں کم جرائم ۔ ظاہری جرائم ہو یا باطنی جرائم۔ یہ جرائم کی دنیا ہے اس سے آپ نے نمٹنا ہے اس سے بچنا بچاناہے، مگر کیسے بچیں؟

اعہد حاضر اور جرائم و کرائم کی دنیا۔

عہد حاضر میں جرائم کی دنیا کافی پیچیدہ اور جدید نوعیت کی ہو چکی ہے۔ جرائم کی نوعیت اور طریقہ کار تیزی سے بدل رہے ہیں، جن میں ٹیکنالوجی کا استعمال، سائبر کرائم، اور منظم جرائم شامل ہیں۔ یہ جرائم روایتی جرائم جیسے چوری، ڈکیتی، اور قتل سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور وسیع ہیں۔

نمبر 1- سائینس ائینڈ ٹکنالوجی کی جرائم سائبر کرائم

آج کل سائبر کرائمز ایک بڑے مسئلے کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان میں ہیکنگ، شناخت کی چوری، آن لائن فراڈ، اور بچوں کا جنسی استحصال وغیرہ شامل حال ہے۔ جرائم پیشہ افراد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس، خفیہ معلومات، اور لوگوں کی پرائیویسی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ کرائم آپ کی دہلیز تک پہنچ چکی ہے۔ سائبر کرائم کو جاننے کی ضرورت ہے تب ہی آپ بچ پائیں گے۔

نمبر 2- منظم جرائم و کرائم۔

منظم جرائم، جیسے منشیات کا کاروبار، انسانی اسمگلنگ، اور غیر قانونی ہتھیاروں کا کاروبار، ایک عالمی مسئلہ بن چکے ہیں۔ منظم جرائم میں بڑے گروپس اور نیٹ ورکس ملوث ہوتے ہیں، جو ملکوں کی سرحدوں سے آزاد ہوتے ہیں اور انہیں پکڑنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ منظم جرائم سے بچنے کے لئے منظم ہی انساز کی تدبیر کرنی پڑے گی۔ منظم جرائم کو پکڑنے کے لئے عوام اور ریاستی اداروں کو ایک پیج پر ہونا ضروری ہے تب ہی آپ اپنے ملک و معاشرے سے منظم کرائم کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

نمبر 3- ٹیکنالوجی اور قانونی اداروں کے ملی بھگت سے مالی جرائم؟

مالی جرائم جیسے منی لانڈرنگ، کرپشن، سیاسی کرپشن، سماجی کرپشن، قانونی کرپشن، عدالتی کرپشن، طاقتور حلقوں کا کرپشن اور ٹیکس چوری کا کرپشن بھی عہد حاضر میں بڑے جرائم و کرائم ہیں۔ ان سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے جو کہ پہنچ رہا ہے۔ معاشرے میں عدم مساوات بڑھتی ہے۔ اس سے ملک غریب اور طاقتور طبقے امیر بنتے جا رہے ہیں۔ اس جرائم پر بھی قابو پانے کے لئے عوام اور اداروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، ورنہ ؟

نمبر 4- ملک میں دہشت گردی اور انتہاپسندی

دہشت گردی کا مسئلہ بھی موجودہ دور کے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔ یہ سیاسی، مذہبی، سماجی اور دیگر کرپٹ اداروں کی اِن والومینٹ کی وجہ سے ملک و معاشرے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی فروغ پارہی ہے۔ بڑے طبقوں کے لئے یہ ایک تجارت ہے۔ دہشتگردی لوگوں کو ڈرنے ڈرانے کے لئے اور حکومتوں کو بلیک میل کرنے کے لیے انتہا پسندی کی سوچ کو استعمال کی جاتی ہے۔

نمبر 5- سماجی اور معاشرتی عوامل

آج کے دور میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیچھے سماجی و معاشرتی عوامل بھی شامل ہیں۔ غربط و بیروزگاری، معاشی ناہمواری، تعلیم و تربیت کا فقدان، اور ذہنی و نفسیاتی مسائل جیسے عناصر بھی جرائم کی دنیا کو بڑھا رہے ہیں۔

نمبر 6- قانون نافذ کرنے والے ادارے اور جرائم کی روک تھام

عہد حاضر میں جرائم کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے جدید طریقے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل سرویلنس، ڈی این اے ٹیسٹنگ، اور جدید ترین فورانسک ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور مجرموں کو پکڑنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مگر نظر ناپید۔

جرائم کی دنیا سے کرائم کا خاتمہ ایک خواب؟

جرائم کی دنیا:- جرائم و کرائم کی دنیا سے کرائم کا خاتمہ کیسے؟ عہد حاضر کے حالات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم نہ صرف ان کے اسباب و وجوہات کو سمجھیں بلکہ ان کا سدباب کرنے کے طریقے بھی بھی تلاش کریں۔ ملک میں جب تک سیاسی استحکام قائم نہیں ہوتا اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں پر عوام کا بھروسہ قائم نہیں ہوتا تب تک ملک و معاشرے سے جرائم و کرائم کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔ بلکہ جرائم میں کمی بھی نہیں آسکتی۔ ہاں جرائم کے خاتمے کی خواب ضرور دیکھ سکتے ہیں۔ کیوں کہ خوب دیکھنا کوئی قانونی جرائم نہیں، خواب دیکھنے پر کوئی حد قائم نہیں ہوتا۔

جرائم و کرائم کی دنیا؟

جرائم کی دنیا:- اس سے مراد وہ تمام سرگرمیاں ہیں جو قانون کے خلاف اور معاشرتی اصولوں کے برعکس ہوتی ہیں۔ جرائم کی دنیا میں مختلف اقسام کے جرائم ہو رہے ہیں۔ آج اس دنیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مجرموں کے آپس میں مضبوط نیٹ ورکس قائم ہو چکے ہیں۔ ان جرائم سے نمٹنے والے اداروں پر مشتمل یہ نیٹ ورک ہے۔ اس دنیا میں چھوٹے جرائم کرنے والے عام عوامی کریمنلز پکڑے جا تے ہیں اور بڑے جرائم کو کوئی نہیں پکڑ سکتا۔ اس میں چوری، ہر قسم کی چوری اور دھوکہ دہی ہر قسم کی دھوکہ بازی سے لے کر بڑے جرائم کرائم جیسے بڑے لوگوں کا قتل، منظم جرائم، اور دہشت گردی تک شامل ہیں۔

جرائم کی پانچ 5۔ اقسام:۔

مالی جرائم و کرائم:۔ منظم جرائم، سائبر کرائم، تشدد، اور جرائم پیشہ طبقوں کی اسٹراجی بڑی منظم ہوتی ہیں:۔

نمبر 1- مالی جرائم و کرائم:۔

مالی جرائم میں منی لانڈرنگ، فراڈ، ٹیکس چوری، اور کرپشن جیسے جرائم شامل ہیں۔ ان جرائم کا مقصد مالی فوائد حاصل کرنا ہوتا ہے اور ان کا اثر معاشی نظام پر پڑتا ہے۔

نمبر 2- منظم جرائم و کرائم۔

منظم جرائم میں گروپس یا گینگز کی مدد سے جرم کرنا شامل ہے، جیسے منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی ہتھیاروں کی تجارت، اور انسانی اسمگلنگ۔ یہ جرائم منظم نیٹ ورکس اور بین الاقوامی گروپس کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

نمبر 3- سائبر ٹیکنالوجی سے کرائم:؟

ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ سائبر کرائمز، جیسے ہیکنگ، آن لائن فراڈ، اور شناخت کی چوری، بڑھ گئے ہیں۔ ان جرائم کے ذریعے مجرم دور دراز رہ کر بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

نمبر 4- ظلم و بربریت جسمانی تشدد اور نفسیاتی جرائم؟

تشدد سے متعلق جرائم میں قتل، اغوا، اور جنسی تشدد شامل ہیں۔ یہ جرائم جسمانی نقصان اور جذباتی صدمے کا سبب بنتے ہیں اور معاشرتی امن و امان کو متاثر کرتے ہیں۔

نمبر 5- تخریب کاری اور دہشت گردی؟

دہشت گردی ایک سنگین جرم ہے، جس میں سیاسی یا مذہبی وجوہات کی بنا پر تشدد کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلایا جاتا ہے اور حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

جرائم پیشہ دنیا کے عوامل:۔

جرائم کی دنیا کے پیچھے کئی عوامل ہوسکتے ہیں، جیسے کہ غربت، معاشی ناہمواری، تعلیم کی کمی، اور نفسیاتی مسائل۔ بعض اوقات مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے والے افراد کے لیے یہ ایک ذریعہ بن جاتا ہے جس سے وہ اپنی مالی یا سماجی حیثیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور جرائم کی روک تھام:۔

جرائم کی دنیا کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس، خفیہ ایجنسیاں، اور عدلیہ جیسے ادارے سرگرم ہیں۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی روک تھام میں بہتری آئی ہے، جس میں سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی این اے ٹیسٹ، اور جدید فورنسک تکنیک شامل ہیں۔

جرائم کی دنیا کی حقیقت اور چیلنجز:۔

جرائم کی دنیا میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ معاشرتی اور عالمی سطح پر بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ اس جرائم کی مستحکم اور مضبوط دنیا سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون بھی ضروری ہے۔ سماجی و اقتصادی پالیسیوں میں بہتری، اور قانون کے نفاذ میں مضبوطی اور قانون کی ٹرانس پرینسی پر عوام کا بھروسہ ہونا ضرورت ہے تاکہ ملک معاشرہ اور دنیا کو زیادہ محفوظ اور پرامن بنایا جاسکے۔ عوام کو یقین ہو کہ ادارے ہمارے ہیں پرائے نہیں؟

تحریر جاری ہے۔ ۔

Comments:

Watch my Lawyers TV YouTube Channel:


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *