لوگوں کے دل سے پولیس کا اور قانون کا ڈر نکل چکا ہے

ڈیکیتی کے نئے انداز اب طریقہ واردات میں تبدیلی آچکی ہے

پہلے چوڑی یا ڈاکہ زنی اسلحے کے زور پر ہوا کرتا تھا۔کریمنلز طاقت کی زور پر واردات کیا کرتے تھے ۔ جس میں عام لوگ بھی زخمی اور مارے جاتے تھے ۔ اور اُس واردات میں بہت سارے لوگ شامل ہوتے تھے ۔ اور ڈاکو کیش لیکر بھاگ جاتے تھے ۔ اور کبھی کبھار ڈاکووں کو پولیس سے مقابلہ بھی کرنا پرتا تھا ۔ اور اس مقابلے کے نتیجے میں ڈاکو مارے بھی جاتے تھے ۔

مگر اب سائبر کرائم کا دور شروع ہو چکا ہے واردات کے طریقے میں جدید تبدیلی آچکی ہے اب ایک شخص پورے بنک کو لوٹ لیتا ہے اور کسی کو کانو کان خبر بھی نہیں ہوتی ۔

ایک شخص کہیں دور بیٹھا اپنے کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کے زریعے لوگوں کی ذاتی زندگی میں۔ معاملات میں کاروبار میں ۔ بنکوں کے اکاونٹوں میں انٹرنیٹ کے زریعے گھوس کر راز لے لیتا ہے ۔ راز چڑا لیتا ہےاور اس راز کو خود بھی استعمال کرتا ہے اور پھر اگے دوسرے کو بیچ دیتا ہے ۔ہیکر اورسائبر کروکرز اور سائبر کیرمنلز کو بھی بیچ دیتا ہے ۔

ان مجرموں کو پکڑنا آسان نہیں ہوتا ۔ یہ مجرمان اپنی جگہ بدلتے رہتے ہیں ۔ یہ کمپیوٹر بھی بدلتے رہتے ہیں یہ انٹرنیٹ کی کمپنی کو بھی بدلتے رہتے ہیں ۔

آپ ہوشیار رہ کر ان مجرموں سے بچ سکتے ہیں

اپنی آئی ڈی کو سب سے چھوپانے کی کوشش کریں ۔اپنے کمپیوٹر کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں ۔ اپنی شناخت سب کو نہ دیں ۔اپنے پاسورڈ کو بدلتے رہیں ۔ اپنے فائنینشل میٹر کو ہوشیاری سے ڈیل کریں ۔اپنے اکاونٹ کو مونیٹر کرتے رہیں ۔اپنے کریڈیٹ کارڈ اور ڈیبیٹ کارڈ کو سب سے بچا نے کی کوشش کریں ۔ اپنا بنک اکاونٹ نمبر کسی غیر مطلقہ کو نہ دیں ۔ اپنا شناختی کارڈ نمبر کسی کو نہ دیں ۔ اپنا پاسپورٹ نمبر کسی کو نہ دیں ۔

اگر آپ کے ارد گرد کسی کے ساتھ کوئی واردات ہو جائے تو فوراً پولیس اور دیگر کنسرنڈ ایجینسیز کو مطلع کریں ۔ کمپلین کرنے میں دیر نہ کریں ۔ شکایت کر کت شکائتی نمبر ضرور حاصل کریں ۔ ۔۔۔

اگر کوئی آن لائین دھمکی دیرہا ہے تو اس کی اطلاع شکایت کی صورت میں ادارے کو کریں ۔

اگر کوئی آپ سے فون پر آپ کی پرائویسی مانگے

بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ وہ آپ سے کہے گا کہ میں فلاں ادارے سے بول رہا ہوں ۔ آپ کا نام پوچھے گا ۔ آپ کا کام پوچھے گا ۔ آپ کا پتہ پوچھے گا ۔ آپ کی تاریخ پیدائش پوچھے گا ۔ آپ کے ماں باپ بھائی بہن کا ڈیٹیل پوچھے گا ۔ آپ کا شناخت پوچھے گا ۔ شناختی کارڈ نمبر پوچھے گا ؟ آپ کے بنک کے بارے میں پوچھے گا ۔بنک اکاونٹ نمبر پوچھے گا ؟ کہے گا کہ آپ کے اکاونٹ میں ہم نے پیسہ بھیجنا ہے اس لے آپ اپنا نمبر وغیرہ دہ تو آپ کو پیسے مل جائے گے ۔ آپ کا کریڈٹ کارڈ نمبر کیا ہے؟ آپ کا ڈیبیٹ کارڈ نمبر کیا ہے ؟

ہوشیارکبھی فون پر کسی کو اپنا ڈیٹیل نہ دیں ورنہ آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا ۔ اللّٰہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے آمین


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *