سُستی اور کاہلی سے کس طرح نجات حاصل کریں؟ اور خود میں مستقل مزاجی کیسے پیدا کریں ؟

پانچو وقت کا نماز اورسُستی کا خاتمہ اور مستقل مزاجی کی شروعات

سُستی ایک قسم کی بیماری ہے

۔ وہ بندہ جو سست رہتا ہے وہ کام چوڑ ہے ۔ کاہل ہے ۔ ٹال مٹول کا عادی ہے ۔ آج کا کام کل پر ٹال تا رہتا ہے نہ اس کی زندگی کا کوئی گولز ہے اور نہ کوئی مقصد ۔ اور نہ ہی اس کی زندگی میں کوئی غور و فکر ہے ۔ ایسے لوگ نہ اللّٰہ وَ رسولؐ کے احکام کی پروہ کرتے ہیں اور نہ ہی بندوں کی پروہ ۔ یہ غیر ذمہ دار اور لاپروہ قسم کے لوگ ہیں ۔ یہ سُستی کی وجہ سے کوئی ذمہ داری نبھا نہیں پاتیں تو ان سے وفا بھی نہیں ہو پاتی ۔ یہ وقت پر کام کرنے کے عادی نہیں ہوتے ۔ سُست لوگوں کے دوست بھی سّست ہوتے ہیں ۔یہ اپنے معاشرے کو فیس نہیں کر سکتے ۔ ان کی زبان پر شکوے شکایت رہتے ہیں ۔ یہ اسمارٹ لوگوں سے حسد کرتے ہیں ۔عام طور پر ان کے پاس روپیہ پیسوں کی قلّت رہتی ہے ۔ یہ نہ دین کے نہ دنیا کے ۔

ایسا کوئی کام نہ کریں کہ رات کو پچھتاوے کے ساتھ سویں

اپنی کمزوریوں سے نظریں چورانا یہ کمزورں کا کام ہے ۔ اگر کسی کو اپنی سستی وَ کاہلی کو دور کرنی ہے تو لوگوں کے کام آنے کی کوشش کریں ۔ اپنی زندگی کو نیک مقصد دیں ۔ مثبت گولز دیں ۔ کوئی ڈھنگ کا کام اپنے ذمہ لازم کریں اپنے زندگی میں ٹارگیٹ لے کر آنے کی کوشش کریں ۔ زندگی میں ڈیسی پلین لے کر آئیں ۔ اپنے اپ کو برداشت کی حد تک تکلیف وَ مشقت میں ڈالیں ۔ اور آرام کو قربان کر دیں کسی نیک کام کے لیئے ۔ اپنا کوئی ہمدرد اور مخلص استاد بنایں۔ جو آپ سے پیار کرے اور آپ اس سے ۔ اللّٰہ کی رضاء کے لیئے ۔

اسمارٹ اور قابل لوگوں کی سوہ بت کو اپنانے کی کوشش کریں ۔ ہر روز اپنے عمال کو کاونٹ کرے ۔ پھر اپنے کام کا نتیجہ دیکھے ، ریزلٹ دیکھے ۔ اپنے حال پر نظر رکھے ۔ سُستی کاہلی کی اور دیگر وجوہات کو اپنے اندر تلاش کریں ۔ حوصلے کے ساتھ ۔ مستقل مزاجی بھی آجائے گی اور سُستی بھی ختم ہو جائے گی ۔ رات کو جب سویں تو دن بھر کے کام کو یاد کریں ۔جو غلطی کی اس کو دوبارہ نہ دوہرایں ۔ان شاء اللّٰہ تعالیٰ ۔

پہلا فارمولا با جماعت نماذ میں ہے

پہلے اچھی طرح وضوع کریں اپنے گھر پر یا افس میں ۔ یا جہاں پر بھی کام کاج کرتے ہو ں ۔ پھر مسجد کو جائیں نماز کے لیئے یہ عمل پابندی سے کریں ۔ پھر دیکھیں سُستی کہاں گئی ۔ ہمارے وقت میں برکت ہوگی ۔ کام میں برکت ہوگی ۔ رزق میں برکت ہوگی ۔ صحت و تندورستی میں خیر و برکت ہوگی ۔ اچھے لوگوں سے ملاقاتیں ہوں گی اور اچھی صحبت ملے گی ۔ تو اچھوں سے اچھائی منتقل ہو گی ہم میں ۔ ان شاء اللّٰہ تعالیٰ ۔

یہی سے سُستی کا خاتمہ اور مستقل مزاجی کی شروعات ہوتی ہے


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *