ایس بی سی اے کی ٹکنیکل کمیٹی کی جانب سے آج کے دن بھی لارنس روڈ پر واقع ایک 5 منزلہ عمارت کو ایک جانب جھوکنے کی وجہ سے مخدوش یا خستہ حال عمارت میں شامل کردیا گیا ہے ۔

کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے تحت غیر قانونی تعمیرات تاحال جاری ہے ۔ اور سندھ حکومت کی مُجرمانہ خاموشی عوام کو بہت کچھ بتا رہی ہے ۔

سینئر ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات کے ایم سی جناب بشیر صدیقی نے ایس بی سی اے لیاری کے نام غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کے لیئے خط لکھا مگر متعلقہ افسران نے کوئی کاروائی نہیں کی ۔ انہوں نے اپنے خط میں جناب نسیم الغنی سہیتو ڈی جی ، ایس بی سی اے سے کہا ہے کہ چھوٹے پلاٹس پر بڑی بڑی عمارتوں کی تعمیرات سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں ۔ پورے شہر میں لوگ غیر قانونی اور خطرناک ترین تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ رشوت دو تعمیر کرو


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *