پولس کو کمسن مجرمان کے جرائم کے بارے میں بیخ کنی کرنے کے لیئے ، ان مجرمان کے والدین اور اسکول کے سربراہوں کے ساتھ روابط رکھنے چاہیئے ۔ ان کی نگہداشت اور نگرانی جہاں والدین کے لیئے لازم اور اساتزة کے لیئے ضروری ہے ۔ وہیں یہ ذمہ داری پولس کی بھی ہے ۔کہ ان کے جرائم کے راستے کو بند کریں ۔ اور ایسے لوگوں کا تعاقب کرنا ضروری ہے جو کہ کمسن مجرمان کو نت نئے واردات کے گوڑ سیکھاتے ہیں اور ان کو جرائم کی جانب راغب کرتے ہیں ایسے اڈوں کا قلع قمع کرنا پولس کا قانونی فرض ہے ۔ کمسن مجرمان کی اصلاح کر نے کے لیئے پولس بھی ایک موثر ادارة ہے ۔ اور یہ اصلاحی ادارے کے طور پر کام کرتا ہے ۔ خاص طور پر جو بچے گھر سے بھاگ جاتے ہیں ۔ یا کسی بُرے کام میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ یا کوئی ان کو اغوا کر کے جیب تراشی یا کوئی بھی جرائم کے فن سیکھاتا ہے ۔ تو یہ پولس کا ہی اول محکمہ ہوتا ہے ۔ جو ان کمسن مجرمان کی مدد کے لیئے اتا ہے ۔ ان کی بازیابی کرتا ہے ۔ اور ان کی مزید جرائم کے راستے منقطع کرتا ہے ۔ اور ان کی اصلاح کرتا ہے . اور ان جرائم کے سرپرست اور عادی ملزمان کو کیفر کردار تک پہچاتا ہے ۔ امین یا رب العالمین .


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *