اچھای اور نیکی اخلاق کے ساتھ

اچھے لہجے اور نرم رویے ۔اور لفظوں کی خوبصورتی یہ وہ خصوصیات ہیں جو ان دیکھے انسان کو اپنا دیوانہ بنا دیتی ہے۔ ہدایت دینا اللہ تعالی کا فضل و کرم ہے کو ہر کسی کو نہیں ملتا۔ انسان بے علمی سے نہیں بلکہ بے حیائ سے جاہل کہلاتا ہے۔ اپنے دل کی کفیت کو الفاظ دینے کی کوشش کیجئیے ۔ علم و ادب کی محفلوں کو ڈھونڈنے کی کوشیش کرتے رہئیے اور جب یہ محفل اپ کو مل جائے تو اس محفل کو عتہ خداوندی جان کر اس کی قدر کیجئے۔ انسان اپنے دوست سے پہنچانا جاتا ہے ۔بُڑی عادتوں والے دوستوں سے دور ہو جائیے ۔ بُرے دوست اپ کو بھی بُرا بنا دینگے ۔ زندگی میں کوئی اعلی اور اچھا کام کرنے کا جذبہ ہونا چاہیئے ۔ زندگی کو کوی مقصد دیجئے ۔ اور اپنےمنزل و مرتبے کو بلند کیجئیے۔ خودی میں ڈوب کے پا جا سراغ زندگی ۔ پھر دیکھ حاصل زندگی۔۔

نیکی کی نیت

اچھے کام ، افعال تدابیر کرنے سے زندگی میں نیکی کی صفات پیدا ہوتی ہے ۔ اچھای انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرنے کا نام ہے ۔ سب کے لیے اپنے چہر ے پر مُسکراہٹ لانے کی کوشش کریں اگر اپ کے پاس علم ہے تو اپ اس علم سے لوگوں کو فائدة پہنچانے کی کوشش کریں ۔ اپ کے پاس آج جو کُچھ بھی ہے ۔ وة اللہ کا دیا ہوا اپ کے پاس ہے ۔ اس سے اللہ کے بندوں کے کام انے کی نیت کریں ۔

یہ ضروری نہیں کہ جب اپ کے پاس روپیہ پیسہ ہوگا تب ہی آپ کوئی نیکی یا کوی اچھا کام کر سکتے ہیں ۔ ہم اور اپ لوگوں کی اخلاقی مدد کریں ۔ معاشر ے میں سب کو مل جُل کر محبّت کے ساتھ رہنے کا طریقہ سیکھیں اور پھر سیکھا دوسرے بھائیوں کو سیکھانے کی کوشش کریں ۔

اچھای کی کوشش

معاشر ے سے ناخوندگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ علم باٹنے سے علم بڑھتا ہے ۔ خود بھی قانون کا احترام کریں اور دوسروں کو بھی قانون کے احترام کے فائید ے بتایئں ۔

اپنے رشتوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں ۔ اپنے احساسات کو زندة رکھنے کی کوشش کریں ۔ خوش رہیئے اور خوش رکھیئے ۔ اپنی غلتیوں کو دُروست کیجئے ۔ دوسروں کی معاف کیجئے ۔ اگر اصلاح بھی حروری ہے اخلاق کے ساتھ ۔ گھر میں اچھا ماحول بنانے کی کوشش کریں ۔ گھر کی کامیابی سے باہر کی کامیابی ہے ۔ اچھای پر نظر رکھیں تو اچھای ملے گی ۔

حُسن ظن

لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکیستان میں پانی کے کولر سے گلاس باندھنا پرتا ہے کیوں کہ یہاں کے لوگ بے ایمان ہیں ۔ لیکن وة یہ نہیں سمجھ پاتے کہ کسی پاکستانی نے یہاں پر کولر ، پانی اور گلاس بھی تو رکھا پے ۔ وة بھی تو پاکستانی ہے ۔

اچھای پر نظر اچھے لوگ رکھتے ہیں ۔ یہھی نیکی ہے ۔ اخلاق صرف زبانی کلامی بیان کا نام نہیں ہے محبّت ڈھُنڈنے والوں کو نہیں ۔ بانٹنے والوں کو ملا کرتی ہے ۔

اچھای اور نیکی اور اعلی اخلاق ایمان کی پیداوار ہے۔ یقین کیجئے

Categories: Good attitude

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *