Your Golden Rule
روزمرہ کے استعمال ہونے والے زرین اصول ملاحظحہ ہو:۔
خاندانی لوگوں کا وقت بدلتا ہے معیار نہیں ۔۔ بدنسلوں کی قسمت بدلتی ہے اوقات نہیں۔ شیطانوں کے بیچ میں شیطان ہی منتخب ہونگے ۔ فرشتے کہاں سے لاو گے۔ رشتوں کا نہ ہونا اتنا تکلیف دہ نہیں ، جتنا رشتوں کے ہوتے ہوئے احساس کا مرجانا ہے۔ اپنی محدود آمدنی میں خوش رہے کسی سے اپنا موازنہ مت کیجیئے ، سستا پہن لیجئے ، مُفتا اور سادہ کھالیجئے ، اور آسرے پر مت رہئیے بس حلال اور حرام کی تمیز رکھیئے۔ غلطی ہو تو مان لیجئیے اور غلط فہمی ہو تو دور کرلیجئیے ۔ یہی اچھی زندگی گزارنے کا سلیقہ ہے۔
غربت کا خاتمہ
غربت خیرات سے نہیں عدل سے ختم ہوتی ہے۔ خیرات کے پیسوں سے کوئی امیر نہیں بنتا۔ دوپہر تک بِک گیا بازار کا ہر ایک جھوٹ اور میں ایک سچ کو لے کر شام تک بیٹھا رہا۔
کیسے کیسے گھر بنا کر لوگ اس دنیا سے چلے گئیے آج وہ گھر ویرانی اور افسردگی کی مثال ہیں۔ کاش وہ لوگ جو لوگ اس حقیقیت کو بھولے ہوئے ہیںاُنہیں یا آجائے کہ سب کچھ یہا ہی جھوڑ جاتا ہے۔
امن کے تین اصول:۔
تین کاموں سے پرہیز کریں :-نمبر 1- ایک – بچوں کی وجہ سے بڑو٘ میں لڑائی نمبر 2- عورتوں کی وجہ سے گھروں میں لڑائی ۔ نمبر 3– سیاست دانوں کی وجہ سے بازاروں میں لڑائی۔ تو یہ معاشرہ بہتر ہو جاِئے گا۔۔۔ معاشرے میں امن چاہئیے تو عمل ضروری ہے۔
رزق اور علم میں تقسیم سے اضافہ ہوتا ہے۔
تنہائی میں نیک کام کیجئیے۔ تنہائی میں نوافل ادا کیجئیے۔ غریب، مسکین و ناداروں کی مالی اور اخلاقی مدد رازداری کے ساتھ کیجئیے۔ خوف خدا کا تعلق اخلاص سے ہے۔ تنہائی میں بُرے کام سے بچئیے۔ رزق اور علم کی تقسیم سے- مال اور علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
بااخلاق با کمال لوگ۔
خاندانی لوگوں کا وقت بدلتا ہے معیار نہیں ۔۔ بدنسلوں کی قسمت بدلتی ہے اوقات نہیں۔ شیطانوں کے بیچ میں شیطان ہی منتخب ہونگے ۔ فرشتے کہاں سے لاو گے۔ رشتوں کا نہ ہونا اتنا تکلیف دہ نہیں ، جتنا رشتوں کے ہوتے ہوئے احساس کا ذمہ داری کا مرجانا ہے۔ اپنی محدود آمدنی میں خوش رہیں، کسی سے اپنا مالی موازنہ مت کیجیئے ، سستا پہن لیجئے ، اپنا اور سادہ کھالیجئے ، مگر مُفتا اور آسرے پر مت رہئیے۔ بس حلال اور حرام کی تمیز رکھیئے۔ غلطی ہو تو مان لیجئیے اور غلط فہمی ہو تو دور کرلیجئیے ۔ یہی اچھی زندگی گزارنے کا سلیقہ ہے۔یہی بااخلاق اور باکمال لوگ ہوتے ہیں۔
قران کی تلاوت میں سکون ہے۔
اللّہ سُبحانُ تعلیٰ ہمیں قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے سکینت عطا فرمائیے ۔ قرآن و سنّت میں فضیلت ، اطمنان و سکون اور رحمت ہے۔ قرآن کو اپنی زبان میں سمجھ کر تلاوت کیجئیے تبہی سکون اور سلامتی ملے گا۔
علمی مخالفت۔
علم اور اصول کے ساتھ مخالفت ڈت کے کریں لیکن منافقت کبھی نہ کریں کہ علمی عقلی مخالفت جُرّت مند دلیر اور خاندانی لوگ کرتے ہیں ۔ لیکن منافقت بزدلوں اور بدنسلوں کی صفت ہے ۔
کبھی اپنے دوست کی سچائی کا امتحان نہ لیں ۔ کیا پتہ اُس وقت وہ مجبور ہو ۔ اور تم غلط فہمی میں مُبتلا ہوکر ایک اچھا دوست کھو بیٹھو ۔ علم و عقل کے ساتھ کام لو۔
عزتدار بنو۔
خود سے ، اپنے سے کمزور لوگوں کی عزّت کرنا شروع کردو تو دیکھنا اللّٰہ تعالیٰ طاقتور لوگوں سے تمہاری عزّت کروانا شروع کر دے گا ۔ آمین۔ یہ عزتداروں کی پہچان ہے۔
خدا کی پہچان۔
جب تمہیں لگے کہ تمہارا کوئی نہیں ہے، تو آسمان کی طرف دیکھنا ، وہاں وہ جو ہمیشہ سے تمہارا تھا اور ہمیشہ رہے گا، وہی خدا ہے وہی خدا ہے ۔ آمین
منزلیں کبھی کسی کے گھر جاکر حاضری نہیں دیتیں، بلکہ راستوں پر چلنے ہی سے راستے نکلتے ہیں ۔ مزید اور مزید ، اور اور آور کی طلب سے پہلے جو کچھ تمہارے پاس ہے اس کا شکر لوگوں سے شیر کرکے ادا کرو یعنی موجود کا شکر لازمی ہے۔ جس زمین پر بارش نہ ہو وہاں کی فصلیں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں ۔ اور جس گھر میں دین اور ایمان نہ ہو وہاں رہنے والی نسلیں برباد ہوجاتی ہیں ۔ اللّٰہ کو ناراض کر کے لوگوں کو راضی کرنے کی کوشش مت کرو ۔ کیوں کہ دنیا میں لوگوں کے بدلے لوگ مل سکتے ہیں ۔ مگر اللّٰہ کے بدلے کوئی دوسرا اللّٰہ نہیں مل سکتا ہے ! زندگی کی سب سے بہترین ہجرت گناہوں سے نیکی کی طرف ہجرت کرنا ہوتا ہے یعنی نیکی کی طرف پلٹ جانا ہے ۔
قاضی و ججوں کی 3 اقسام : ۔ Three (3) kind of Judges
نمبر ز- ججز اور قاضی تین طرح کے ہوتے ہیں ۔ نمبر 1:۔ وہ جج یا قاضی جس نے حق کو سچ و حق کے مطابق فیصلہ سُنا دیا ۔
نمبر2 :- وہ جج اور قاضی جس نے حق کو تو جانا لیکن اپنے فیصلے میں حق کو ادا نہیں کیا یعنی جبر و ظلم کا ساتھ دیا۔
نمبر 3 :۔ وہ جج اور قاضیِ وقت جس نے حق کو نہ جانا اور لوگوں کا فیصلا جہالت میں کیا یا پریشر میں آکر کیا یا مالی یا کوئی اور نوعیت کے مفاد پرستی کے ساتھ کیا یا بغض میں آکر ناانصافی کا فیصلہ کیا۔
بدترین لوگ۔
بدترین لوگ کون: بدترین لوگ وہ ہوتے ہیں جن کا قول و کردار منافق آنہ ہو۔ اور وہ لوگ بدترین ہوتے ہیں جن کے شر کے ڈر سے لوگ ان سے ملنا چھوڑ دیں ۔
جیسے ہر ذہن کو زنجیر سے ڈر لگتا ہے ۔ پیر و مرشد ، مجھے ہر پیر و فقیر سے ڈر لگتا ہے ۔ یہ بھی بدترین لوگ ہیں۔
سود اور حرام کھاکر جو انسانی جسم میں جو خون و باڈی اعضا پیدا کیے جائیں گے ۔ کیا وہ بلکل قدرتی اعضا کی طرح کام کریں گے ؟ ہرگز نہیں ہر گز نہیں۔ یہ بدترین لوگ ہیں جو کھانے پینے اور پہنے میں احتیات نہیں کرتے۔
مسلم مومن فائدے مند:۔
مومن آدمی اور عالم انسان آزمائش کے بعد نکھر جاتا ہے اور منافق آدمی اور انسان بکھر جاتا ہے ۔۔ مومن آدمی بہترین
یہ مت کہو کہ فلاں فلاں شخص مجھے صرف اپنی ضرورت کے وقت ہی یاد کیا کرتا ہے ۔ بلکہ یوں کہو یا سوچو کہ :۔ تمام تعریف اللّٰہ ہی کے لیے ہے ۔ جس نے ہمیں یہ شرف بخشا کہ ہمارے زریعے لوگوں کی ضرورت پوری ہوئی ۔ کیوں کہ :۔ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :۔ اللّٰہ کے نزدیک محبوب ترین شخص وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچائے ۔
جاری ہے۔۔۔۔
0 Comments