Your Golden Rule

تنہائی میں نیک کام کیجئیے۔ تنہائی میں نوافل ادا کیجئیے۔ غریب اور مسکین کی مدد رازداری کے ساتھ کیجئیے۔ خوف خدا کا تعلق اخلاص سے ہے۔ تنہائی میں بُرے کام سے بچئیے۔

خاندانی لوگوں کا وقت بدلتا ہے معیار نہیں ۔۔ بدنسلوں کی قسمت بدلتی ہے اوقات نہیں۔ شیطانوں کے بیچ میں شیطان ہی منتخب ہونگے ۔ فرشتے کہاں سے لاو گے۔ رشتوں کا نہ ہونا اتنا تکلیف دہ نہیں ، جتنا رشتوں کے ہوتے ہوئے احساس کا مرجانا ہے۔ اپنی محدود آمدنی میں خوش رہے کسی سے اپنا موازنہ مت کیجیئے ، سستا پہن لیجئے ، مُفتا اور سادہ کھالیجئے ، اور آسرے پر مت رہئیے بس حلال اور حرام کی تمیز رکھیئے۔ غلطی ہو تو مان لیجئیے اور غلط فہمی ہو تو دور کرلیجئیے ۔ یہی اچھی زندگی گزارنے کا سلیقہ ہے۔

اللّہ سبھان تعلیٰ ہمیں قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے سکینت عطا فرمائیے ۔ قرآن و سنّت میں فضیلت ، اطمنان و سکون اور رحمت ہے۔

مخالفت ڈت کے کریں لیکن منافقت کبھی نہ کریں کہ مخالفت جُرّت مند دلیر اور خاندانی لوگ کرتے ہیں ۔ لیکن منافقت بزدلوں اور بدنسلوں کی صفت ہے ۔

کبھی اپنے دوست کی سچائی کا امتحان نہ لو ۔ کیا پتہ اُس وقت وہ مجبور ہو ۔ اور تم غلط فہمی میں مُبتلا ہوکر ایک اچھا دوست کھو بیٹھو ۔

خود سے ، اپنے سے کمزور لوگوں کی عزّت کرنا شروع کردو تو دیکھنا اللّٰہ تعالیٰ طاقتور لوگوں سے تمہاری عزّت کروانا شروع کر دے گا ۔ آمین۔

جب تمہیں لگے کہ تمہارا کوئی نہیں ہے، تو آسمان کی طرف دیکھنا ، وہاں وہ جو ہمیشہ سے تمہارا تھا اور ہمیشہ رہے گا ۔ آمین

منزلیں کبھی کسی کے گھر جاکر حاضری نہیں دیتیں، بلکہ راستوں پر چلنے ہی سے راستے نکلتے ہیں ۔ مزید اور مزید ، اور اور آور کی طلب سے پہلے جو کچھ تمہارے پاس ہے اس کا شکر لوگوں سے شیر کرکے ادا کرو یعنی موجود کا شکر لازمی ہے۔ جس زمین پر بارش نہ ہو وہاں کی فصلیں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں ۔ اور جس گھر میں دین اور ایمان نہ ہو وہاں رہنے والی نسلیں برباد ہوجاتی ہیں ۔ اللّٰہ کو ناراض کر کے لوگوں کو راضی کرنے کی کوشش مت کرو ۔ کیوں کہ دنیا میں لوگوں کے بدلے لوگ مل سکتے ہیں ۔ مگر اللّٰہ کے بدلے کوئی دوسرا اللّٰہ نہیں مل سکتا ہے ! زندگی کی سب سے بہترین ہجرت گناہوں سے نیکی کی طرف ہجرت کرنا ہوتا ہے یعنی نیکی کی طعف پلٹ جانا ہے ۔

ججز کی اقسام : ۔ Three (3) kind of Judges

ججز اور قاضی تین طرح کے ہوتے ہیں ۔ نمبر 1:۔ وہ جج یا قاضی جس نے حق کو حق کے مطابق فیصلہ سُنا دیا ۔

نمبر2 :- وہ جج اور قاضی جس نے حق کو تو جانا لیکن اپنے فیصلے میں حق کو ادا نہیں کیا یعنی ظلم کیا ۔

نمبر 3 :۔ وہ جج اور قاضی وقت جس نے حق کو نہ جانا اور لوگوں کا فیصلا جہالت میں کیا ۔

بدترین لوگ کون ہوتے ہیں ؟ وہ لوگ بدترین ہوتے ہیں جن کے شر کے ڈر سے لوگ ان سے ملنا چھوڑ دیں ۔

جیسے ہر ذہن کو زنجیر سے ڈر لگتا ہے ۔ پیر و مرشد ، مجھے ہر پیر و فقیر سے ڈر لگتا ہے ۔

سود کے جسم میں جو انسانی اعضا پیدا کیے جائیں گے ۔ کیا وہ بلکل قدرتی اعضا کی طرح کام کریں گے ؟ ہرگز نہیں ہر گز نہیں۔

مومن آدمی اور انسان آزمائش کے بعد نکھر جاتا ہے اور منافق آدمی اور انسان بکھر جاتا ہے ۔

یہ مت کہو کہ فلاں فلاں شخص مجھے صرف اپنی ضرورت کے وقت ہی یاد کیا کرتا ہے ۔ بلکہ یوں کہو یا سوچو کہ :۔ تمام تعریف اللّٰہ ہی کے لیے ہے ۔ جس نے ہمیں یہ شرف بخشا کہ ہمارے زریعے لوگوں کی ضرورت پوری ہوئی ۔ کیوں کہ :۔ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :۔ اللّٰہ کے نزدیک محبوب ترین شخص وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچائے ۔

جاری ہے۔۔۔۔

Categories: Uncategorized

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *