جس سیاسی لیڈر کے گھر ہم گھس نہیں سکتے ،اسی لیڈر کی خاطر ہم اس دوست کو ناراض کر دیتے ہیں ۔ جو اپنے گھر پر بیٹھا کر چاہت سے چائے پلاتا ہے ! ۔
دنیا کا سب سے بڑا بیوقوف وہ شخص ہوتا ہے جو سیاست دانوں کے خاطر اپنے پیاروں سے بد کلامی کرتا ہے ۔ اور قطع تعلق کر لیتا ہے ۔
سیاست دانوں کو اتنی ہی عزت اور اہمیت اور احترام دو جتنی عزّت اور اہمیت اور احترام وہ ہمیں دیتے ہیں ۔
باوقار اور عزت دار قوموں کی علامت اور صفات اور پہچان یہ ہے کہ وہ وہ اپنوں میں سے بہترین صفات کا مالک بہترین کردار کا مالک اور باکردار شخص کو اپنا رہنما ۔ اپنا لیڈر ۔ اپنا قائد ۔ اپنا رہبر اور اپنا امام بناتے ہیں ۔
جو سیاست دان عوام کو ووٹر سے زیادہ اہمیت نہ دے اس کو اپ بھی اہمیت نہ دیں ورنہ وہ آپ کو کبھی غربت ۔ جہالت ۔ بے بسی بے کسی اور پریشانی سے نہیں نکالے گا اور نہ نکلنے دے گا کیوں کہ آپ ان سیاست دانوں کے لیئے ایک کاروباری انڈسٹری سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ہیں ۔ آپ کے ذریعے وہ روپیہ پیسہ کماتے ہیں اپنے محلات میں اضافہ کرتے ہیں اور اپنی شہرت اور اپنی طاقت میں اضافہ کرتے رہتے ہیں ۔ ملک اور قوم کی حقیقی ترقی سے ان کو کوئی غرض نہیں ہوتا ہاں تقریریں ضرور کرتے رہتے ہیں ۔73 سالہ تجربہ ہمیں یہی بتا رہا ہے ۔
0 Comments