ایف آئی آر کیا ہے اس کے بارے میں چند اہم معلومات؟
ایف آئی آر= فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کا مخفف ایف آئی آر ہے جسے اردو میں ابتدائی اطلاعی رپورٹ بھی کہتے ہیں۔ قانون کے مطابق کسی بھی قسم کی جرم ہونے کی صورت میں سائل کے لیے نہایت ہی ضروری ہے کہ وہ جتنا جلدی ہوسکے پولیس کو واقعہ سے مطلاع کریں ۔ تحریری یا زبانی کلامی بہر حال پالیس کو مطتلاع کرنا قانونی ریکوائرمنٹ ہے۔ اطلاع میں جتنی تاخیرہوگی اس کا فائدہ ملزمان کو پہنچتا ہے۔ اس کا فائدہ ملزم کو پہنچ سکتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایف آئی آر کیسے درج کرائیں؟
آپ کسی مسئلے پر پولیس سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پولیس ہر شکایت پر ایکشن نہیں لیتی بلکہ یہ صرف ان معاملات کی رپورٹ لکھتی ہے جو قانون نے اس کے دائرہ اختیار میں دیے ہوئے ہیں۔
ایسے معاملات کو قابل دست اندازی پولیس کہتے ہیں۔ کریمنل لاء کے تحت، فوجداری قانون شکنی کے مطابق مثلاََ چوری، ڈکیتی، دنگا فساد، قتل، اغوا، ریپ، خواتین کو ہراساں کرنا، بچوں کو ہراساں کرنا شدید نوعیت کی مار پیٹ، بد امنی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں وغیرہ قابل دست اندازی پولیس ہیں۔ اور وہ قنون جس کو پولیس سمجھتی ہو کہ اس پر ایف آئی آر بنتا ہے؟
اس کے علاوہ دیگر شر اور جرائم کی تحقیق اور تفتیش بھی پولیس کے ذمے ہوتی ہے۔ کچھ جرائم ایسے ہوتے ہیں جن میں پولیس براہ راست کارروائی کرتی ہے اور کچھ جرائم ایسے ہوتے ہیں جس میں پولیس ڈائرکٹ کاروائی کی مجاز نہیں۔ سول اور فیملی لاء نوعیت کی قانون کی خلاف ورزی جیسے فراڈ، جعلسازی، عوامی پریشانی سے متعلق اور معمولی چوٹ وغیرہ کے مقدمات پولیس ڈائرکٹ نہیں دیکھ سکتی ہے۔ جب تک کہ کوئی پرائوٹ کمپیلینر نہ ہو۔
فرض کریں آپ اپنی بائیک کی چوری کی رپورٹ درج کروانا چاہتے ہیں۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت آپ تھانہ انچارج ۔ ایس ایچ او کے نام درخواست دیں گے۔ ایس ایچ او، پولیس اسٹیشن ہاؤس افسر کا مخفف ہے جسے عام طور پر تھانے دار کہا جاتا ہے۔
آپ چاہیں تو درخواست خود بھی لکھ سکتے ہیں ورنہ تھانے میں موجود محرر سے بھی لکھوا سکتے ہیں۔ آپ نے خود درخواست لکھی ہے تو اس میں جرم کی پوری تفصیل درج کریں گے ۔ جیسے ملزم کا نام، پتہ اور دیگر معلومات، ملزم انجانا یا نا معلوم تو نامعلوم ملزم لکھیں گے۔ جیسا کہ چوری اور ڈکیتی کے کسی معاملے میں ہوتا ہے تو اسے “نامعلوم” لکھیں گے۔ جرم کب اور کہاں ہوا؟ اورایسی معلومات جو پولیس کو ملزم پکڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہوں، بتائی جائیں گی۔ چوری ہونے والی موٹر بائیک کی تفصیل، میک، ماڈل، بر اور اس کی مالیت وغیرہ بھی بتانا ضروری ہے۔ درخواست میں آپ اپنا نام، پتہ اور فون بر لکھیں گے اور آخر میں دستخط کرکے پولیس کے حوالے کر دیں
اگر آپ محرر سے درخواست لکھواتے ہیں تو وہ آپ سے اہم ضروری تفصیلات پوچھ کر لکھے گا اور پھر آپ کو پڑھ کر سنائے گا۔ جہاں آپ ضروری سمجھیں گے وہ اس میں ترمیم یا تبدیلی کرنے کا پابند ہے۔ درخواست کے آخر میں آپ کے دستخط کرانے کے بعد اس پر ڈائری نمبر وغیرہ درج کردیا جائے گا۔ محرردرخواست کی ایک کاپی آپ کو بھی دے گا۔ پولیس رپورٹ کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔ ِ قابل دست اندازی پولیس جرم ہونے کی صورت میں پولیس پرچہ درج ہونے کے فوراً بعد مقدمے کی تحقیقات شروع کر دیتی ہے۔ پولیس چاہے تو وارنٹ گرفتاری کے بغیر ملزم کو گرفتار کر سکتی ہے۔ ِ ناقابل دست اندازی پولیس جرائم کے مقدمات درج کرنے اور تحقیقات کے لیے پولیس کو عدالت کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ ایسے مقدمات میں پولیس کو بغیر وارنٹ کسی گرفتاری کا اختیار نہیں ہوتا۔
ایف آئی آر درج کرانے میں مشکلات بعض اوقات پولیس مقدمےکے اندراج میں لیت و لعل سے کام لیتی ہے، سیاسی اثرورسوخ، سفارش، رشوت، اختیارات کا غلط استعل سمیت اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ تھانے دار یا محرر درخواست لینے سے انکار کریں
توآپ سب ڈویژنل پولیس افسر کو درخواست دے سکتے ہیں۔ وہاں بھی شنوائی نا ہو تو پھر آپ کو ڈسٹرکٹ پولیس افسر( ڈی پی او) کے دفتر میں درخواست دینا ہوگی۔ ان دونوں افسروں کے پاس ضابطہ فوجداری کی دفعہ 551 کے تحت وہ تمام اختیارات ہوتے ہیں جو ایک ایس ایچ او کے پاس ہوتے ہیں۔ ڈی پی او خود ایف آئی آر لکھ سکتا ہے یا پھر متعلقہ تھانے دار کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے سکتا ہے۔
محکمہ پولیس کا کوئی افسر آپ کا مقدمہ درج نہیں کرتا تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت نے اس کام کے لیے ہر ضلعے کے کچھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو “جسٹس آف پیس” کا عہدہ دے رکھا ہے جو کسی درخواست پر تھانے دار کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔ تھانے دار جسٹس آف پیس کے احکامات کو نہیں مانتا تو اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ آئین پاکستان میں ریاست نے عوام سے فوری، سستے اور شفاف انصاف کا وعدہ کر رکھا ہے۔ لیکن حقیقت میں ہمارا فرسودہ نظام، انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس بعض اوقات جسٹس آف پیس کو بھی خاطر میں نہیں لاتی۔
اس صورت میں قانون نے آپ کے لیے ایک اور دروازہ کھولا ہوا ہے۔ اس کے تحت ہائی کورٹ میں رٹ داخل کرائی جاتی ہے۔ عدالت سائل کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیتی ہے۔ ایف آئی آر درج کرنا پولیس کی قانونی ذمہ داری ہے۔ ایسے تمام پولیس افسر جو اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی برتتے ہیں۔ انہیں پولیس آرڈر 2002 کے تحت تین سال کی قید کے ساتھ جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ اگر سائل کے خیال میں تھانہ محرر اس کی درخواست میں اس کی بتائی گئی بات کو توڑ موڑکر لکھ رہا ہے یا غلط حقائق پیش کر رہا ہے یا سائل کو پولیس پر اعتبار نہیں رہا یا پھر کوئی سائل تھانے جانا ہی نہیں چاہتا تو وہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 190 اور 200 کے تحت مجسٹریٹ کوشکایت کرسکتا ہے۔
شکایت اور ایف آئی آر میں کیا فرق ہے؟
شکایت اور ایف آئی آر میں فرق دونوں میں بہت معمولی لیکن بنیادی فرق ہے۔ مجسٹریٹ درخواست گزارسے حلفاً بیان لیتا ہے اورمعاملے کی جانچ پڑتال کے بعد شکایت درج کرتا ہے۔ شکایت میں نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ مجسٹریٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے کسی بھی پولیس اہلکار یا کسی اورسرکاری عہدے دار کو ذمہ داری تفویض کرسکتا ہے
اس دوران جانچ پڑتال کی نگرانی مجسٹریٹ خود کرے گا تحقیقات کے بعد مقدمہ چلے گا اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں سزا کے لیے ملزم کو گرفتار کیاجاتا ہے۔
شکایت اور ایف آئی آر میں بنیادی فرق یہ ہے؟ First Information Report – FIR
شکایت اور ایف آئی آر دونوں مختلف قانونی اصطلاحات ہیں اور ان میں چند مختلف فرقات ہوتے ہیں
شکایت یا کمپلین
- تعریف:
- شکایت ایک شخص یا جماعت کی جانب سے کسی مشکل، پریشانی یا خدشات کو یا جرم یا ناانصاف کی شکایت کو ظاہر کرنا ہے۔
- یہ عموماً کسی مقامی عدلیہ یا متعلقہ حکومتی دفتر یا ادارے کو بطور ایک ہوائی یا زبانی کلامی رپورٹ ہوتی ہے، جس پر عدلت یا حکومتی ادارہ عمل کرتا ہے۔
- عمل:
- شکایت کرنے والا عموماً ایک طرف ہوتا ہے جو کچھ جواز یا تنازعہ کو حل کرنا چاہتا ہے۔
- عدالت یا مقامی حکومتی ادارے ممکن ہو سکتا ہے کہ اس شکایت پر عمل کریں یا نہیں۔
ایف آئی آر (First Information Report)
- تعریف:
- ایف آئی آر ایک یہ ایک رسمی قانونی حکومتی دستاویز ہے جو جرم ہونے کی خبر کو ثابت کرنے کیلئے پولیس کو فراہم کی جاتی ہے۔ اور پھر پولیس اس معاملات کو لکھ کر مدعی کو ایک کاپی فراہم کرتا ہے۔
- یہ عموماً مقامی پولیس یا ایک قانونی حکومتی ادارے کے ذریعے درست کی جاتی ہے اور یہی سے قانونی تحقیقات کا آغاز ہوتا ہے۔
- عمل:
- ایف آئی آر کسی جرم یا حادثے کی شروعات ہوتی ہے اور پولیس اس پر مبنی تحقیقات کرتی ہے۔
- اگر تحقیقات کے بعد جرم ثابت ہوتا ہے تو اس پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے اور ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
مشترک نکات:۔
- شکایت اور ایف آئی آر دونوں قانونی معملات کی شروعات ہونے کا ذریعہ ہوتے ہیں اور انہیں مقامی حکومتی ادارے کی طرف سے دی جاتی ہے۔
- دونوں میں جرم یا حادثے کی رپورٹ کی جاتی ہے جس پر مقامی حکومتی ادارے عمل کرتی ہیں۔
یہاں دی گئی معلومات عام معلومات پر مبنی ہوتی ہیں اور مختصر طور پر ہوتی ہیں، تفصیلی معلومات کے لیے آپ ہمیں ای میل کر سکتے ہیں۔
مختص حقوق مشورہ حاصل کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔
ایف آئی آر
جبکہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ملزم کو فوراً گرفتارکیا جاتا ہے اورپولیس تحقیقات مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چالان پیش کرتی ہے۔ دنیا بھر میں قانون لوگوں کی مدد کے لیے بنائے جاتے ہیں لیکن ہمارے ہاں انہیں لوگوں کے خلاف بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے تھانے میں پرچہ کٹوانا ہو تو پوری تیاری سے جائیں۔ کچھ دعائیں بھی یاد ہوں تو زیادہ بہتر ہے۔ اور وکیل کو لیکر جائیں تو زیادہ سیفٹی ہے۔
ایف آئی آر کا قانون اینڈیا اور پاکستان میں کیا ہے؟
ایف آئی آر (First Information Report) انڈیا اور پاکستان جیسے ملکوں میں قانونی نظامات کا حصہ ہے اور یہ جرمانہ جرم کی رپورٹ کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔ یہ ہمیشہ مخصوص قانونی پروسیجر کے تحت کردار ادا کرتا ہے۔
بھارت (India)نمبر۔ 1
- نمبر -1 – جُرمانہ اور جُرم کی رپورٹ
- جب بھی کوئی جرم ہوتا ہے، شہری یا پولیس کرسٹ میں جرمانہ جرم کی رپورٹ کرتا ہے۔
- یہ رپورٹ کسی بھی پولیس اہلکار کے پاس کردی جاتی ہے۔
- نمبر 2 – ایف آئی آر کو درست کرنا
- پولیس اہلکار رپورٹ پر مبنی آئی آر درست کرتے ہیں اور رپورٹ میں دی گئی معلومات کی تصدیق کرتے ہیں۔
- نمبر 3- ڈئیری رپورٹ رجسٹری
- اگر ایف آئی آر معقول ہوتی ہے تو پولیس اہلکار رسمی طور پر جرمانہ اور جرم کی رپورٹ رجسٹر کرتے ہیں۔
پاکستان میں رائج قانون؟
- نمبر 1- جُرمانہ یا جرم کی رپورٹ
- جب بھی کوئی جرم ہوتا ہے، شہری یا پولیس کے پاس جرمانہ یا جرم کی رپورٹ کرنے کا حق ہوتا ہے۔
- نمبر 2- ایف آئی آر کو درست لکھنا یا اندراج کرنا:
- پولیس اہلکار رپورٹ پر مبنی قانون کے مطانق ایف آئی آر درست کرتے ہیں اور جرم کی تفصیلات کو تحقیقات کے لیے فراہم کرتے ہیں۔
- نمبر 3- ڈائری میں رپورٹ رجسٹری
- اگر ایف آئی آر معقول سمجھ میں آنے والی ہوتی ہے تو پولیس اہلکار رسمی طور پر جرمانہ جرم کی رپورٹ رجسٹر کرتے ہیں اور تحقیقات شروع ہوتی ہے۔
ہر ملک کا قانونی نظام مختلف ہوتا ہے، لہذا مختصر جوابات کے بجائے، آپکو مخصوص قانونی تفصیلات اور قانونی مدد حاصل کرنے کیلئے آپ مجھے یا ہماری ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
0 Comments