اپنے گھر میں باغبانی کر کے سبزیاں اُگاو اور پیسے بچاو

ہم اپنے گھر میں بیٹھے پارٹ ٹائم نوکری کر سکتے ہیں ۔ہم دنیا کے معاشی اور اقتصادی خسارے کو تو کم نہیں کر سکتے ہیں. ہاں اپنے گھریلوں خسارے کو ضرور کم کر سکتے ہیں ۔ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔
ہم اپنے گھر میں باغبانی کر کے اپنے گھریلوں خسارے کو ضرور کم کر سکتے ہیں
ہم جس گھر میں رہتے ہیں اگر وہاں تھوڑی سی بھی جگہ موجود ہے تو ہم وہاں پر کسی بھی قسم کا پودا لگا سکتے ہیں ۔ گھڑوں کے چھت پر بھی سبزیاں لگا سکتے ہیں۔ اور اگر ہم فلیٹ میں رہتے ہیں ۔ وہاں کیھڑکیاں اور بالکونیاں ہوتی ہیں۔ ہم اس کو بھی پودے لگانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ ان جگہوں پر ہم سبزیاں اُگا سکتے ہیں۔ مختلف قسم کی مرچیوں کا پودا لگا سکتے ہیں ۔ اس طرح مفت میں تازہ سبزی اور مرچی وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ مختلف قسم کے ٹماٹر کے پودے بھی لگا سکتے ہیں ۔اس طرح مفت میں ٹماٹر حاصل کر سکتے ہیں ۔ دھنیہ اور پودینے کے پودے لگا سکتے ہیں اس طرح مفت میں دھنیہ اور پودینہ حاصل کر سکتے ہیں ۔گھریلو باغبانی کے زریعے مختلف قسم کی سبزیاں اور فروٹس کی ضرورتوں کو پوری کر سکتے ہیں ۔
اس طرح ہمارے گھر کے کیچن کا 25 فیصد خرچہ وصول ہوسکتا ہے ۔ اور گھریلوں آمدنی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں ۔ اس طرح جسم بھی صحت مند رہے گا اور گھریلو خسارہ بھی کم ہوگا ۔ یہی ہے گھر کی نوکری

کیمیائی ادویات کے زریعے

آج کے موجودہ دور میں جن زرایع سے سبزیاں اُگائی اور حاصل کی جاتی ہیں وہ اتنے تسلی بخش یا صحت مند نہیں ہوتتے ہیں ۔ کیوں کہ ایک طرف ان میں کینیائی ادویات کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے تو دوسری طرف وہ غزائیت کے مطلوبہ معیار پر بھی پورا نہیں اُترتی ہیں ۔ ۔

ہم جو سبزیاں مارکیٹ سے خریدتے ہیں ، وہ کم از کم 48 گھنٹے پُرانی ہوتی ہیں ۔۔

گھریلو سبزی غزایت سے بھر پور

اور جو گھریلو باغبانی میں اُگائی جانے والی سبزیوں اور پھلوں کی جو تازگی ہوتی ہے اس کی افادیت اور غزایت بازار کی سبزی سے کہیں بہتر ہوتی ہے ۔ یعنی کم خرچ اور بالا نشی ۔

گھریلو باغبانی کے لیے کوئی زیادہ اہتمام کی ضرورت نہیں ہوتی

ان سبزیوں کو ہم اپنے اپنے گھروں کے کیاریوں میں اسانی سے اُگا سکتے ہیں ۔ اگر ہمارے گھر میں تھوڑی سی بھی کچی زمین ia ہے تو ہو تو اس میں یہ سبزیاں لگاسکتے ہیں ۔ اس طرح ہمارے گھر کا بجٹ خسارے سے بچے گا اور بجٹ ہمارے قابو میں رہے گا ۔

ہم لوگ کیاریوں سے بھی اچھی سبزی حاصل سکتے ہیں۔ اس کے لیے ہم کوئی سے پُرانے برتن، بالٹی، ٹوٹا ہوا مٹکا، پُرانے گاڑی کے ٹائر ہو یا ٹیوب، یا لکڑی کےتختوں سے بنے کارٹن،جو بکسہ پھل والوں کے پاس ہوتا ہے ۔وہ بکسہ، پیٹی یا موٹے کپڑے سے بنے تھیلے وغیرہ یا کوئی بھی ایسا برتن جس میں پانی اور تھوڑی سی مٹّی جمع ہو سکے ، اس کو باغبانی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔

پانی کا کین یا آئل کا کین کولڈ ڈرنک کی بڑی بوتلیں ہماری کچن گارڈن کے لیے بڑی افادیت رکھتی ہیں ۔ اُن بوتلوں سے ورٹیکل گارڈن بنا سکتے ہیں ۔۔

اس کے علاوہ ہم اپنے گھر یا فلیٹ کے فرش پر موٹے پولی تھین کی دہری تہہ بیچھا کر اس پر مٹی اور پانی ڈال کر کوئی سبزی اُگا سکتے ہیں ۔ پولی تھین کی تھیلی لگانے سے گھر کا فرش خراب ہونے سے بچے گا ۔

اس کام کے ابتدا میں کچھ وقت اور محنت لگے گا مگر ہمارے کچن کے سبزی کا مسلہ حل ہو جائے گا ۔ اور اس طرح کا بجٹ بھی خسارہ ہونے سے بچ جائے گا ۔

اپنے گھر میں سبزی لگائیے، صحت اور پیسہ بنایئے


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *