حضرت ابن مسعودؓ سے مروی ہے کہ رسوللّٰہ ﷺ نے فمرمایا :۔

مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے ۔

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں یہ حدیث ہے ۔ بلوغ المرام نمبر 1283۔

اور فسق آدمی کے اللّٰہ کی اطاعت سے نکل جانے کو کہتے ہیں ۔

چونکہ مسلمان کو گالی دینا ممنوع ہے اور گالی دینے والا حکم الہی سے باہر نکل جاتا ہے اس لیے ایسے شخص کو فاسق کہا گیا ہے ۔

اگر کوئی شخص کسی مسلمان کا قتل جائز سمجھتا ہو اور اسلام کی حالت میں اس سے لڑنا حلال اور جائز سمجھتا ہو تو اس کے کفر حقیقی پر سب کا اتفاق ہے ۔

میری امت کے سب لوگ عافیت دیے جانے کے قابل ہیں مگرجو لوگ علانیہ طور پر گناہ کا ارتکاب کریں وہ اس کے مستحق نہیں

صحیح مسلم ۔ بلوغ المرام نمبر1283


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *