اگست آئے تو سچے پاکستانی ۔ رمضان ائے تو پکے مسلمان ۔ جنگ لگے تو سب فوجی ۔

کھیل کا میدان لگے تو سب کھیلاڑی ۔

الیکشن ہو تو سب سیاست دان ۔

احتساب شروع ہو تو سب کا نام نیب زدہ ۔

بجٹ ائے تو سب ایکونومیسٹ ۔ ماہر معاشیات ۔ کوئی خبر ائے تو سب تجزیہ نگار ۔ کسی بیمار کو ملے تو سب ڈاکٹر و حکیم ۔

ڈاکٹر کو ملے تو سب مریض و بیمار ۔

کوئی شرعی مثلہ پیش ائے تو سب مفتی و مولوی ۔ کوئی متنازعہ مثلہ پیش ائے تو سب وکیل و جج ۔

شادی اور دیگر پروگرام کے موقع پر سب فنکار و کلا کار ۔

فضول رسم رواج کے موقع پر سب مال دار ۔

اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ائے تو سب زکوة کے مستحق ۔

اس قوم کی صلاحیت پانی جیسی ہے ۔

جس برتن میں ڈھالو اسی کی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔

الغرض لا محدود علم وَ دانش کے تجربات سے لبریز ہے یہ قوم ۔

عالمی ؓقوتیں بھی پریشان ہے اس قوم کی صلاحیتوں سے ۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *