یہ ہمارے لیئے لمحہ فکر یہ ہے ۔ اور سوچنے کا مقام ہے ۔ آدمی اور آدمی میں اتنا بڑا فرق صرف اتنی سی بات سے ؟ کہ میرا نام مسلمانوں والا ہے ۔ اور ان کا نام غیر مسلموں والا ہے ۔ یا ہمارا ختنہ ہونا ضروری ہے اور ان کا ضروری نہیں کہ ختنہ ہو ۔ اور ہم حلال گوشت کھاتے ہیں اور وہ ہر قسم کا گوشت کھا لیتے ہیں ۔ ہم ایسا کپڑا پہنتے ہیں اور وہ ویسا کپڑا پہنتے ہیں ۔

اللّٰہ سبحان تعالی جس نے سب انسانوں کو پیدا کیاہے اور جو سب کا پروردگار ہے ۔

ایسا ظلم تو کبھی نہیں کر سکتا کہ ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنی ہی پیدا کردہ مخلوقت میں فرق کرئے ۔ صرف نام کے فرق سے اور کھانے پینے کے فرق کی وجہ سے ایک مخلوق کو جنّت میں بھیجے اور دوسرے مخلوق کو دوزخ میں پہنچا دے ۔

نہیں نہیں نہیں ہر گز نہیں ۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *