ان لوگوں کے جرائم و کرائم کی خاص وجہ ان کے گرد کا ماحول ہوتا ہے ۔ یہ اپنے ہی جیسے لوگوں کے ساتھ رہنا اور ملنا جلنا اور دوستی کرنا پسند کرتے ہیں ۔ یہ جسمانی طور گندےہوتے ہیں یہ عام طور پر نہاتے دُھتے نہیں ہیں اور ذہنی طور پر بہت کمزور اساب کے مالک ہوتے ہیں ۔

یہ زیادة تر چھوٹے نوعیت کے نشئی ہوتے ہیں ۔ حُرفِ عام میں یہ چرسی موالی کے طور پر مشہور ہیں ۔ اور یہ نشہ کر کر کے ذہنی طور پر سُست اور کمزور ہوجاتے ہیں ۔ یہ کچھ زیادة ہی ارام طلب ہو جاتے ہیں ۔ یہ نشے کی حالت میں کسی چیز سے نہیں ڈرتے ہیں ۔ کیوں کہ یہ نشے میں ہوتے ہیں ۔

یہ لوگ اندھیری جگہ کو پسند کرتے ہیں

سامنے والے کو کمزور اور اکیلا پاکر یہ لوگ غُنڈة گردی کرتے ہیں ۔ اور کمزوروں کو لُوٹ کر موقع سے فرار ہو جاتے ہیں ۔ یہ عزّت و احترام سے نا واقف ہوتے ہیں ۔ عزّت نفس ان کے پاس نہیں ہوتی ۔ اگر کوئی ان کی عزّت و احترام کرے ۔ تو یہ ظاہری طور پر معصوم بن جاتے ہیں ۔ اور پھر سامنے والے کو جی بھر کر بیوقوف بنا کر لوٹتے ہیں ۔ یہ لوگ اندھیری جگہ کو پسند کرتے ہیں ۔ روشنی کو پسند نہیں کرتے ۔

ان میں ایک طبقہ غُنڈة ہوتا ہے ۔ تو دوسرا طبقہ موالی ۔ موالی جسمانی طور پر لاغر اور کمزور ہوتے ہیں جبکہ غُنڈة جسمانی طور پر مضبوط نظر اتے ہیں ۔ یہ لوگ اپنی اپنی دنیا میں مست و ملنگ رہتے ہیں ۔

Categories: Bed character

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *