میں مرحوم کے مشہور و معروف پروگرام ۔ نلام گھر ۔ تاریق عزیز شو ۔ بزم طارق عزیز کے پروگرام میں اکثر و بیشتر جایا کرتا تھا ۔

آج بھی اُن کی وة صدائیں میرے کانوں میں گونجتی ہیں ۔ جب وة کہا کرتے تھیں ۔

ربِّ جلیل کے با برکت نام سے ۔ جو دلوں کے بھید جانتا ہے

دیکھتی انکھوں اور سُنتی کانوں کو طارق عزیز کا سلام قبول ہو ۔ بلکہ آخری سلام ۔ قبول ہو ۔ اور پھر اپنے پروگرام کے آخر میں بڑے جوش و ولولے اور بھر پور توانائی کے ساتھ کہا کرتے تھیں ۔ پاکستان زندة باد ۔ وة روح پرور انداز ۔ اب ٹی وی کی دنیا میں دیکھ نے کو نہیں ملتی ۔

وة عظیم شخص ۔ یہ عظیم ہیرو ۔ یہ عظیم مُحبِ وطن ۔ ایک عظیم انسان ۔ ملک اور ملّت سے محبّت کرنے والا انسان دوست ۔ وة عظیم صدا کار ۔ یہ ادا کار ۔ اور زمانہ ساز ۔ ادب و اداب سے بھرا ہوا شاعر اب ہمارے درمیان نہیں رہا ۔ ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے ہم سے جُدا ہو گیا ۔

میٹھی زبان ۔ مہذب آنہ انداز گفتگو کا مالک اور خوبصورت اخلاق کا پیکر ۔ چلا گیا ۔

زمین کھا گئی اسمان کیسے کیسے

اِنّا لِلّٰہِ وَ اِنّا اِلَیهِ رَاجِعُون

اللّہ کریم ۔ مالکِ یو مِدین ۔ مرحوم کے قبر کے سوال و جواب کو آسان بنائے ۔ ان کے خطاووں کو در گزر فرمائے اور جنّت میں اعلیٰ مُقام عطا فرمائے ۔ اور ان کے لوحیقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یا رنُّ العالمین ۔

Categories: People

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *