صبر اس بات کا نام نہیں ہے کہ انسان عضوِ معطل ہوکر بے بسی کے ہاتھوں برداشت کے عمل سے گزرتا رہے ۔
طاقت رکھتے ہوئے اپنے ذاتی مخالف کو معاف کردینا صبر ہے ۔
جسمانی طاقت ۔ قانون اور عدالت کی طاقت ۔ اخلاقی طاقت ۔جاہ و جلال کی طاقت ۔دھن وَ دولت و ثروت کی طاقت ۔ بڑے خاندان ہونے کی طاقت ۔ اعلیٰ مرتبہ کی طاقت ۔
یہ ساری طاقتیں رحمتُ العالمین کے پاس تھی مگر فتح مکہ کے موقع پر آپ نے دشمنوں کے ساتھ کیا مثال قائم کیا ۔
تاریخ انسانیت میں اس سے بڑی کوئی مثال قائم نہیں کر سکا اور نہ کوئی کرسکتا ہے ۔ ہاں ہاں اطاعت رسولؐ میں مومن اس مثال کو ضرور قائم کر سکتا ہے ۔
صبر کا مطلب یہ ہے کہ انسان اتنا دوراندیش اور وسع نگاہ کا حامل ہو کہ معاملات کے انجام پر نظر رکھتے ہوئے اپنے رب پر بھروسہ رکھے ۔ یعنی ہم جب اس کو معاف کریں گے تو اس کا اور ہمارا رب ہم کو معاف کریگا ۔ان شاء اللّٰہ تعالیٰ۔
صبر کیا ہے ؟ صبر یہ ہے کہ جب ہم کانٹے کو دیکھیں تو ہمیں پھول بھی دیکھائی دے ۔ یعنی آپ کا اپنا رشتہ دار یا آپ کا اپنا دوست یا آپ کا اپنا پروسی یا آپ کا اپنا کاروباری ہارٹنر یا لائف پارٹنر آج آپ سے کسی بات پر جھگڑا فساد کر رہا ہے بد کلامی کر رہا ہے ۔ بد عہدی کر رہا ہے ۔ بُرائی کر رہا ہے ۔ اچھا سلاک نہیں کر رہا ہے ۔ تو آپ اس کے ساتھ ببیتے ہوئے ، کل کو یاد کریں ۔گزرے ہوئے اچھے دن کو یاد کریں ۔ اچھے لمحہ کو یاد کریں ۔ اُس کی اچھی باتوں کو یاد کریں ۔اس کی مُسکرا ہٹوں کو یاد کریں ۔ اس کے پیار وَ محبت کو یاد کریں تو آپ کے دل میں پھول جیسی معصوم خوشبوح آئے گی ۔ آپ بدلہ نہں لے گے بلکہ دل و جان سے اُسے معاف فرمائے گے ۔ پھر ملے گا آپ کو سکون رب کی طرف سے صبر کے صلے میں ۔ جسکی کوئی قیمت دنیا ادا نہیں کر سکتی ۔ وہ ہے انعام اللّٰہ کا ۔جو لا زوال ہوتا ہے ۔
اور جب رات کے گھٹا گھوپ اندھیرے پر نظر پڑے تو اس میں صبح صادق کا اُجالا بھی دکھائی دے ۔ یعنی اللّٰہ پرور دگار سے اُمید بہار رکھ ۔کہ ہر دکھ، درد اور غم کے بعد خوشیاں ہی خوشیاں ہیں ۔
اور بے صبری کیا ہے ؟ بے صبری یہ ہے کہ انسان اتنا کوتاہ بین اور کم نظر ہو اور کم عقل ہو کم فہم ہو کہ معاملے کے انجام پر نظر ڈالنے سے قاصر رہ جائے ۔ ۔
اور خود بدلے کی آگ میں جل بھون کر خاک ہو جائے 2 منٹس کی بے صبری نے زندگی بھر کا پچھتاوا بنا دیا ۔
مومن صبر کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑتے ۔ کیوں کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پہلی کے باریک چاند کو ماہِ کامل میں تبدیل ہونے کے لیئے کچھ وقت ضرور گزارنا پڑتا ہے ۔
0 Comments