یہ انسانیت پر احسان عظیم ہے

آگاہ رہو : ۔

تمام امور جاہلیت میرے قدموں کے نیچے پامال ہیں ۔ اور ہر سودی معاملہ کا لعدم ہے ۔ اور تمہیں اپنی اصل پونجی لینے کا حق ہے ۔ نہ تم کسی پر ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے گا ۔ اللّٰہ تعلی نے فیصلہ فرما دیا ہے کہ سودی معاملہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ اور جو سود میرے چچا عباس بن عبدالمطلب کا وصول طلب ہے ، سب سے پہلے میں وہ تمام کا تمام ختم کرتا ہوں ۔

زمانہ جاہلیت کے انسان دشمن ظالمانہ اور استبدآد آنہ قوانین اور رسم میں سود ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ۔ اور جاہلیت کے سودی نظام ۔ اس کی بقاء اور تحفظ کے لیئے عملاً اقدامات کئے جاتے رہے ۔ اس طرح امیر امیر تر ہوتا گیا اور غریب غریب تر ہوتا گیا ۔

یہ ظالمانہ انسان دشمن سودی نظام ۔ انسانیت پر عظیم اور اس کے معاشی قتل سے کم نہ تھا ۔معاشی عدم توازن اور بد حالی کی بناء پر سود کے ظالمانہ نظام کو ہمیشہ تحفظ حاصل رہا ۔

مگر اسلام نے سود کے لینے اور دینے اور اس کے گواة کو اللّٰہ اور رسول ﷺ سے جنگ کرنے کو کہا ہے ۔ اس نظام کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *