جنگ و جدل اور ہنگامی حالات ۔

جُرم کے اسباب کی ایک اور وجہ زمانہ جنگ و جدل اور ہنگامہ آرائی بھی ہے ۔ ہنگامی صورت حال کی وجہ سے زرعی اجناس کی قلّت پیدا ہو جاتی ہے ۔ اور اس طرح چوڑی ، رہزنی ، ڈاکہ زنی ، کساد بازاری ، ذخیرة اندوزی ، جسم فروشی ، ڈرگ مافیہ، جیسا خطرناک کام اور دیگر نوعیت کے جرائم و کرائم معاشر ے میں عام ہو جاتے ہیں ۔ قانون کا احترام ختم ہو جاتا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس میں شامل ہو جاتیے ہیں ۔ شریف اور عام لوگوں کے پاس بھی کوئی اور راستہ نہیں رہتا ۔ بہتی گنگا میں سب نہارہیے ہوتے ہیں ۔

حکومتیں زبردستی تبدیل ہو جا تی ہیں ۔ سیاسی جرائم کا اغاذ ہوجاتا ہے ۔ باہمی سازشیں شروع ہو جاتی ہیں ، ملک میں انارکی کا دور دورا شروع ہو جاتا ہے ۔ اس موقع کو غنیمت جان کر کوئی فوجی آمر ملک میں مارشل لاء لگا دیتا ہے . بہر حال جنگ ہو ہتھیاروں کے یا کرونا وائرس کے یہ ہے بہت خطرناک ۔ اس پر اگر بہت سنجیدگی سے دھیان نہیں دی گیا تو معاشر ے میں جرائم کرائم کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا دور شروع ہو سکتا ہے ۔ روک سکو تو روکو ۔

Categories: War & Crime

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *