ملکوں کے درمیان پہلے کی طرح سے اب ٹینکوں اور توپوں اور میزایلوں سے جنگیں نہیں لڑی جاتی ۔ بلکہ یہ جنگیں شروع ہو جاتی ہیں اور ان کا علان بھی نہیں ہوتا ۔اوراس جنگ کا کسی کو کانو کان پتہ بھی نہیں چلتا ۔

دشمن یہ جنگ بھر پور انداز میں لڑ رہا ہوتا ہے ۔ یہ جنگ جا رہی ہوتی ہیں ۔ دشمن جس ملک پر حملہ ور ہوتا ہے اس کا عام آدمی کو وہ جنگ ہوتی ہوئی نظر بھی نہیں آتی ۔ مگر دشمن ٹارگیٹ ملکوں کے صفحوں میں چلا جاتا ہے ۔ گھوس جاتا ہے ۔اس طرح غیر محسوس طریقے سے آبادی میں داخل ہو جاتا ہے ۔ اور معاشرے کا ایک حصہ بن جاتا ہے ۔ اور پھر اندر سے دشمن کو کھوکھ لا کر دیتا ہے ۔

اور آج کے زمانے میں اس کا بھر پور استعمال ہو رہا ہے ۔

دشمن کے باضابطہ نیٹ ورک کام کر رہے ہیں

سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا کے ذریعے یہ جنگ لڑی جارہی ہیں ۔ اور اس جنگ کو 5 جنریشن وار فیر کہا جاتا ہے ۔ یا ہائی بریڈ وار کہا جاتا ہے ۔ یا اس کو خاموش جنگ بھی کہہ سکتے ہیں ۔

یعنی کہ دشمن ملکوں کے صفوں میں داخل ہوا جائے اور دشمن ملک کے اندر آبادی میں نا امیدی اور مایوسی بے چینی پہیلایا جائے ۔ بتایا جائے کہ ملک تباہ و برباد ہو رہا ہے ۔ انارکی اور بے یقینی کو عام کیا جائے ۔ پھر اداروں کے خلاف عوام میں نفرتیں پھیلائی جاتی ہیں ۔ غلط فہمی پھیلائی جائے ۔اور بے چینی پھیلائی جائے ۔ افرا تفری پھیلائی جائے اور خصوصاً فوج کے خلا ف بھر پور اور منظم طریقے سے افوایں پھیلائی جاتی رہے تاکہ آپ کے ملک کا کوئی حفاظت کرنے والا باقی نہ رہے ۔ اس طرح افواج کا ایمیج خراب ہو ۔ بدنام ہو ۔ اورانٹیلی جینس ایجینسی کے خلاف افوائیں پھیلا ئی جاتی رہے ۔ تاکہ آپ کو اپ کے سیکورٹی ایجینسی پر بھی کوئی بھروسہ نہ رہے ۔ اور آپ اندر سے کمزور ہو جایئں ۔ پھر دشمن اپنا کام دیکھا جائے ۔

جیسے مشرقی پاکستان کے ساتھ ہوا ۔

ہمیں اپنے دشمنوں کو پہچاننا ہوگا

آج اس کا فائدہ دشمن بھر پور طریقے سے اٹھا رہا ہے ۔

اس لیئے ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ جب بھی ہمارے پاس کسی بھی قسم کا کوئی مواد آئے کہیں سے بھی آئے ۔خواہ یہ مواد سوشل میڈیا سے آئے یا مین ایکسٹریم میڈیا سے آئے ۔ ہم اس کی تصدیق کر لیں ۔ دوسروں تک پہچانے سے پہلے ۔ اور اس کے اثرات کو بھی ضرور دیکھیں کہ اس کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے ۔

کیوں کہ دشمن آج پھر ہمارے اپنے لوگوں کو استعمال کر رہا ہے ۔ جیسا کہ 1971 کی جنگ سے پہلے کیا اور اس کے نتیجے میں سقوط ڈھاکہ ہوا ۔اور ہم جنگ ہار گئے اور ہمارے ملک کے دو ٹکرے ہوے ۔ اور آج بھی ہم نادانی میں ان کے جال میں پھنستے چلے جارہے ہیں ۔

ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ کیوں کہ دشمن ہمارے نادان دوستوں کو غیر محسوس طریقے سے خرید رہا ہے ۔

جہاں کہیں بھی آپ کو ایسی کوئی تحریر نظر آئے یا تقریر نظر آئے تو

ساتھیوں دشمن تو دشمن ہے وہ تو آپ کے خلاف ہر قسم کا ہتھیا ر استعمال کرے گا ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ دشمن کو کیسے پہچانے ۔

ہم دشمن کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں

ہم اپنے ملک کے اداروں کا تحفظ کریں ۔ افواج کا تحفظ کریں ۔ اپنے سیکورٹی اداروں کے وقار کا ایمیج کا تحفظ کریں ۔

ملک کی سالمیت کا ملک کی آزادی کا تحفظ کریں ۔ جو دشمن ہے سو دشمن ہے آپ تو دشمنوں کی چال سے واقف رہیں ۔

اسی کو 5 جنریشن وار فیر کہا جاتا ہے ۔ یا اس کو ہائی بریڈ وار کہا جاتا ہے ۔

کیوں کہ میڈیا لوگوں کی پرسیپشن بناتی ہے اور بگاڑ تی ہے ۔ ہوشیار باش ساتھیوں ۔

اللّٰہ کریم آپ کے آزادی کی حفاظت فرمائے اور آپ کا اور ہمارا نگاة بان ہو آمین یا رب الاعالمین۔

Categories: Hybryd War

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *