یہ انسان بھی کتنا سیانہ ہے ۔ جو گاڑی تک پہچنے سے پہلے ریموٹ سے دروازہ کھول لیتا ہے ۔ سردیاں آنے سے پہلے گرم کپڑوں کا بندوبست کر لیتا ہے ۔ رات گھر آنے سے پہلے ناشتے کے لیئے انڈے ڈبل روٹی لے آتا ہے ۔ بچے کی پیدائش سے پہلے کپڑے تیار کر لیتا ہے ۔ روزہ افطار کے لیئے عصر سے ہی کھانے پینے کی چیزیں جمع کرنا شروع کر دیتا ہے باریش میں نکل نے سے پہلے چھتری لے لیتا ہے ۔ لمبے سفر پر روانہ ہوتے وقت گاڑی کی ہوا پانی تیل پٹرول چیک کر لیتا ہے ۔ اندھیرے میں نکلنے سے پہلے ٹارچ تھام لیتا ہے ۔ افسوس سد افسوس مگر قبر میں اُتر نے سے پہلے کوئی تیاری نہں کرتا ۔

کہتا ہے کہ دیکھی جائے گی ۔ اللّٰہ مالک ہے ۔ اللّٰہ ہم سب کی آخرت اچھی کرے ! ۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *