دونوں میں اصلی فرق یہ ہے کہ :۔ اسلام کے معنیٰ ایک اللّٰہ واحد لا شریک کی فرما برداری کے ہیں ۔ اور کفر کے معنیٰ اللّٰہ پاک کی نافرمانی کے ہیں ۔

جبکہ مسلمان اور کافر دونوں انسان ہیں ۔دونوں اللّٰہ کے بندے ہیں ۔

مگر ایک انسان صرف اس لیئے افضل ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے مالک حقیقی کو پہچانتا ہے اس کے ہر حکم کی اطاعت کرتا ہے ۔ اور اس کی نافرمانی کے انجام سے ڈرتا ہے ۔

اور دوسرا انسان صرف اس لیئے نا پسند دیدہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے حقیقی خالق و مالک کو نہیں پہچانتا اور نہ ہی پہچاننے کی کوشش کرتا ہے ۔ اور حق کو ٹھوکرا دیتا ہے ۔ لہٰازا یہی سے اللّٰہ کی نافرمانی شروع ہو جاتی ہے ۔ اور اللّٰہ کے مقابلے میں اپنی نفس کو ترجیح دیتے لگتا ہے اور اللّٰہ جس چیز کو پسند نہیں کرتا اس چیز کی پیروی کرنے لگتا ہے ۔

یہی بنیادی فرق ہے ان دونوں میں ۔ اللّٰہ ہماری حفاظت فرماء ہمیں اپنے اطاعت کی توفیق عطاء فرما ۔ نیک عمل سے محبّت کرنے والا بنا ۔ اور نیک لوگوں کی صحبت عطاء فرمائے ۔ اور ہر قسم کی برائی سے اور اللّٰہ اور رسول ﷺ کی نافرمانی سے محفوظ رکھے۔ آمین ۔

تیری اطاعت اور تیرے رسول ﷺ کی اطاعت اور تیرے بندوں کی خدمت کرنے والا دل و دماغ اور عمل کرنے والا بنا ۔ تاکہ تو ہم سے راضی رہے ۔ اور ہمیں بھی راضی کر دے ۔

آمین یا ربّ العالمین


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *