حضرت اُسامہ بن زیؓد کی قیادت میں آپؐ نے جو لشکر ربیع الاوّل 11 ھ بمتابق جون 632 ء میں عرب اور شام کی سرحد پر روانہ فرمایا ۔ تو آپؐ نے اس کو روکا ۔ اور فرمایا !۔
لوگو ! ۔ ذرا ٹھہرو ! میں تمہیں 10 باتوں کی نصیحت کرتا ہوں تم انہیں یاد رکھو : ۔
نمبر : 1 ۔ خیانت نہ کرنا ۔ نمبر : ۔ 2 ۔ سرکشی نہ کرنا ۔ نمبر : ۔ 3 ۔ دشمنوں کے ہاتھ پاوں نہ کاٹنا ۔
نمبر ۔ : 4 ۔ چھوٹے بچے ۔ نمبر : 5 ۔ بوڑھے اور ۔ نمبر : 6 ۔ عورت کو قتل نہ کرنا ۔
ہاں تم ایسے لوگوں سے دوچار ہوگے جنہوں نے اپنی زندگی عبادت خانوں کے لیئے وقف کر دی ہے ۔ تم ان لوگوں کو کچھ نہ کہنا اور ان کو ان کے حال پر چھوڑ دینا ۔
تاریخ طبری ۔ ابن جریر طبری ۔ تاریخ الامم وَ الملوک ۔ مطبعہ حینیہ مصر ۔
0 Comments