*سنتوں کی پابندی دین کی تکمیل ہے* ✍🏻 امام قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:”جو شخص ہمیشہ سنتوں کو چھوڑنے کا عادی بن جائے، یہ اس کے دین میں کمی کی علامت ہے۔”اس پر حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:”صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور ان کے بعد آنے والے سلفِ صالحین سنتوں کی پابندی اسی اہتمام سے کرتے تھے جس طرح فرائض کا اہتمام کرتے تھے، اور ثواب حاصل کرنے کے اعتبار سے وہ دونوں کے درمیان فرق نہیں کرتے تھے۔”📚 فتح الباري (3/312) *فوائد و اسباق:* سنتوں کی دائمی پابندی مومن کی دین داری اور رسول اللہ ﷺ سے محبت کی علامت ہے۔بلا عذر سنتوں کو ہمیشہ ترک کرتے رہنا دین میں کمزوری کی نشانی ہے۔سلفِ صالحین فرائض کے ساتھ ساتھ سنن و نوافل کی بھی بھرپور حفاظت کرتے تھے۔اگرچہ فرائض اور سنن کا حکم ایک جیسا نہیں، لیکن سنتوں کی پابندی فرائض کی تکمیل، درجات کی بلندی اور اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا عظیم ذریعہ ہے۔
Categories: Uncategorized
0 Comments