سیاسی تعلیمات:۔

قُرآن مجید فُرقآن حمید کی سیاسی اور معاشی تعلیمات اور تصّور کائنات کا نظریہ:۔

سیاست کے متعلق قران کا نظریہ اُس کے اساسی تصّور کائنات پر مبنی ہے جسے نگاہ میں رکھنا اِس نظریہ کو ٹھیک ٹھیک سمجھنے کے لئے ضروری ہے۔ اسلام کا فلسفہ سیاست کے نُقطہ نظر سے اخر اِس تصور کائنات کا جائزہ لیا جائے تو مندرجہ ذیل نُکات ہمارے سامنے آتے ہیں۔

نمبر 1- اللّہ پاک اس پوری کائنات کا اور خود انسان کا اور اُن تمام چیزوں کا خالق ہے جن سے انسان اس دنیا میں فائدہ حاصل کرتا ہے اور مُستفید ہو رہا ہے۔ سورت نمبر 6 سورۃ الانعام۔ آیت نمبر 73 ۔

وَهُوَ الَّـذِىْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ ۖ وَيَوْمَ يَقُوْلُ كُنْ فَيَكُـوْنُ ۚ قَوْلُـهُ الْحَقُّ ۚ وَلَـهُ الْمُلْكُ يَوْمَ يُنْفَخُ فِى الصُّوْرِ ۚ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۚ وَهُوَ الْحَكِـيْـمُ الْخَبِيْـرُ —آیت نمبر 73

ترجمہ: اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو بر حق ہیدا ہیدا کیا ہے۔ {ٹھیک طور پر بنایا ہے} اور جس دن کہے گا کہ ہو جا تو وہ ہو جائے گا، اس کی بات سچی ہے، اور اسی کی بادشاہی ہو گی جس دن صورمیں پھونکا جائے گا، چھپی اور ظاہر باتوں کا جاننے والا ہے، اور وہی حکمت والا خبردار ہے۔

قرآن مجید کا یہ مدنی سورت ہے اس کا سورت نمبر 13 سورۃ الرعد آیت نمبر 16 اردو ترجمہ کے ساتھ۔

قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ قُلِ اللّـٰهُ ۚ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُـمْ مِّنْ دُوْنِهٓ ٖ اَوْلِيَـآءَ لَا يَمْلِكُـوْنَ لِاَنْفُسِهِـمْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا ۚ قُلْ هَلْ يَسْتَوِى الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْـرُۙ اَمْ هَلْ تَسْتَوِى الظُّلُمَاتُ وَالنُّوْرُ ۗ اَمْ جَعَلُوْا لِلّـٰهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوْا كَخَلْقِهٖ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْـهِـمْ ۚ قُلِ اللّـٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَىْءٍ وَّهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (16)

آپ پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ کہہ دیجئے! اللہ کہہ دیجئے! کیا تم پھر بھی اس کے سوا اوروں کو حمایتی بنا رہے ہو جو خود اپنی جان کے بھی بھلے برے کا اختیار نہیں رکھتے کہہ دیجئے کہ کیااندھا اور بینا برابر ہو سکتا ہے؟ یا کیا اندھیریا ں اور روشنی برابر ہوسکتی ہے کیا جنہیں یہ اللہ کا شریک ٹھرا رہے ہیں انہوں نے بھی اللہ کی طرح مخلوق پیدا کی ہے کہ ان کی نظر میں پیدائش مشتبہ ہوگئی ہو ، کہہ دیجئے کہ صرف اللہ ہی تمام چیزوں کا خالق ہے وہ اکیلا ہے اور زبردست غالب ہے ۔

یہ مدنی سورت ہے اس کا سورت نمبر 4- سورۃ النساء – آیت نمبر 1

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا

اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلائیں، اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو، بے شک اللّہ تم پر نگرانی کر رہا ہے۔

قران کا یہ مدنی سورت ہے اس کا سورت نمبر 2- سورۃ البقرۃ – آیت نمبر 29

هُوَ الَّـذِىْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِى الْاَرْضِ جَـمِيْعًا ثُـمَّ اسْتَوٰٓى اِلَى السَّمَآءِ فَسَوَّاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيْـمٌ

اللّہ وہ ہے جس نے جو کچھ زمین میں ہے سب تمہارے لیے پیدا کیا ہے، پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا تو انہیں سات آسمان بنایا، اور وہ ہر چیز جانتا ہے۔

یہ مکی سورت ہے قران مجید کا سورت نمبر 56 سورۃ الواقعۃ آیت نمبر 58 – 72

اَفَرَاَيْتُـمْ مَّا تُمْنُـوْنَ – آیت نمبر 58 ۔

بھلا دیکھو (تو) (منی) جو تم ٹپکاتے ہو۔

اَاَنْتُـمْ اَنْشَاْتُـمْ شَجَرَتَهَآ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُـوْنَ – آیت نمبر 72 ۔

کیا تم نے اس کا درخت پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں۔

سورت نمبر 20 سورۃ طہ – آیت نمبر 6 یہ مکی سورت ہے۔۔

لَـهٝ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ وَمَا بَيْنَـهُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرٰى  

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ گیلی زمین کے نیچے ہے۔

سورت نمبر 30 سورۃ الروم کا آیت نمبر 26 یہ مکی سورت ہے۔۔۔

وَلَـهٝ مَنْ فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ كُلٌّ لَّـهٝ قَانِتُوْنَ – 26 -۔

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، سب اس کے حکم کے تابع ہیں۔

یہ مکی سورت نمبر 7 سورہ الاعراف آیت نمبر 54 بمع اردو ترجمہ کے ملاحظہ فرمائیے۔۔

اِنَّ رَبَّكُمُ اللّـٰهُ الَّـذِىْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ فِىْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُـمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِۖ يُغْشِى اللَّيْلَ النَّـهَارَ يَطْلُـبُهٝ حَثِيْثًاۖ وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُوْمَ مُسَخَّرَاتٍ بِاَمْرِهٖ ۗ اَلَا لَـهُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ ۗ تَبَارَكَ اللّـٰهُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ (54)

بے شک تمہارا رب اللّہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھرعرش پر قرار پکڑا، رات سے دن کو ڈھانک دیتا ہے کہ وہ اس کے پیچھے دوڑتا ہوا آتا ہے، اور سورج اور چاند اور ستارے اپنے حکم کے تابعدار بنا کر پیدا کیے، اسی کا کام ہے پیدا کرنا اور حکم فرمانا، اللّہ بڑی برکت والا ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔

سورت نمبر 32 سورۃ السجدۃ آیت نمبر 5 یہ مکی سورت ہے۔ اردو ترجمہ کے ساتھ ملاحظہ فرمائیے۔

يُدَبِّـرُ الْاَمْرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَى الْاَرْضِ ثُـمَّ يَعْرُجُ اِلَيْهِ فِىْ يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٝٓ اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ (5)

وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر کام کی تدبیر کرتا ہے پھر اس دن بھی جس کی مقدار تمہاری گنتی سے ہزار برس ہوگی وہ انتظام اس کی طرف رجوع کرے گا۔

سورت نمبر 2 کا سورۃ البقرہ کا آیت نمبر 107 بمع اردو ترجمہ ۔ سورۃ البقرۃ یہ مدنی سورت ہے۔

اَ لَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّـٰهَ لَـهٝ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۗ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّـٰهِ مِنْ وَّّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْـرٍ 

کیا تم نہیں جانتے اللہ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے، اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی دوست ہے نہ مددگار۔

سورت نمبر 25 – سورۃ الفرقان آیت نمبر 2 بمع اردو ترجمہ کے سورۃ الفرقان یہ مکی سورت ہے۔

اَلَّـذِىْ لَـهٝ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَـدًا وَّلَمْ يَكُنْ لَّـهٝ شَرِيْكٌ فِى الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهٝ تَقْدِيْـرًا  ۔

وہ جس کی آسمانوں اور زمین میں سلطنت ہے اور اس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ کوئی سلطنت میں اس کا شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کر کے اس کی بناوٹ بنائی۔

سورت نمبر 28 – سوۃ القصص آیت نمبر 70 بمع اردو ترجمہ کے یہ مکی سورت ہے۔

وَهُوَ اللّـٰهُ لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ ۖ لَـهُ الْحَـمْدُ فِى الْاُوْلٰى وَالْاٰخِرَةِ ۖ وَلَـهُ الْحُكْمُ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ 

اور وہی اللہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، دنیا اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے، اور اسی کی حکومت ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

قران مجید کا سورت نمبر 6 – سورہ الانعام آیت نمبر 57 یہ سورۃ الانعام یہ مکی سورت ہے ۔ بمع اردو ترجمہ کے۔

قُلْ اِنِّـىْ عَلٰى بَيِّنَـةٍ مِّنْ رَّبِّىْ وَكَذَّبْتُـمْ بِهٖ ۚ مَا عِنْدِىْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِهٖ ۚ اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّـٰهِ ۖ يَقُصُّ الْحَقَّ ۖ وَهُوَ خَيْـرُ الْفَاصِلِيْنَ ۔

کہہ دو میرے پاس تو میرے رب کی طرف سے ایک دلیل ہے اور تم اس کو جھٹلاتے ہو، جس چیز کو تم جلدی چاہتے ہو وہ میرے پاس نہیں ہے، اللّہ کے سوا اور کسی کا حکم نہیں ہے، وہ حق بیان کرتا ہے، اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

قران مجید کا سورت نمبر 18 سورۃ الکہف آیت نمبر 26 بمع اردو ترجمہ کے یہ سورۃ الکھف۔

قُلِ اللّـٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا ۖ لَـهٝ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ اَبْصِرْ بِهٖ وَاَسْمِعْ ۚ مَا لَـهُـمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّّلِـيٍّ وَّلَا يُشْرِكُ فِىْ حُكْمِهٓ ٖ اَحَدًا 

کہہ دو اللّہ بہتر جانتا ہے کہ کتنی مدت رہے، تمام آسمانوں اور زمین کا علم غیب اسی کو ہے، کیا عجیب دیکھتا اور سنتا ہے، ان کا اللّہ کے سوا کوئی بھی مددگار نہیں اور نہ ہی وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک کرتا ہے۔

سورت نمبر 3 الاعمران آیت نمبر 154 بمع اردو ترجمعہ کے

ثُـمَّ اَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا يَّغْشٰى طَـآئِفَةً مِّنْكُمْ ۖ وَطَـآئِفَةٌ قَدْ اَهَمَّتْهُـمْ اَنْفُسُهُـمْ يَظُنُّوْنَ بِاللّـٰهِ غَيْـرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ ۖ يَقُوْلُوْنَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَىْءٍ ۗ قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّـهٝ لِلّـٰهِ ۗ يُخْفُوْنَ فِىٓ اَنْفُسِهِـمْ مَّا لَا يُبْدُوْنَ لَكَ ۖ يَقُوْلُوْنَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ شَيْءٌ مَّا قُتِلْنَا هَاهُنَا ۗ قُلْ لَّوْ كُنْتُـمْ فِىْ بُيُوْتِكُمْ لَبَـرَزَ الَّـذِيْنَ كُتِبَ عَلَيْـهِـمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِـمْ ۖ وَلِيَبْتَلِىَ اللّـٰهُ مَا فِىْ صُدُوْرِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِىْ قُلُوْبِكُمْ ۗ وَاللّـٰهُ عَلِـيْمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ (154)

پھر اللّہ نے اس غم کے بعد تم پر چین یعنی اونگھ بھیجی اس نے بعضوں کو تم میں سے ڈھانک لیا، اور بعضوں کو اپنی جان کا فکر لڑ رہا تھا اللّہ پر جھوٹے خیال جاہلوں جیسے کر رہے تھے، کہتے تھے ہمارے ہاتھ میں کچھ کام (اختیار) ہے، کہہ دو کہ سب کام (اختیار) اللہ کے ہاتھ میں ہے، وہ اپنے دل میں چھپاتے ہیں جو تیرے سامنے ظاہر نہیں کرتے، کہتے ہیں اگر ہمارے ہاتھ میں کچھ کام (اختیار) ہوتا تو ہم اس جگہ مارے نہ جاتے، کہہ دو اگر تم اپنے گھروں میں ہوتے البتہ (پھر بھی) اپنے گرنے کی جگہ پر باہر نکل آتے وہ لوگ جن پر قتل ہونا لکھا جا چکا تھا، اور تاکہ اللہ آزمائے جو تمہارے سینوں میں ہے اور تاکہ اس چیز کو صاف کردے جو تمہارے دلوں میں ہے، اور اللّہ دلوں کے بھید جاننے والا ہے۔

سورت نمبر 30 سورۃ الروم آیت نمبر 4 بمع اردو ترجمہ  – سورۃ الروم یہ مکی سورت ہے۔

فِىْ بِضْعِ سِنِيْنَ ۗ لِلّـٰهِ الْاَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ ۚ وَيَوْمَئِذٍ يَّفْرَحُ الْمُؤْمِنُـوْنَ – چند ہی سال میں، پہلے اور پچھلے سب کام اللّہ کے ہاتھ میں ہیں، اور اس دن مسلمان خوش ہوں گے۔

سورت نمبر 57 – سورۃ الحدید – آیت نمبر 5 بمع اردو ترجمعہ یہ سورۃ الحدید ہے اور یہ مدنی سورت ہے۔

لَّـهٝ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۚ وَاِلَى اللّـٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ 

آسمانوں اور زمین کی حکومت اسی کے لیے ہے، اور سب امور اللّہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔

یہ ہے تصور کائنات کا فلسفہ


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *