EWT Visa Policy.

انسان تفریح کرتا ہے اپنی قلبی، ذہنی و فکری اور جسمانی سکون کے لیے۔

امریکہ کا سفر لوگ کیوں کرنا پسند کرتے ہیں؟

امریکہ کا سفر دنیا بھر کے لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر پسند کرتے ہیں۔ یہ وجوہات مختلف لوگوں کے تجربات، دلچسپیوں اور ضروریات کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر لوگ درج ذیل وجوہات کی بنا پر امریکہ کا سفر کرتے ہیں:

نمبر 1- امریکہ کی ساحت اور تفریح کا مزا

سیاحوں کے لیے تفریحی پارک:- امریکہ میں قدرتی نچرل اور جدید مقامات کی سیاحت کا بے مثال مزا۔ امریکہ کی تاریخی مقامات کا ویزٹ کرنا لوگ پسند کرتے ہیں، یہاں جدید اور قدیم تفریحی پارک جیسے شکاگو میں لنکن پارک زو پارک بروک فیلڈ زو پارک، بوٹانک پارک گارڈن۔ گریٹ امریکہ جھولے کا شاندار پارک موجود ہے۔ ڈرنی لیمنڈ، گرینڈ کینین نیویارک کنیڈین بارڈر سے منسلک نیاگرا فالز پارک ہے اور لاس ویگاس اور دیگر مشہور مقامات سیاحوں کے تفریح کے لیے موجود ہے۔ نیویارک، لاس اینجلس، اور میامی جیسی بڑے شہروں کی متنوع ثقافت اور طرز زندگی بھی سیاحوں کو متاثر کرتی ہے۔

نمبر 2- امریکہ کا جدید تعلیمی نظام:۔

امریکہ میں جدید اور قدیم تعلیمی اور تدریسی نظام: انٹرنشل طالب علم کے لیے امریکہ میں دنیا کی کئی معروف مشہور اسکول کالیجیز اور یونیورسٹیاں اور الگ الگ قسم کے تعلیمی ادارے موجود ہیں جیسے ہارورڈ، ایم آئی ٹی، اور اسٹینفورڈ وغیرہ میں طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ آنا پسند کرتے ہیں۔

نمبر 3- امریکہ میں کاروابر کے کامیاب مواقع

امریکہ میں کاروبار:-امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے، جس کی وجہ سے یہاں کاروباری مواقع وسیع ہیں ۔ کاروباری حضرات امریکہ میں آکر نٹ نئے بیزنسس کرکے

ٹیکنالوجی، فیشن، اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹریز جیسے شعبوں میں کام کرنے والے لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

نمبر 4- ثقافتی تنوع۔

امریکہ میں مختلف ثقافت اور زبان کے لوگ آباد ہیں:- امریکہ کی خوبصورتی ملٹی کلچرل کے لوگوں سے بھی ہے۔ امریکہ میں ہر قسم کے لوگ رہتے ہیں یہ ایک متنوع ملک ہے جہاں دنیا بھر کے مختلف رنگ و نسل، مذاہب، ثقافتوں اور زبانوں کے لوگ رہتے ہیں۔ یہ تنوع مختلف لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ اور یہی یہاں کی ثقافت و کلچر ہے۔اسی لیے لوگ یہاں آنا پسند کرتے ہیں۔

نمبر 5- امریکہ میں ٹیکنالوجی اور جدید سہولیات۔

امریکہ میں جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق کے شعبے میں بے حد ترقی ہے، جو دنیا بھر کے ماہرین اور محققین کو یہاں آنے کی ترغیب دیتی ہے۔

نمبر 6- امریکہ میں لوگ فلموں اور میڈیا سے متاثر ہوکر آتے ہیں:۔

کلیفورنیہ میں فلمی انڈسٹری:-یہاں ہالی ووڈ فلمیں اور امریکی میڈیا دنیا بھر میں مقبول ہیں، جن کے ذریعے امریکہ کا ایک دلکش اور دلچسپ تصور پیش کیا جاتا ہے۔

نمبر 7 _ امریکہ میں لوگ اپنے اپنے خاندان اور دوستوں سے ملاقات کرتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کے خاندان یا دوست امریکہ میں رہتے ہیں، اور وہ ان سے ملنے کے لیے سفر کرتے ہیں۔

نمبر 8-امریکہ میں سیاسی اور سماجی آزادی کے حقوق

امریکہ لینڈ آف لاء اور لینڈ آف آپرچونٹی کا ملک ہے:-امریکہ میں سیاسی و سماجی آزادی اور مختلف مواقع کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، جو بہت سے لوگوں کو بہتر زندگی کے لیے یہاں آنے پر آمادہ کرتی ہے۔ یہاں لوگ اپنی تقدیر آزمانے کے لیے بھی آتے ہیں۔

لوگوں کو امریکہ میں آنا یہاں سفر کرنا یہاں کاروبار کرنا اور یہاں سے تعلیم حاصل کرنے جیسے وجوہات کی بنا پر لوگ امریکہ میں آنا امریکہ میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اور یہاں آنا ہر فرد کے ذاتی تجربات اور مقاصد پر منحصر ہیں، لیکن مجموعی طور پر امریکہ کا سفر لوگوں کے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربہ ہوتا ہے۔ جو یہاں ایک بار آجائے وہ یہاں سے جانا پسند نہیں کرتا ہے۔ کیوں کہ امریکہ میں زندگی لگزری ہے۔

Categories: امریکہ

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *