تعزیری عمل یعنی ملزمان کو سزا ۔ اگر سزا کے نظریہ کے تحت نہ دی جائے یا تعزیری عمل سُست یا ڈیلے ہو تو نہ تو انصاف ہی فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ اور نہ ہی جرائم کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ جرم کے لیئے اگر تعزیری عمل سست روی کا شکار ہو تو پھر اس معاشرے میں جرائم نہ صرف عام ہو جاتے ہیں بلکہ کسی کی بھی جان و مال ، عزت و آبرو کچھ بھی محفوظ نہیں رہتی ۔
مجرم کو جلد اور فوری سزا ملنی چاہیئے ۔ نقصان دہندہ سے نقصان پورا جلد از جلد کرانا چاہیئے ۔ اور مدعی کی داد رسی جلد جلد از جلد کرنی چاہیئے ۔
تعزیری عمل کی سُست روی جرائم کا سبب بنتی ہے ۔ گواہان اپنی گواہی بھول جاتے ہیں ۔ اور انہیں وقوعہ کے بارے میں صحیح طور پر یاد نہیں رہتا ۔ اور اس سستی کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں ۔
0 Comments