مغربی تصور جرم کا تعارف Crime and its Introduction.

جُرم :- ۔ Crime

جرم عربی زبان کا ایک لفظ ہے۔یہ عربی زبان سے اردو زبان میں آیا ہے ۔ جرم کو انگریزی زبان میں کرائم کہتے ہیں ۔ اور اس کی تشریح آوفینس کے ہیں ۔ جس کا مطلب ناراضگی کے بھی ہیں ۔

مگر لفظ جرم کا ماخذ مغربی تصور میں نا معلوم ہے کہ یہ لفظ کس سے نکلا ہے ۔

یہ اسم ہے ، جرم مذکر کے مضمون میں استعمال ہوتا ہے۔ جرم کا مطلب خطا کے بھی ہیں۔ تقصیر اور کمی کے بھی ہیں۔ اس کا مطلب گناہ اور قصور کے بھی ہیں ۔ جرم خلاف قانون عمل بھی ہے ۔ یہ قابل نفرت حرکت بھی ہے ۔ جرم کی جمع اجرام اور جروم کے بھی ہہں ۔

جرم جان کر ہو یا انجانے میں ہو اس کی ایک متعین سزا ہے ۔ یہ قابل سزا عمل ہے۔ یہ واجب تعزیر ہے۔

جرم ایک فعل ہے ۔ جبکہ مجرم یعنی جرم کرنے والا فاعل ہے ۔ اور جس پر جرم کا ارتکاب ہو وہ مفعول ہوگا ۔

جُرمیات Criminology

جرمیات کا مطلب علم تفتیش جرائم ہے۔ جرم یا جرمیات علم کا وہ مجموعہ ہے جو جرم اور مجرم اور ان کے قانونی معاشرتی اور نفسیاتی لحاظ سے جائزہ لیتا ہے ۔

The meaning of “Jurmiyat” is the science of criminal investigation. “Jurm” or “Jurmiyat” is the collection of knowledge that examines crimes, criminals, and evaluates them in legal, social, and psychological terms.

کسی معاشرہ کے قانون ساز اداروں میں قانون سازی اور قانون شکنی اور ریاستی نظام سزاوں کا نظریہ سزا کے بعد مجرموں سے برتاو اور ان پر سزاوں کے اثرات اور نفسیاتی اعتبار سے مجرمانہ کردار کا جائزہ لینا بھی اسی علم کا حصہ ہے ۔

The provided text translates to: “Within the framework of a society, legislation and violation of laws, as well as the judicial system’s theory of punishment, are part of the same field of knowledge. Assessing the behavior of criminals, their treatment, the effects of punishments, and the psychological credibility of criminal roles is also part of this knowledge.”

جرم اور مجرم دو مختلف اصطلاح ہیں:-۔

جرم ایک غیر قانونی اقدام ہے ۔ جبکہ مجرم کئی غیر قانونی جرم کر سکتا ہے۔ جرم کی تکمیل کے لئے یہ ضروری ہے کہ مجرمانہ ذہنیت ہو یعنی نیت مجرمانہ ہو ۔ جب تک کوئی اقدام مجرمانہ نیت سے نہ کیا جائے ۔ جرم کے دائرہ میں نہ آئے گا

جرم کے یہ لوازمات ہیں

نمبر1:- ہر مجرمانہ اقدام جرم ہے ۔

نمبر 2:- جرم عوام الناس کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

نمبر3 :- مجرم کو ریاست سزا دیتی ہے ۔ اوئی اور ہیں ۔

نمبر 4:- ریاست اس میں ایک فریق ہوتی ہے۔

نمبر 5 :- جرم ایک کُھلی دھاندلی ہے ۔

نمبر 6 :- مجرمانہ ذہنیت جرم کے لئے بہت ضروری ہے ۔

جرم کو یوں سمجھ لیں کہ یہ ایک مجرمانہ عمل ہے ۔ جو کہ جان بوجھ کر کیا گیا ہو ۔ اور ملک کے فوجداری قوانین میں اس جرم کی سزا مقرر کی گئی ہو ۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *