❍ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿ شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ ۚ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴾
[آل عمران: ١٨]
ترجمہ:
“اللہ خود گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور فرشتے اور اہلِ علم بھی (اس کی) گواہی دیتے ہیں، (وہ) عدل پر قائم ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زبردست، حکمت والا ہے۔”
❒ علامہ عبدالرحمٰن السعدی رحمہ اللہ اپنی تفسیر میں فرماتے ہیں:
“اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ سب سے شرف والی چیز عِلمِ توحید ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے خود اس کی گواہی دی ہے، اور اپنی مخصوص مخلوق (یعنی اہلِ علم) کو بھی اس پر گواہ بنایا ہے۔”
📚 حوالہ: تیسیر الکریم الرحمٰن (١/١٢٤)
Categories: Uncategorized
0 Comments