Ethics-
اخلاقیات اور فلسفہ اخلاق کیا ہے؟ فلسفہ کی ایک شاخ ہے، جس میں اخلاق یا اخلاقی قدروں کے بارے میں بحث کی جاتی ہے۔ اچھائی اور برائی، درست یا غلط، انصاف اور انسانی قدریں وغیرہ مباحثے شامل ہیں۔ اخلاقیات اخلاقی اقدار کا ایک ایسا نظام ہے جو ایک خوشگوار زندگی کی خاطر ہمارے رویہ کو تشکیل کرتا ہے۔ اخلاقیات کے توسط سے ہم ایمانداری سے زندگی بسر کرتے ہیں۔
انسانی اخلاقیات کیا ہے؟
اخلاقیات کیا ہے؟وہ اصول ہیں جو اچھے ہونے، اچھا کرنے اور دوسروں کے لئے بنیادی احترام کے ساتھ مل جل کر رہنے کے لئے مناسب طرزِ عمل اور اخلاق کو۔
اخلاقی اقدار۔
اخلاقیات میں اقدار سے مراد کسی شے یا کسی عمل کی اہمیت ہے، جس کا مقصد یہ متعین کرنا ہے کہ کیا کیا کام کرنا سب سے افضل ہے یا کیا طریقہ ہے جس سے معمول کی اخلاقیات اپنائی جا سکتی ہیں یا یہ واضح کرنا کہ مختلف کاموں کی کیا اہمیت ہے۔
انسانی اقدار کی تعریف؟
اقدار کی تعریف: انسانی کام کاج کرنے کے اقدار۔ جو کام کاج ہم نے کیا ہے اُس کام کے کیا نتائج حاصل ہوئے ہیں؟ یہ کس اقدار کے تحت ھاصل ہوا ہے؟ سلسلے کی وسیع ترجیحات میں تعریف کی جا سکتی ہے۔ اقدار اپنے آپ میں کسی شخص کی اچھائی یا اُس کی برائی سمجھنے کی سمجھ کا درجہ رکھتے ہیں اور یہ اقدار بتاتے ہیں کہ کیا ہونا چاہیے اور کیا نہیں ہونا چاہئیے۔
خلاقیات اور فلسفہ اخلاق انسانی رویوں، اعمال، اور ان کے نتائج کو سمجھنے اور ان کی قدر و قیمت کا تعین کرنے کے لیے ایک گہری فکری تحقیق اور مطالعہ ہے۔ دونوں کا تعلق صحیح اور غلط، اچھے اور برے، اور انسان کی ذمہ داریوں سے ہے، لیکن ان کے دائرہ کار میں فرق ہے۔
اخلاقیات Ethics
اخلاقیات عام طور پر ان اصولوں اور ضابطوں پر مشتمل ہوتی ہے جو کسی معاشرے، مذہب، یا ثقافت کے مطابق انسانی رویے کی رہنمائی کرتے ہیں۔ یہ عملی نوعیت کی ہوتی ہیں اور لوگوں کی روزمرہ زندگی کے اعمال کو منظم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
اخلاقیات کی تین اہم ترین مثالیں؟
نمبر 1- اخلاقی سچائی پر قائم رہنا:- انسان کو ہمیشہ سچ بولنا چاہئیے۔
نمبر 2- وعدہ وفا:- وعدہ شکنی سے بچے، وعدہ وفا کرے۔ انسان جببھی کسی سے کوئی وعدہ کرے تو اُسے پورا کرے۔
نمبر 3-انصاف کے ساتھ ہمدردی:- انسانی ہمدردآنہ رویہ اور عدل و انصاف اور احسان سے کام لے کبھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کرے۔
فلسفہ اخلاق Moral Philosophy
فلسفہ اخلاق اور اخلاقیات کے اصولوں اور نظریات کے گہرے تجزیے اور ان کے جواز پر مبنی ہے۔ یہ سوالات اٹھاتا ہے کہ:۔
اخلاقیات میں کیا چیز صحیح ہے اور کیا چیز غلط ہے؟
اخلاقیات کی بنیاد کن چیزوں پر ہے؟
کیا اخلاقیات انسانی فطرت کا حصہ ہیں یا یہ سماجی معاہدہ ہیں؟
کیا اخلاقی اصول آفاقی ہیں یا وقت اور حالات کے ساتھ بدلتے ہیں؟
فلسفہ اخلاق کی اہم شاخیں:۔
Normative Ethics– Utilitarianism- Descriptive Ethics– Meta-Ethics–Applied Ethics–
نمبر 1-معیاری اخلاقیات اچھے اور برے اعمال کے اصول طے کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ مثال کے طور پر یوٹیلٹیرینزم کے مطابق بہترین عمل وہ ہے جو سب کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائے
نمبر 2- وضاحتی اخلاقیات :- مختلف معاشروں میں رائج اخلاقی اصولوں کا مطالعہ کرتی ہے۔
نمبر 3- مابعد اخلاقیات :- اخلاقی تصورات کی نوعیت اور ان کے جواز پر سوال اٹھاتی ہے۔
نمبر 3 – اے:- مثال کے طور پر: “کیا اچھائی اور برائی حقیقی ہیں یا انسان کی ذہنی تخلیق؟
نمبر 4-اطلاقی اخلاقیات -: مخصوص موضوعات جیسے حیاتیاتی اخلاقیات، کاروباری اخلاقیات، اور ماحولیاتی اخلاقیات پر غور کرتی ہے۔
اخلاقی اقدار اور انسانی فلسفہ میں فرق؟
ایک تو اخلاقیات عملی اور سماجی اصولوں پر مشتمل ہیں اور دوسرے فلسفہ اخلاق ان اصولوں کے عقلی اور فلسفیانہ تجزیے پر مبنی ہے۔
یہ موضوع انسان کی زندگی کے گہرے سوالات کے جواب دینے اور ایک بہتر اور عادلانہ زندگی گزارنے کے اصول وضع کرنے کی کوشش ہے۔
نظریاتی اقدار؟ Theoretical Values
نظریاتی اقدار وہ اصول یا تصورات ہیں جو کسی نظریہ یا فلسفے کی بنیاد بناتے ہیں۔ یہ اقدار عام طور پر ایسے معیارات یا رہنما اصول ہوتے ہیں جو کسی فرد، گروہ، یا معاشرے کے خیالات اور رویوں کو تشکیل دیتے ہیں اور انہیں منظم کرتے ہیں۔
نظریاتی اقدار کی خصوصیات:۔
نمبر 1- تصوری اور تجریدی: یہ اقدار مادّی یا عملی معاملات کے بجائے خیالات اور اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں۔
نمبر 2 آفاقی رجحان: یہ اصول عمومی طور پر مختلف سیاق و سباق میں قابلِ اطلاق ہو سکتے ہیں۔
نمبر 3- رہنمائی فراہم کرنا: یہ اقدار افراد یا گروہوں کے لیے اخلاقی اور فکری رہنمائی فراہم کرتی ہیں
نمبر 4- فکری بنیاد: نظریاتی اقدار کسی فلسفے یا نظریے کی بنیاد تشکیل دیتی ہیں اور اس کی سمت کا تعین کرتی ہیں۔
اخلاقی اقدار کے چار اقسام
نمبر 1- اخلاقی اقدار: یہ اچھائی، انصاف، ایمانداری، اور ہمدردی جیسی انسانی خصوصیات کو بیان کرتی ہیں۔ مثلاٰٰ: “ہر انسان کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہیے۔
نمبر 2- جمالیاتی اقدار: یہ خوبصورتی، ہم آہنگی، اور آرٹ سے متعلق اصولوں پر توجہ دیتی ہیں ۔ مثلاََ: “فطرت کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔
نمبر 3-سائنسی اقدار: یہ علم، تجسس، اور معروضیت پر مبنی ہیں۔ مثال کے طور پر: “حقائق کو تعصبات کے بغیر جانچنا چاہیے۔”۔
نمبر 4- معاشرتی اقدار: یہ معاشرتی ڈھانچے اور روابط کے اصولوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔ مثلاََ: “اجتماعی بہبود انفرادی مفادات سے زیادہ اہم ہے۔
انسان کے نظریاتی اقدار کی مندرجہ ذیل تین مثالیں؟
نمبر 1- جمہوریت میں آزادی، مساوات، اور انصاف بنیادی نظریاتی اقدار ہیں۔
نمبر 2- مذہبی فلسفے میں روحانیت، محبت، اور عاجزی کو نظریاتی اقدار سمجھا جاتا ہے۔
نمبر 3- سائنسی تحقیق میں معروضیت اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی نظریاتی اقدار ہیں۔
اخلاقی اقدار کی اہمیت
نظریاتی اخلاقی اقدار انسانوں کے لیے ایک معیاری فریم ورک فراہم کرتی ہیں جو ان کے خیالات، اعمال، اور فیصلوں کو رہنمائی دیتی ہیں۔ یہ اقدار کسی بھی نظریہ یا فلسفے کی پائیداری اور افادیت کو سمجھنے میں مددگار ہوتی ہیں۔
اخلاقی اقدار کے حقوق؟
اخلاقی اقدار کے مساوی حقوق:- کسی کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین لازم ہے۔ لوگوں کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ سلوک کرنا چاہیے۔ اخلاقی اقدار انسانوں کے روز مرہ کے رویوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
انسان کا اخلاقی نظریاتی اقدار:۔
اخلاقی اقدار اور اُس کے نظریات؟:- انسان کا تہذیبی اقدار و سیاسی اقدار و سماجی اقدار اور فنی اقدار اور سقافتی اقدار ان تمام اقداوں کے نظریات ایک ہے وہ ہے انسانی برتاو انسانی رویہ۔ باڈی لنگویج کا اقدار جیسے کہ بے لوث اقدار ایک دوسرے کے ساتھ خیرخواہی کا اقدار اور دل کی کفیت کا اقدار جیسے کہ خود سے اپنے آپ سے کسی دوسرے کو جوڑے رکھنا نظریاتی اقدار ہے۔
0 Comments