Over Act Conspiracy:-

کرمنل فوجداری سازش یا سیول نوعیت کی دیوانی سازش یا تحریری معایدہ یا رسمی یا غیر رسمی سازیشی اقدام یا کسی کو بدنام کرنے کی منظوبہ ان سبہوں کو سازش میں شمار کیا جائے گا۔

قانونی اصطلاح میں سازش :- کا مطلب ہے کہ دو یا دو سے زیادہ افراد کے درمیان کسی غیر قانونی کام کو انجام دینے یا کسی قانونی کام کو غیر قانونی طریقے سے انجام دینا یا پورا کرنے کا معاہدہ ہو یا معاملہ ہو یا دونوں کے درمیان سازش طے پایا ہو۔ سازش کو جرم تسلیم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے ارکان اور شریک کار کے درمیان ایک واضح یا ضمنی معاہدہ ہو۔ مستقلاََ یا عارضی معایدہ ہو اور بعض قانونی نظام میں سسٹم میں، اس سازیشی معاہدے کے تحت کوئی عملی قدم اٹھایا گیا ہو، جسے اقدامِ ظاہر کہتے ہیں۔

سازش کے قانونی عناصر

نمبر 1- سازشی معاہدہ:- سازیشیوں کے درمیان کوئی معاہدہ، نیت اور ارادے کے ساتھ ایکشن مُندرج کالم میں ملاحظہ فرمایں؟

  1. سازش کرنے میں شامل مختلف افراد کے درمیان ایک زبانی کلامی معاہدہ ہونا ضروری ہے کہ وہ کسی غیر قانونی عمل کو انجام دیں گے۔ یہ معاہدہ تحریری ہو یا غیر تحریری ہو یا واضح ہو یا اشاروں کنایوں میں ہو کسی میں بھی ہو سکتا ہے۔
  2. نیت اور ارادہ:- سازیشیوں کے درمیان نیت کا ہونا ارادے کا ہونا ضروری ہے۔
    • سازش میں شامل تمام افراد کی نیت اور ارادے غیر قانونی مقاصد کو حاصل کرنے کی ہو اور وہ سازیشی پسند لوگ قانونی مقصد کو غیر قانونی طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہوں اور اپنے سایشی مقصد کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں نیت رکھتے ہوں۔
  3. سازش کرتے ہیں، اقدامِ ظاہری قانونی نظام میں
    • بعض قانونی نظام میں، سازش کو جرم ماننے کے لیے ضروری ہے کہ اس سازش کے تحت کم از کم ایک شریک کوئی عملی قدم اٹھائے، چاہے وہ قدم خود غیر قانونی نہ ہو، مگر وہ سازش کو آگے بڑھانے کے لیے ہو یا سہولت کار ہو۔ اس سازش کو اقدام ظاہری قانونی نظم کہتے ہیں۔
  4. غیر قانونی مقصد کا حصول
    • سازش کا مقصد غیر قانونی ہونا ضروری ہے، جیسے کوئی جرم کرنا، دھوکہ دہی میں شامل ہونا یا کوئی اور غیر قانونی سرگرمی وغیرہ۔

Criminal Conspiracy and Civil Conspiracy –سازش کی اقسام دو ہیں

نمبر 1-فوجداری نوعیت کی قانونی سازش یعنی کرمنل ایکٹیویٹی وغیرہ۔

فوجداری قانون یا کرمنل قانون میں سازش عام طور پر کسی جرم کو انجام دینے کے لیے منصوبہ بندی یا معاہدے پر ہو یا سازیشیی سمجھوتہ ہو یا آپس میں سازش طے پائی گئی ہو یا ہوتی ہو، جیسے کہ چوری کرنے کی پلانگ ہو یا ڈاکہ مارنے کی پلانگ ہو یا اسٹریٹ کرائمز کرنے کی پلانگ ہو یا قتل و غارتگری کی پلانگ کر رہے ہوں یا اقدام قتل کی منصوبہ بندی کر رہے ہوں یا کسی کو زخمی کرے کی پلانگ ہو یا کسی بھی قسم کی کرمنل بیٹری قانون “لاء” کی خلاف ورزی کی منصوبہ بندی ہو رہی ہو یا سازش تیار ہو چُکی ہو۔ یا “ہیومین” اسمگلنگ ٹرافیکنگ اور منشیات کی اسمگلنگ خرید و فروخت ہو ڈرگ کی اسمگلنگ وغیرہ ہو۔ یہ سب قانون شکنی ہے اس کو فوجداری سازش میں شمار کیا جائے گا۔ ان سازیشوں کی سزا ہے جرمانے کے ساتھ۔

Civil Conspiracy نمبر 2- دیوانی سازش

مثال کے طور پر:۔

  • فوجداری سازش کرمنل سازش: اگر دو یا دو سے زیادہ افراد بینک ڈکیتی کا منصوبہ بناتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک شخص ڈکیتی کے لیے اسلحہ خریدتا ہے، چاہے ڈکیتی نہ ہو، پھر بھی وہ سازش کے الزام میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔
  • دیوانی سازش: اگر کچھ افراد کسی کمپنی کے مالی ریکارڈز میں جعل سازی کرنے کی سازش کرتے ہیں تو وہ دھوکہ دہی کی سازش کے مرتکب ہو سکتے ہیں، چاہے انہوں نے براہ راست رقم چوری نہ کی ہو۔

سازش کرنے کی سزائیں

سازش کی سزائیں اس سازش کے تحت سازش کیے جانے والے لوگ غیر قانونی عمل کی نوعیت پر منحصر ہوتی ہیں۔ فوجداری معاملات میں، سزا عام طور پر منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی شدت کے مطابق سزا ہوتی ہے، جبکہ دیوانی مقدمات میں سازشیوں کو ہرجانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے اور جسمانی سزا بھی یا دونوں سزائیں مل سکتی ہیں۔

سازش کے دفاعات اور آرٹیکلز :۔

  • سازشی جرم کرنے کے معاہدے کی عدم موجودگی: یہ دلیل دی جا سکتی ہے کہ سازشیوں کے درمیان کوئی حقیقی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔
  • سازش سے دستبرداری: بعض صورتوں میں اگر کوئی شخص غیر قانونی عمل کے وقوع پذیر ہونے سے یعنی جرم ہوجانے سے پہلے اگر سازش میں شریک ہونے سے دستبردار ہو جائے، تو وہ سزا سے بچ سکتا ہے۔
  • سازیشی اقدامِ ظاہری کا نہ ہونا پایا جانا: اگر ریاستی قانونی نظام میں سازیشی اقدامِ ظاہری کی شرط ہو اور کوئی عملی قدم نہ اٹھایا گیا ہو، تو سازش کا الزام ناکام ہو سکتا ہے۔ اس الزام سے بچ سکتا ہے۔ مگر ثابت کرنا شرط اوّل ہے۔

ریاستی قانونی نظام میں سازش کو مجرمانہ سازیشی اقدام اور دیوانی سازشی اقدام ان دونوں سازیشی معاملات میں جو لوگ غیر قانونی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہوں اور ایک دوسے کے ساتھ اس جرم میں تعاون کر رہے ہوں ان مجرموں کو جرم سے روکنے کے لیے ریاست سزا دیتی ہے مگر عدالت کے زریعے۔

سازش کی سزا کیا ہے؟ Punishment of Conspiracy

سازش کی سزا اِس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ کون سا جرم یا کون سا غیر قانونی عمل انجام دینے کے لیے سازش کی جا رہی تھی اور اس ریاست میں کس قسم کا قانون لاگو ہوتا ہے۔ پاکستان اور دنیا کے دیگر قانونی نظاموں میں، سازش کی سزا کی شدت عام طور پر اِس جرم کی نوعیت کے مطابق سزا ہوتی ہے جو سازش کے تحت انجام دیا جانا تھا۔

سازش کی سزا کی اقسام

  1. Criminal Conspiracy (PPC) فوجداری سازش
    • سازش کا جرم اگر کسی سنگین جرم (مثلاً قتل، دہشت گردی، یا اغوا) سے متعلق ہو، تو سازش میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
    • پاکستان کے تعزیراتِ پاکستان کے تحت، دفعہ 120-اے اور 120-بی پی پی سی میں سازش سے متعلق قوانین درج ہیں۔
    • اگر سازش کا مقصد کوئی ایسا جرم ہو جس کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے، تو سازش کرنے والے افراد کو بھی اسی طرح کی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، چاہے وہ جرم انجام نہ دیا گیا ہو۔
    • اگر جرم مکمل نہ ہوا ہو، تو بھی سازش کی سزا 7 سال تک قید یا جرمانہ، یا دونوں ہو سکتی ہیں، جیسا کہ تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقرر کیا گیا ہے۔
  2. Civil Conspiracy Damages دیوانی سازش
    • دیوانی سازش میں عمومی طور پر مالی ہرجانہ یا معاوضہ ادا کرنا ہوتا ہے۔
    • مثال کے طور پر، اگر کسی نے کسی شخص یا کمپنی کو دھوکہ دینے کی سازش کی ہے، تو عدالت سازشیوں کو متاثرہ فریق کو نقصان کے مطابق مالی ادائیگی کا حکم دے سکتی ہے۔
  3. Punishments of Conspiracy مخصوص جرائم میں سازش کی سزائیں مختلف جرائم کے لیے مختلف سزائیں دی جاتی ہیں۔ مثلاً:۔

دیگر عوامل جو سازش کی سزا پر اثر انداز ہوتے ہیں

سازش کی مختلف نوعیت

جس نوعیت کا جرم یا غیر قانونی عمل انجام دینے کی سازش کی گئی ہو، اسی کے مطابق سزا کی شدت طے کی جاتی ہے۔

  1. The number of People Involved in the Conspiracy.سازش میں شریک افراد کی تعداد
  2. It is not necessary for the objective of the conspiracy to be achieved or not. سازش کا مقصد پورا ہونا یا نہ ہونا ضروری نہیں۔سازش کا مقصد پورا ہونا یا نہ ہونا بہر حال جُرم ثابت ہو چُکا گیا:۔

نتیجہ حاصل کلام:۔

سازش کی سزا کی شدت کا انحصار اس بات پر ہے کہ کون سا جرم انجام دینے کی سازش کی جا رہی تھی، سازش مکمل ہوئی یا نہیں، اور جرم کی نوعیت کیا تھی۔ پاکستان میں سازش کی سزا تعزیراتِ پاکستان کے مطابق دی جاتی ہے، اور یہ قید، جرمانہ، یا دونوں پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

سازش کے مزید عناصر؟ Elements of Conspiracy

سازش کو قانونی طور پر ثابت کرنے کے لیے چند بنیادی عناصر ہوتے ہیں، جو یہ طے کرتے ہیں کہ آیا سازش واقعی ہوئی ہے یا نہیں۔ یہ عناصر سازش کے جرم کی قانونی تشکیل کے لیے ضروری ہیں۔ یہاں سازش کے اہم قانونی عناصر بیان کیے گئے ہیں:

1- Agreement between Criminals سازیشیوں کے درمیان رسمی یا غیر رسمی معاہدہ

  • سازش کے لیے یہ ضروری ہے کہ دو یا دو سے زیادہ افراد کے درمیان معاہدہ ہو، یعنی وہ کسی غیر قانونی کام کو انجام دینے پر اتفاق کریں۔ یہ معاہدہ زبانی، تحریری یا کسی اشارے کے ذریعے ہو سکتا ہے۔
  • یہ ضروری نہیں کہ ہر شریک نے جرم میں براہ راست حصہ لیا ہو؛ صرف سازش میں شامل ہونا ہی کافی ہے۔

2-Unlawful Objective Conspiracy غیر قانونی مقصد

  • سازش کا مقصد یا تو کوئی غیر قانونی عمل ہو یا کسی قانونی عمل کو غیر قانونی طریقے سے انجام دینے کا ارادہ ہو۔ یہ مقصد جرم سے متعلق ہونا چاہیے، جیسے کہ قتل، چوری، فراڈ، یا کوئی اور جرم۔
  • اگر سازش کا مقصد قانونی ہو اور اسے قانونی طریقے سے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے تو اسے سازش نہیں کہا جا سکتا۔

3- Intentional Conspiracy سازش کی نیت

  • سازش ثابت کرنے کے لیے شریک افراد کی نیت کو ثابت کرنا ضروری ہے۔ یہ دکھانا ہوگا کہ سازش کرنے والے افراد کا ارادہ غیر قانونی مقصد کو حاصل کرنے کا تھا۔
  • شریک افراد کو یہ علم ہونا چاہیے کہ وہ جس معاہدے کا حصہ ہیں، اس کا مقصد غیر قانونی ہے۔

4- Participation اشتراک ہو سازش میں مل جُل کر سازش

  • سازش کے ہر شریک کو لازمی طور پر سازش میں شامل ہونا چاہیے اور کسی نہ کسی طریقے سے اس کا حصہ ہونا ضروری ہے۔ صرف علم ہونا کافی نہیں ہے، بلکہ سازش میں شریک فرد کو کسی نہ کسی طریقے سے اشتراک کرنا ہوگا۔
  • اشتراک کا مطلب براہ راست مدد کرنا ہو سکتا ہے، یا سازش میں کسی معاون کردار ادا کرنا ہو سکتا ہے۔

5- Overt Act سازشی اقدامِ ظاہر ہو یا نا ہو قانونی نظام میں

  • کئی قانونی نظاموں میں سازش کو ثابت کرنے کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ سازش کے تحت کوئی عملی قدم اٹھایا جائے، جسے اقدامِ ظاہر کہتے ہیں۔
  • اقدام ظاہر وہ عملی قدم ہوتا ہے جو سازش کو آگے بڑھانے کے لیے اٹھایا جاتا ہے، چاہے وہ قدم خود غیر قانونی نہ ہو۔ مثال کے طور پر، اگر کسی بینک ڈکیتی کی سازش ہو رہی ہے اور کوئی سازش میں شامل شخص کہیں سے اسلحہ خریدتا ہے، تو یہ اقدام ظاہر سازش ہوگا۔

6- Mutual Agreement سازش کے لیے آپسی یا باہمی رضامندی

  • سازش کے شریک افراد کو جرم کرنے کے لیے باہمی رضامندی سے اتفاق کرنا چاہیے۔ سب کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ وہ ایک غیر قانونی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
  • یہ ضروری نہیں کہ ہر شریک کو سازش کی ہر تفصیل کا علم ہو، مگر ان کو مجموعی طور پر اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ وہ ایک غیر قانونی عمل کا حصہ ہیں۔

7- Knowledge اُسے سازش کا علم ہو

  • سازش میں شریک افراد کو سازش کے غیر قانونی مقصد کا علم ہونا چاہیے۔ وہ لاعلمی یا غلط فہمی کا دعویٰ نہیں کر سکتا اگر وہ جانتے تھے کہ جس عمل میں وہ شریک ہیں، وہ غیر قانونی عمل ہے۔

مثال کے طور پر:۔

اگر دو افراد کسی گھر میں چوری کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور ان میں سے ایک چوری کرنے کے لیے آلات خریدتا ہے، تو یہ سازش ہوگی، چاہے چوری بعد میں نہ بھی ہو۔ یہاں معاہدہ، نیت، اور اقدام ظاہر کے عناصر پورے ہوتے ہیں۔

نتیجہ اخز حاصل و حصول:۔

سازش کے قانونی عناصر میں معاہدہ، غیر قانونی مقصد، نیت، اشتراک، اور بعض صورتوں میں اقدام ظاہر شامل ہیں۔ یہ تمام عناصر ضروری ہیں تاکہ عدالت میں سازش کے جرم کو ثابت کیا جا سکے۔ سازش کو ثابت کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ جرم مکمل ہو، صرف یہ دکھانا کافی ہے کہ سازش کرنے والوں کا مقصد غیر قانونی تھا اور انہوں نے اس کی تکمیل کے لیے کسی عملی قدم کی کوشش کی۔

سازش کیسے ثابت کیا جا سکتا ہے؟ Conspiracy

سازش کو ثابت کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے کیونکہ اس میں عام طور پر کوئی براہ راست عمل (جرم) نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک معاہدہ یا منصوبہ ہوتا ہے جس کے ذریعے غیر قانونی کام کیا جاتا ہے۔ تاہم، قانونی نظام میں ثبوت کے مختلف ذرائع اور طریقے موجود ہیں جن کی مدد سے سازش کو عدالت میں ثابت کیا جا سکتا ہے۔

سازش کو ثابت کرنے کے اہم عوامل حاضر خدمت ہے:۔

معاہدہ کا ثبوت:۔ Agreement Circumstantial Evidence

سازش ثابت کرنے کے لیے سب سے اہم چیز معاہدہ کا وجود ہے۔ یہ معاہدہ زبانی ہو سکتا ہے، تحریری، یا کسی اور طریقے سے ہو سکتا ہے۔

Circumstantial Evidence

اس بات کا کوئی ثبوت ہونا ضروری نہیں کہ معاہدہ لکھا ہوا ہے یا رسمی ہو، بلکہ کسی بھی طرح کے شواہد یا اشارے سے سازیشی معاہدے کا پتہ چل سکتا ہے۔

گواہوں کے بیانات، رابطے جیسے فون کالز، واٹس آپ میسجز یا دیگر شواہد سے ثابت کیا جا سکتا ہے کہ جرم میں شریک افراد ایک غیر قانونی مقصد کے لیے آپس میں ملے ہوئے تھے۔

  1. Overt Act اقدامِ سازش ظاہر ہو۔
    • کئی قانونی نظاموں میں سازش کو ثابت کرنے کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ سازشیوں میں سے کسی ایک نے اقدامِ ظاہر کیا ہو، یعنی کوئی عملی قدم اٹھایا ہو جو سازش کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہو۔
    • مثال کے طور پر، اگر کسی چوری کی سازش کی جا رہی ہے اور شریک افراد میں سے ایک نے آلات یا گاڑی کا انتظام کیا ہو، تو یہ ایک اقدام ظاہر ہو سکتا ہے۔
    • اقدام ظاہر ضروری نہیں کہ خود غیر قانونی ہو، لیکن وہ غیر قانونی مقصد کو پورا کرنے کی طرف قدم ہونا چاہیے۔
  2. Illegal Intention غیر قانونی نیت نیت کا ثبوت
    • شریک افراد کی نیت کو ثابت کرنا ضروری ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اور ارادتاً کسی غیر قانونی کام کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا۔
    • اس کے لیے عدالت میں دلائل اور گواہوں کے ذریعے ثابت کیا جا سکتا ہے کہ شریک افراد کو اس بات کا علم تھا کہ ان کا مقصد غیر قانونی ہے۔
  3. Conspiracy- Evidence of Communication and Contact between Criminals with the Intent to Conspire.سازش کرنے کے نیت سے مجرموں کے درمیان رابطے اور بات چیت کے شواہد
    • فون کالز، ای میلز، پیغامات، یا ملاقاتوں کے شواہد پیش کیے جا سکتے ہیں جو یہ ظاہر کریں کہ شریک افراد آپس میں رابطے میں تھے اور کسی غیر قانونی منصوبے پر بات چیت کر رہے تھے۔
    • تکنیکی شواہد (جیسے سی سی ٹی وی فوٹیج، فون ریکارڈز) بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
  4. Testimonies گواہان کی شہادتیں
    • گواہوں کی گواہیاں ایک سازش کو ثابت کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔ اگر سازش میں شریک افراد میں سے کوئی ایک شریک جرم سے باہر نکلتا ہے اور وہ گواہی دیتا ہے، تو یہ سازش کو ثابت کرنے کے لیے انتہائی اہم ہو سکتا ہے۔
    • ایسے گواہوں کو بعض اوقات پلی بارگین یا تحفظ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ دوسرے شریک افراد کے خلاف گواہی دے سکیں۔
  5. Circumstantial Evidence اشارے سے ثابت کرنا
    • اشارے سے ثابت کرنا بھی سازش کے معاملات میں بہت اہم ہوتا ہے۔ براہ راست ثبوت نہ ہونے کی صورت میں، سازش کے شریک افراد کے اعمال، ان کے رویے، اور حالات سے نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ وہ ایک غیر قانونی منصوبے کا حصہ تھے۔
    • مثال کے طور پر، اگر کسی چوری سے پہلے کچھ افراد بار بار ایک جگہ پر اکٹھے ہوتے ہیں اور وہاں کا جائزہ لیتے ہیں، تو یہ ایک اشارہ ہو سکتا ہے کہ وہ سازش میں شریک تھے۔
  6. Collaboration باہمی تعاون کا ثبوت
    • عدالت میں یہ دکھایا جا سکتا ہے کہ شریک افراد نے باہمی تعاون سے کام کیا۔ اس میں وہ کام شامل ہو سکتے ہیں جو مختلف افراد نے غیر قانونی مقصد کو پورا کرنے کے لیے کیے ہوں۔
    • مثلاً، ایک شخص منصوبہ بندی کرے، دوسرا سامان کا انتظام کرے، اور کوئی تیسرا کام انجام دے۔ یہ باہمی تعاون سازش کو ثابت کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
  7. Objective of the Conspiracyسازشی عمل کا مکمل یا نامکمل ہونا
    • سازش کو ثابت کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ اصل جرم مکمل ہو۔ اگر سازش کا مقصد پورا نہیں ہوا، پھر بھی شریک افراد کو سازش کے الزام میں سزا دی جا سکتی ہے۔
    • مثلاً، اگر بینک ڈکیتی کی سازش ہو اور پولیس نے بروقت مداخلت کرکے جرم روک دیا، پھر بھی سازش ثابت ہو سکتی ہے۔

سازش کو ثابت کرنے کے ذرائع

  • مجرموں کے درمیان تحریری شواہد: جیسے کہ ای میل، واٹس آپ دستاویزات، یا دیگر تحریری ثبوت وغیرہ ۔
  • فنی شواہد: جیسے کہ فون کال ریکارڈ، سی سی ٹی وی فوٹیج، یا ڈیجیٹل پیغامات۔
  • گواہان کی گواہیاں: سازشیوں کے درمیان رابطے اور معاہدے کو ثابت کرنے کے لیے۔

نتیجہ ظاہر ہے:۔

سازش کو ثابت کرنے کے لیے عدالت کو معاہدے، نیت، اور اقدام ظاہر کے شواہد درکار ہوتے ہیں۔ یہ ثابت کرنا ضروری ہوتا ہے کہ شریک افراد نے جان بوجھ کر کسی غیر قانونی کام کو انجام دینے کے لیے منصوبہ بنایا اور کچھ عملی قدم اٹھائے۔ سازش کے شواہد گواہی، تحریری یا فنی ثبوت پر مبنی ہو سکتے ہیں، اور کبھی کبھار اشاروں سے ثابت کرنا بھی کافی ہوتا ہے۔

کسی کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی بھی سازش ہے؟

کسی کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی بھی قانونی طور پر سازش میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

سازش کے زمرے میں آ سکتی ہے، خاص طور پر اگر اس منصوبہ بندی کا مقصد کسی شخص کی شہرت کو نقصان پہنچانا یا انہیں غیر قانونی طریقے سے نقصان پہنچانا ہو۔ اگر دو یا زیادہ افراد آپس میں مل کر کسی شخص کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے، بے بنیاد الزامات لگانے، یا انہیں کسی اور طرح سے بدنام کرنے کی کوشش بھی سازش ہے۔

تحریر جاری ہے۔۔۔

Categories: سازش

0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *