قانون قدرت، قانون فطرت اور قانون ریاست میں میرا مقابلہ میرے ساتھ ہوتا ہے۔ خود کا مقابلہ خود کے ساتھ ہم جیسے بھی ہیں ویسے ہیں۔
میری زندگی میں میرا مقابلہ میرے ساتھ؟
حاصل زندگی حسرتوں کے سوا کچھ نہیں:- زندگی میں یہ کیا نہیں زندگی میں وہ ہوا نہیں زندگی میں وہ ملا نہیں زندگی میں وہ رہا نہیں۔ زندگی ہے جو ناتواں حسرتوں سے بھری ہے۔
میں زندہ ہوں
میں آج زندہ ہوں:- زندگی ہے تو کوشش ہے، زندگی ہے تو اُمید ہے۔ زندگی ہے تو آغاز ہے، زندگی ہے تو انجام ہے۔ زندگی نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ زندگی ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے اور اس زندگی میں کامیابی کے لیے ہمیں دوسروں سے نہیں بلکہ خود سے خود کا مقابلہ کرنا پرتا ہے۔ خود سے مقابلہ کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی کمزوریوں کو پہچانیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، اور اپنی ذات کو ہر دن بہتر بنائیں۔
جیت یا ہار کا خیال غالب رہتا ہے۔
جیتنے کے لیے مقابلہ بازی:- جب ہم دوسروں سے مقابلہ اور موازنا کرنے لگتے ہیں تو ہمارا مقصد صرف ان سے آگے نکلنا ہوتا ہے، لیکن جب ہم اپنے آپ سے مقابلہ کرتے ہیں تو ہم اپنے لیے نئی منزلیں طے کرتے ہیں۔ یہ مقابلہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اپنی کوتاہیوں کو قبول کریں اور اپنی زندگی کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں۔ اپنی توانائی کو خود کو بہتر بنا نے میں خرچ کریں۔
خود سے خود کا مقابلہ
خود احتسابی کا فوائد؟ خود سے خود کا مقابلہ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ، ہر قسم کی سماجی بیماری، حسد، جلن، اور نفرت جیسے غیر ضروری منفی دباؤ سے آزاد کر دیتا ہے۔ ہم دوسروں کے معیار زندگی کو ناپنے کے بجائے اپنی معیارِ زندگی کو ناپنے لگتے ہیں۔ یہ رویہ ہمیں خود اعتمادی، سکون، اور خوشی بخشتا ہے۔
نئی سوچ کے ساتھ نیا سورج طلوع
نئی صبح نیا سورج:- زندگی میں ہر دن ایک نیا سورج طلوع ہوتا ہے ایک نئی اُمید کے ساتھ یہ صبح موقع دیتا ہے۔ اپنے آپ کو بہتر بنانے کا۔ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں خود سے خود کا مقابلہ کرنے کا۔ اگر آج ہم نے کل سے بہتر آج کو بنایا تو ہم کامیاب ہوگئے۔ سوچ و سمجھ کو استعمال کیا تو عقلمند بن گئیں۔ آج کے ساتھ بہتر کارکردگی دکھائی تو آج کامیاب ہوگئیں۔۔ ہم اپنی جسمانی، ذہنی، اور روحانی ترقی کے لیے ہمیشہ کوشش کریں تو نیا سورج میرے حق میں طلوع ہوگا۔۔
اصل اور نقل کامیابی میں فرق کیا ہے؟
اصل کامیابی کیا ہے؟ انسان کی حقیقی کامیابی وہی ہے جو ہم کو اندرونی خوشی اور سکون دے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ سے محبت کریں اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کرتے رہیں۔ آج کا اُبھرتا سورج ایک نیا سورج ہے نئی سوچ اور نئی آج کے دن کو کھویا۔
ہمیشہ اپنا مقابلہ اپنے ساتھ؟
آج میرا مقابلہ میرے ساتھ ہو رہا ہے۔ میں کسی کو اپنا مد مقابل سمجھتا ہی نہیں ہوں۔”میرا مقابلہ میرے ساتھ” نہ صرف ایک اصول ہے بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے۔ جب ہم اپنی توانائیوں کو خود کو بہتر بنانے میں لگاتے ہیں تو نہ صرف ہم خود خوشحال ہوتے ہیں بلکہ دنیا کو بھی بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے آپ سے محبت کریں، اپنی ذات کو جانیں، اور خود کو ایک بہترین انسان بنانے کے سفر پر نکلیں۔ یہی کامیابی کا راز ہے۔
میرا مقابلہ میرے ساتھ:۔
میرا مقابلہ میرے ساتھ:- آج میں زندہ ہوں، زندگی ہے تو میں ہوں، زندگی ہے تو کوششیں ہیں،زندگی ہے تو اُمیدیں ہیں۔زندگی ہے تو آغاز ہے زندگی ہے تو انجام ہے۔ زندگی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہم بھی نہیں تم بھی نہیں۔ زندگی ایک تسلسُل کا نام ہے زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ مگر میرا مقابلہ میرے ساتھ۔
اندر کی جنگ
یہ میرے اندر کی جنگ ہے:- میرا مقابلہ تاحیات۔ میرا مقابل میرا سایہ، یہ میری خودی ہے، خودی کی جنگ خودی کے ساتھ۔ میں جیتوں یا میں ہاروں، میرا مقابلہ میرے ساتھ۔ یہ جذباتیت نہیں خودی ہے خودی کی جنگ خودی کے ساتھ۔ پیغام سورج کیا ہے پیغام صبح کیا ہے؟ کیا ہم تیار ہیں اپنی حقیقت کا آپ سامنا کرنے کے لیے؟
مایوسی گناہ ہے
نفس کا مقابلہ نفس کے ساتھ:- زندگی یے تو نئی صبح ملی یے، نئی اُمید ملی ہے۔ صبح کا سورج خالی ہاتھ سوالی سوچ کے ساتھ تمام جذبوں سے معتبر حریف کوئی نہیں۔ میرا مقابلہ سدا سے رہا ہے میرے ساتھ۔ مجھ ہی سے رہا ہے میرا مقابلہ میرے ساتھ۔
0 Comments