شریعت نبی کا طریقہ قوانین، اصولوں اور ضوابط کا مجموعہ ہے۔
شریعت کیا ہے؟
اسلام دین آخر:- اسلامی شریعت سے مراد وہ طریقہ ہے جو اللّہ تعالی نے اپنے نبی صلی اللّہ علیہ و سلم کے زریعے بطور دین ہمارے لیے مقرر فرمایا ہے۔ آپ صلی اللّہ علیہ و سلم سے پہلے انبیائے کرام کے زریعے احکامات مقرر فرمائے تھے۔ ان تمام احکامات میں سے صرف ناسخ پر ہی عمل ہو گا منسوخ پر نہیں۔
شریعت سے کیا مراد ہے؟
فرمانِ باری تعالی ہے:۔
ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَى شَرِيعَةٍ مِنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ: پھر ہم نے آپ کو شریعت کے واضح راستے پر چلا دیا ہے، آپ اسی کی اتباع کریں، علم نہ رکھنے والوں کی خواہشات کے پیچھے مت چلیں۔[الجاثیہ: 18]
شریعت کے لغوی معنیٰ؟
لفظ شریعت لغوی طور پر دریا کی ایسی جگہ پر بولا جاتا ہے جہاں دونوں سوار اور سواری یکساں طور پر پانی پینے کے لیے آ سکیں۔
فرمانِ باری تعالی ہے:۔
شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ يُنِيبُ
الشوری: 13 کا اردو ترجمہ ملاحضہ ہو؟
ترجمہ: اس نے تمھارے لیے دین کا وہی طریقہ مقرر کیا جس کا تاکیدی حکم اس نے نوح کو دیا اور جس کی وحی ہم نے تیری طرف کی اور جس کا تاکیدی حکم ہم نے ابراہیم ،موسیٰ اور عیسیٰ کو دیا، یہ کہ اس دین کو قائم رکھو اور اس میں فرقے فرقے نہ ہوجاؤ۔ مشرکوں پر وہ بات بھاری ہے جس کی طرف تو انھیں بلاتا ہے، اللّہ پاک اپنے یہاں جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے اور اپنی طرف راستہ اسے دیتا ہے جو رجوع کرے۔ [الشوری: 13]
“الإحكام” (1/ 46)
شریعتِ اسلامیہ کیا ہے؟
شریعت اسلامی قوانین، اصولوں اور ضوابط کا مجموعہ کا نام ہے جو قرآن و سنت کی بنیاد پر انسانوں کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو منظم کرنے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔ اسلامی شریعت ایک مکمل نظام زندگی ہے۔ شریعتِ اسلامیہ کا مقصد انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو اللّہ کی مرضی کے مطابق ڈھالنا ہے۔
شریعت کے بنیادی ذرائع:۔
نمبر 1- قرآن پاک: اسلام کی مقدس کتاب ہے، جو اللّہ سبحان تعلی کا کلام پاک ہے اور اسے شریعت اسلامیہ کا بنیادی ماخذ سمجھا جاتا ہے۔
نمبر 2- : سنت: نبی اکرم ﷺ کے اقوال، اعمال، اور طرز زندگی، جو قرآن کی تشریح اور عملی مثال فراہم کرتے ہیں۔
نمبر 3- اجماع: علماء کا کسی معاملے پر اتفاق، جو قرآن و سنت کی روشنی میں ہوتا ہے۔
نمبر 4- قیاس: اجتہاد یا استدلال کے ذریعے نئے مسائل کا حل تلاش کرنا، جب کوئی واضح حکم موجود نہ ہو۔
شریعت کے اہم پہلو:۔
نمبر 1- عبادات: توحید، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج جیسے فرائض کی انجام دہی اسلام میں عبادت شمار کیا جاتا ہے۔ نمبر 2- معاملاتِ زندگی:- کاروبار زندگی اور کاروباری معاملاتی اصول ، شادی بیاہ نکاح طلاق کے قانونی اصول و ضوابط۔ اور دھن دولت جائداد وراثت وغیرہ اور انسانی زندگی کے دیگر سماجی و اقتصادی معاملاتی امور کے قوانین شریعت اسلامیہ کے مطابق۔ نمبر 3- اخلاقیات: اچھے کردار اور رویے کی تعلیم و تربیت، جیسے سچائی دیانتداری، عدل و انصاف، اور احسان و ہمدردی کے تحت اسلامی ملک و معاشرے میں نافذ کیا جاتا ہے۔ نمبر 4- اسلامی قانون تعزیرات: جرائم اور ان کی سزائیں، جیسے چوری، زنا، اور قتل کے لیے حدود اور قوانین ہیں۔
شریعت کا مقصد عدل، امن، اور انسانیت کی بھلائی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ ایک لچکدار نظام ہے، جو وقت اور حالات کے مطابق اجتہاد کے ذریعے نئی صورت حال کا حل پیش کرتا ہے۔
اگر آپ کسی اپنے ملک و معاشرے میں اسلامی شرعی نظام چاہتے ہیں تو اپنے آپ سے مخلص ہوجائین تو آپ کے ملک میں اسلامی شرعی نظام قائم ہو جائے گا اور مزید کچھ جاننا چاہتے ہیں تو کامنٹس کر کے بتائیں!۔
0 Comments