ویوز چینل بلو اسکائی نیو چینل
خود غرض انسان:- کچھ لوگ اپنے ایک مُٹھی چاول کے لئے چاول کی پوری بوری کاٹ دیتے ہیں۔ اکثر لوگ اپنے فائدے کیلئےدوسروں کو نقصان پہنچانے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کرتے ہیں۔۔ بس موع لگنے کی دیر ہوتی ہے۔ شاید آپ کے ساتھ ایسا ایک بار نہیں کئی بار ہوچکا ہو گا؟ اکثر شاطر آدمی کی وجہ سے آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی رہتی ہوگی
خود غرض مطلبی لوگوں کی چند نشانیاں؟
نمبر 1:- خود غرض لوگ ہر قسم کے بلیک میلر ہوتے ہیں:۔
خود غرض لالچی مطلبی لوگوں کی 18 قسمیں، ہر قسم کے بلیک میلر سخت سنگ دل، لالچی، حاثد، بے شرم، چاپلوسی چمچہ گری، جھوٹ بہتان باز دغا باز ہوتے ہیں۔
خود غرض مطلبی لوگ بلیک میلنگ کرتے نہیں شرماتے، یہ ہر نوعیت کے بلیک میلر ہوتے ہیں۔ جزباتی ملیک میلنگ، مذہبی۔ ان کے دل میں محبت نہیں چال بازی رہتی ہے
نمبر 2:- منفی سوچ کے ماہر:۔
خود غرض لوگ انتہائی شاطر اور جوڑ توڑ اور منفی سوچ کے ماہر ہوتے ہیں۔
نمبر 3-شکار کی تلاش۔
صرف اپنے فائدے کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔ ان کی آنکھیں اپنی شکار کو تلاش کرتی نظر آئی گی۔
نمبر 4:- نوٹنکی ایکٹر بازی:۔
خود غرض مطلبی لوگ اپنے چہرے پر اپنے اعمال پر ظاہری محبت کا اپنائیت کا نقاب چڑھایا ہوا ہوتا ہے۔ غریبی کا ڈرامہ بازی کرتے رہتے ہیں۔
نمبر 5 :- بن غرض کے بن مطلب کے بات نہیں
خودغرضوں، مطلب پرستوں کا مقصدِ تعلوقات صرف اُن لوگوں سے دوستی اور تعلوقات رکھنا جو اُن کے کام آسکتے ہوں۔
نمبر 6- میری پریشانی سب سے زیادہ
خود غرضوں کے سامنے اگر کوئی اپنی پریشانی بیان کرے تو وہ اپنے پریشانی کے مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
نمبر 7- میر علاوہ کوئی مدد کا مستحق نہیں:۔
خود غرض مطلبی لوگ کسی کی مدد کر نے کو تیار نہیں ہوتے۔ یہ کہتے ہیں کہ میرے علاوہ کوئی اور مدد کا مستق ہیں ہے۔
نمبر 8-فیور لینے کی ناجائیز کوشش
سب سے مدد و فیور مانگنا۔ ان کی عادت: خود غرض لوگ ہر کوئی سے فیور لینا چاہتے ہیں، مگر خود کسی کو فیور نہیں دیتے۔
نمبر 9- بین مطلب کے بات نہیں۔
وقت پرے تو بار بار فون کرتے ورنہ نہیں: اگر ان کو کوئی غرض یا مطلب ہو تو وہ بار بار فون کرتے ہیں جیسے ہی مطلب پورا ہو جائے بات کرنا بھی چھوڑ دیتے ہیں۔
نمبر 10- جھوٹی قومیں وعدے دعوے۔
عہد و دعوے اور سبز باغ دیکھاوے : خود غرض مطلبی شخص کی نشانی یہ ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر بڑے بڑے قسمیں کھاتے، وعدے، دعوے، عہد و پیماء کرتے اور سبز باغ دیکھاتے پھیریں گے۔
نمبر 11- نقطہ چینی تبقید کا موقع ضایع نہیں کرتے: اگر آپ سے ان کا کوئی غرض و مطلب نہ ہو تو وہ بے وجہ تنقید کرتے نظر آئیں گے۔
نمبر 12:- احسان مراموشی عادت ہے اُن کی:۔
خود غرض لالچی اور مطلب پرست لوگ احسان فراموش ہوتے ہیں:- کبھی کسی کا احسان نہیں مانتے۔ وہ احسان کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔ وہ آپ کے وسائل پر اپنا حق سمجھتے ہیں۔
نمبر 13- مسکا بازی اور چمچہ گری
خود غرض مطلب پرست لوگاپنے آپ کو مسکین ظاہر کرتے اور چمچہ گری کرتے نظر آتے ہیں:- خود غرض مطلبی لوگ خود کو کمزور اور مظلوم ظاہر کرتے ہیں سامنے والے کو پیسے والا بااثر اور پاورفل شو کرتے ہیں۔ یہ خوشامد پسند لوگ ہوتے ہیں۔
نمبر 14 :- مجبور مظلوم مسکین ضرورت مند میں ہوں۔
خودغرض مطلب پرسے لوگ خود کو مظلوم بے بس لاچار ظاہر کرتے رہتے ہیں:- خود غرض لوگ جان بوجھ کر ظاہر کرینگے کہ دنیا میں ان سے زیادہ پریشان حال مجبور و مظلوم، بے بس غریب و لاچار کوئی نہیں ہے۔ اور آپ جیسے لوگوں کا ان کی مدد کرنا فرض ہے۔ اپنی پریشانیوں کی لمبی لمبی داستانیں سنائیں گے، وہ بہت معصوم ہیں ان کے ساتھ بہت زیادتیاں ہورہی ہیں ۔وہ اپنے چہرے پر مکاری کا لبادہ اوڑتےسزائیں ہوتے ہیں جیسے وہ دنیا کے مظلوم ترین انسان ہیں۔ یہ سب کچھ وہ آپ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کرتے ہیں۔
نمبر 15- چاپلوسی آو بھگت خوشامد بازی۔
خود غرض مطلبی لوگ:- یہ اپنا کوئی بڑا اہم نوعیت کا کام لینے سے چند دن قبل آپ کو کھانے پلانے لگتے ہیں آپ کی دعوتیں کرتے ہیں اور بلاوجہ آ پ کی ہر کام میں مدد کرنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر شخص کو اپنی تعریفیں سننا پسند ہے۔مطلبی لوگ آپ کی تعریفیں کرتے کرتے دنیا کے قابل کامیاب، ذہین، انسان آپ ہی ہیں۔ جب مطلبی لوگوں کو اپنا مقصد پورا کرنا ہوتا ہے تو وہ آپ کی چاپلوسی، خوشامد شروع کردیتے ہیں۔
نمبر 16- خود غرض مطلبی
کبھی مشترکہ پروجیکٹ پر کام نہیں کر سکتے۔ اجتماعی مشترکہ ٹیم ورک میں آپ کو اپنے ساتھ پورے گروپ کا سوچنا پرتا ہے یہ کہ اگر کامیابی ملے تو سب کو ملے۔ اگر کوئی خود غرض کسی ٹیم ورک میں شامل ہو بھی جائے تو اس کی کوشش ہو گی کہ اس کام کا سارا فائدہ اُس کو ملے۔ ایسے لوگ اپنے ساتھیوں کی کمزوریاں، خامیاں تلاش کرکے دوسروں تک پہنچاتے ہیں تاکہ ان کے متعلق غلط فہمی پھیلا کر مخالفین سے اس کا فائدہ اُٹھایا جاسکے۔
نمبر 17:-اپنے آپ کو ہمدرد جتلانے کی کوشش:۔
خود غرض لالچی مطلبی لوگ اپنے آپ کو آپ کا ہمدرد، چاہنے والا بناکر پیش کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تاکہ وہ آپ کے گُوڈ بُک میں رہے۔ خود غرض مطلبی شخص کی نشانی دوسروں کو دھوکہ دینے کے لئے نٹ نئے چال چلتے رہتے ہیں۔
نمبر 18 :- اپنی مفاد افضل:۔
خود غرض لالچی مفاد پرست لوگ: ایسے لوگ اپنے مفاد کے سامنے دوسرے کے نقصان کی پروہ نہیں کرتے۔ایسے لوگوں کو صرف اپنے فائدے کی فکر پروہ ہوتی ہے وہ یہ نہیں سوچتے کہ ان کی وجہ سے باقی لوگوں کو کتنا نقصان ہوگا۔ میں اور میرا مفاد مجھکو عزیز ہے۔
0 Comments