امریکی شہریوں کے بنیادی قانونی اور شہری حقوق؟
امریکی شہریوں کے بنیادی آئینی، قانونی اور شہری حقوق عام طور پر امریکی آئین میں، بل آف رائٹس، کی صورت میں موجود ہے اور اس کے علاوہ دیگر امریکی قانونی دستاویزات میں بھی امریکی شہریوں کو یہ بنیادی حقوق دیے گئے ہیں۔ یہ حقوق امریکی شہریوں کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہیں اور امریکی حکومت کے اختیارات کو انسانی شہری حقوق کے معاملے میں محدود کرتے ہیں۔ اس کے درج ذیل اہم آئینی اور قانونی حقوق شامل ہیں:۔
First Amendment– امریکی آئین کی امینڈمینٹ نمبر 1- امریکہ کی پہلی ترمیم:۔
پہلی ترمیم– آزادی اظہار رائے ہو یا آزادی اظہار مذہب ہو یا آزادی اظہار صحافت ہو یا آزادی اظہار اجتماع ہو یا آزادی اظہار پیٹیشن کا حق ہو۔ حکومت سے عرضداشت دینے کا حق اظہار پیٹیشن کے زریعے۔ {جو کہ ہمارے یہاں کے آئین کا آرٹیکل نمبر 199 ہے} کوئی حکومت امریکی شہری سے یہ آئینی اور قانونی حقوق چھین نہیں سکتی ہے۔
Freedom of Speech– نمبر 1- آزادی اظہار رائے
اظہار رائے کی قانونی اہمیت:- امریکہ کے ہر شہری کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی مکمل آزادی ہے، چاہے وہ سیاسی نوعیت کی ہو، سماجی نوعیت کی ہو یا دیگر معاملات سے متعلق ہو۔ ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی میسر ہے۔
Freedom of Religion– نمبر 2- آزادی مذہب و مسلک
دینی مذہبی آزادی:- کسی بھی مذہب کو اختیار کرنے یا اختیار نہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، اور حکومت کسی مذہب کو فروغ یا روک نہیں سکتی۔
Equal Protection – نمبر 3-حقِ مساوات
تمام شہریوں کو قانون کے تحت برابر حقوق حاصل ہیں، اور کسی کے ساتھ رنگ، نسل، جنس، یا دیگر بنیادوں پر امتیاز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
Right to Vote– نمبر 4- حقِ ووٹ
تمام بالغ امریکی شہریوں کو انتخابات میں ووٹ دینے کا حق حاصل ہے، خواہ ان کی جنس، نسل، یا مالی حیثیت کُچھ بھی ہو۔
Right to Fair Trial– نمبر 5- حقِ مقدمہ اور قانونی تحفظ
کسی بھی شخص کو قانونی تحفظ حاصل ہے، اور انہیں بغیر ثبوت یا مناسب قانونی کارروائی کے سزا نہیں دی جاسکتی ہے۔
Right to Due Process– نمبر 6- حقِ گارنٹی
ہر شہری کو قانونی عمل اور انصاف کی ضمانت دی گئی ہے۔
Freedom of Assembly– نمبر 7- آزادی اجتماع
شہریوں کو پر امن مظاہرے یا اجتماعات منعقد کرنے کی آزادی ہے۔
Freedom of Movement– نمبر 8- آزادیِ نقل و حرکت
شہری آزادانہ طور پر ملک کے اندر سفر کر سکتے ہیں اور اپنی رہائش کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
Right to Privacy– نمبر 9- تحفظِ ذاتی زندگی
امریکی شہریوں کی ذاتی زندگی میں حکومت یا کسی اور کی غیر ضروری یا غیر قانونی مداخلت نہیں ہو سکتی۔
Right to Bear Arms– نمبر 10- ہتھیار رکھنے کا حق
دوسرے ترمیم کے تحت شہریوں کو قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کا حق دیا گیا ہے۔
Prohibition of Slavery– نمبر 11- غلامی کی ممانعت
تیرہویں ترمیم کے تحت غلامی یا جبری مشقت ممنوع ہے، سوائے سزا کے طور پر۔
Self-Defense– نمبر 12- تحفظِ خود
ہر شہری کو اپنے آئینی اور قانونی تحفظ کا حق حاصل ہے۔
امریکی مضبوط عدالتی نظام موجود ہے:- بنیادی حقوق امریکی آئین اور قوانین کے تحت ہیں اور ان پر عمل درآمد کے لیے عدالتی نظام موجود ہے۔ اگر ان میں سے کسی حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو آپ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔
امریکہ کے آئین کی آرٹیکل اور ایمنڈمنٹ کے تحت؟ Amendments
امریکی آئینی امینڈمینٹس:- امریکی شہریوں کے بنیادی حقوق آئین کے مختلف آرٹیکلز اور ترمیمات ایمینڈمینٹس میں بیان کیے گئے ہیں۔ ذیل میں اہم حقوق اور ان سے متعلقہ آرٹیکلز اور ترمیمات کا خلاصہ دیا گیا ہے:۔
United States Bill of Rights امریکہ کے آئین کا بل آف رائٹس
بل آف رائٹس آئین کی ابتدائی 10 ترمیمات پر مشتمل ہے، جو 1791 میں نافذ ہوئیں۔ یہ ترمیمات امریکی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہیں:۔
1.First Amendment– پہلی ترمیم
- Freedom of Speech- آزادیِ اظہار
- Freedom of Religion- آزادیِ مذہب
- Freedom of the Press- آزادیِ صحافت
- Freedom of Assembly- آزادیِ اجتماع
- Right to Petition the Government- حکومت سے عرضداشت دینے کا حق
2. Second Amendment– دوسری ترمیم
- Right to Bear Arms- ہتھیار رکھنے کا حق
3. Fourth Amendment– چوتھی ترمیم
- Protection against Unreasonable Searches and Seizures- غیر قانونی تلاشی اور ضبطی کے خلاف تحفظ
4. Fifth Amendment– پانچویں ترمیم
- Protection against Double Jeopardy- دو بار سزا نہ دیے جانے کا حق
- Right against Self-Incrimination- خود اپنے خلاف گواہی نہ دینے کا حق
- Right to Due Process- قانونی عمل کے بغیر زندگی، آزادی، یا جائیداد کی ضبطی نہیں ہو سکتی
5. Sixth Amendment– چھٹی ترمیم
- Right to a Fair and Speedy Trial- منصفانہ اور فوری مقدمے کا حق
- Right to Counsel- وکیل رکھنے کا حق
- Right to Confront Witnesses- گواہوں سے جرح کرنے کا حق
6.Eighth Amendment آٹھویں ترمیم
- Protection against Cruel and Unusual Punishment- غیر ضروری جرمانے اور غیر انسانی سزا کے خلاف تحفظ
دیگر اہم امریکی آئینی ترمیمات:۔
13.Thirteenth Amendment– تیرہویں ترمیم
- غلامی اور جبری مشقت کی ممانعت (Abolition of Slavery)
14. Fourteenth Amendment– چودھویں ترمیم
- مساوی تحفظ کا حق (Equal Protection under the Law)
- شہریت کے حقوق (Citizenship Rights)
- قانونی عمل کی گارنٹی (Guarantee of Due Process)
15. Fifteenth Amendment– پندرھویں ترمیم
- Prohibition against Race-Based Voting Discrimination- نسل یا رنگ کی بنیاد پر ووٹ کے حق سے محرومی کی ممانعت ہے۔
19.Nineteenth Amendment– انیسویں ترمیم
- Women’s Right to Vote- خواتین کو ووٹ دینے کا حق
26.Twenty-Sixth Amendment– چھبیسویں ترمیم
- Voting Rights for Individuals 18 and Older- امریکی قانون کے مطابق اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ووٹ دینے کا حق۔
امریکی آئینی آرٹیکلز کا خلاصہ:۔
امریکی آئین نمبر 1- کا 1 آرٹیکل
- کانگریس کے اختیارات اور حدود کو بیان کرتا ہے۔
آئین امریکہ کا آرٹیکل نمبر 3 ۔
- عدلیہ کی آزادی اور عدالتی اختیارات کی وضاحت کرتا ہے، جس کے ذریعے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
آئین کا آرٹیکل نمبر 4۔
امریکہ کے تمام ریاستوں کے درمیان مساوی حقوق اور فرائض کو یہ آرٹیکل یقینی بناتا ہے۔
امریکہ کی یہ آئینی اور قانونی حقوق امریکی شہریوں کو بنیادی تحفظ اور آزادی کی قانونی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
0 Comments