امریکی الیکٹورل کالج کا مکمل تعارف؟

American Electoral College’s Introduction-Electoral College History- Article II of the Constitution and the 12th Amendment refer to “electors- The ratification of the 12th Amendment, the expansion of voting rights, and the States’ use of the popular vote to determine who will be appointed as electors have each substantially changed the process.

اس نظام کا نام اور کام کے نوعیت کیا ہیں؟ الیکٹورل کالج کا بنیادی ڈھانچہ اور الیکٹرز کی تعداد؟ کالج کے انتخاب کا طریقہ؟ فوائد اور اس نظام پر تنقید، سیاسی نظام کی تاریخ اور سسٹم کا مقصد؟

امریکی الیکٹورل کالج ایک منفرد انتخابی نظام ہے جو امریکہ میں صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس نظام میں عوامی رائے دہی براہ راست صدر کے انتخاب کے لیے نہیں کی جاتی، بلکہ ریاستوں کے منتخب نمائندے یعنی الیکٹرز منتخب ہوتے ہیں جو پھر صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالتے ہیں۔ یہاں اس کا تفصیل سے تعارف کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ملاحظہ فرمائیے:۔

امریکی الیکٹورل کالج ایک منفرد انتخابی نظام سیاست ہے یا نظام حکومت ہے یہ کونسا نظام ہے؟ اس نظام کا نام کیا ہے؟

امریکی الیکٹورل کالج نظام سیاست کا ایک حصہ ہے، کیونکہ یہ امریکہ کے صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے لیے استعمال ہونے والا ایک انتخابی طریقہ کار ہے۔ یہ کسی حکومتی یا انتظامی ڈھانچے کا حصہ نہیں ہے بلکہ ایک انتخابی نظام ہے جس کے ذریعے عوام منتخب نمائندوں یعنی الیکٹرز کے ذریعے اپنے صدر کا انتخاب کرتی ہے۔

اس نظام کا نام کیا ہے؟

اس نظام کو سرکاری طور پر “الیکٹورل کالج” کہا جاتا ہے۔ یہ انتخابی نظام بنیادی طور پر امریکی آئین کے تحت کام کرتا ہے اور اس نظام میں بنیادی طور پر امریکی صدر کے انتخاب میں ریاستوں کے کردار کو زیادہ اہمیت دیا جاتا ہے۔

اس نظام کی نوعیت ملاحظہ کیجئیے؟

یہ ایک “آئینی انتخابی نظام” ہے، جو براہ راست جمہوریت کے بجائے نمائندہ جمہوریت پر مبنی ہے۔ یعنی، عوام براہ راست صدر منتخب نہیں کرتے، بلکہ وہ الیکٹرز منتخب کرتے ہیں جو پھر صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔

لہذا، یہ ایک نظام سیاست کے طور پر سمجھا جاتا ہے جو امریکہ کے آئین اور سیاسی اداروں کی بنا پر تشکیل پایا ہے۔ اس نظام کو “منتخب نمائندگان کا نظام” یا اس نظام کو “الیکٹورل سسٹم” بھی کہا جا سکتا ہے۔

نمبر 1- امریکی الیکٹورل کالج کا بنیادی ڈھانچہ اور الیکٹرز کی تعداد کیا ہے؟

کل الیکٹرز کی تعداد: امریکہ میں کل 538 الیکٹرز ہیں۔ صدر کے انتخاب کے لیے کسی امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

ریاستوں کی بنیاد پر تقسیم: ہر ریاست میں الیکٹورز کی تعداد اُس ریاست کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے اراکین کی تعداد پر مبنی ہوتی ہے۔ ہر ریاست کو کم از کم دو سینیٹرز اور اس کی آبادی کے لحاظ سے ایوانِ نمائندگان کے اراکین ملتے ہیں۔ (House of Representatives)

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا: واشنگٹن ڈی سی کو بھی تین الیکٹرز ملتے ہیں، حالانکہ یہ ریاست نہیں ہے۔

نمبر 2- امریکی الیکٹورل کالج کے انتخاب کا طریقہ کار؟

پیرا نمبر 2- کا اے:- عوامی ووٹ صدر کو نہیں: امریکہ کے ہر ریاست میں الیکشن کے دن عوام اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ دیتے ہیں۔ تاہم، عوامی ووٹ کا نتیجہ براہ راست صدر کا انتخاب نہیں کرتا۔

پیرا نمبر 2- کا بی:- امریکی الیکٹرز کا انتخاب: عوامی ووٹ کے نتیجے میں وہ امیدوار منتخب ہوتے ہیں جو ریاست میں زیادہ تر عوامی حمایت حاصل کرتے ہیں مگر ووٹ کے زریعے اور وہ امیدوار اپنے انتخابی الیکٹرز کو منتخب کرنے کے لیے یہ عمل مکمل کرتے ہیں۔

Winner-Takes-All

پیرا نمبر 2 کا سی:- فہرستیں: بعض ریاستوں میں “ونٹیٹ پرسیپٹ” کا اصول ہوتا ہے، جس میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار ریاست کے تمام الیکٹرز حاصل کرتا ہے۔ تاہم، مین اور نیبراسکا جیسی ریاستوں میں تناسبی طریقہ کار بھی اپنایا جاتا ہے۔

نمبر 3- امریکی الیکٹورل کالج کا کام:۔ Elections: What Is the Electoral College that Elects the President?

پیرا نمبر 3- اے:- الیکٹرز کی ووٹنگ کیسے اور کب؟ الیکٹرز دسمبر کے مہینے میں اپنے ووٹ ڈالتے ہیں، جو عام طور پر ریاستی دارالحکومتوں یعنی اسٹیٹ کے کپیٹل میں ہوتے ہیں۔

پیرا نمبر 3 کا بی:- سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی تصدیق: دسمبر کے بعد جنوری میں امریکی کانگریس کے دونوں ایوان یعنی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں الیکٹورل ووٹوں کی تصدیق کی جاتی ہے۔

پیرا نمبر 3 کا سی :- اگر کوئی امیدوار 270 ووٹ حاصل نہیں کر پاتا تو؟ اگر کوئی صدارتی امیدوار 270 ووٹ حاصل نہیں کر پاتا تو ایوانِ نمائندگان میں انتخاب ہوتا ہے، جہاں ہر ریاست کو ایک ایک ووٹ کا حق ملتا ہے۔ امریکہ کے 50 میں سے 26 ریاستوں یعنی 26 اسٹیٹس کے ووٹوں کی حمایت حاصل کرنے والا صدارتی امیدوار امریکہ کا صدر منتخب ہوجاتا ہے۔

نمبر 4- امریکی الیکٹورل کالج کے فوائد اور اس نظام پر تنقید؟

نمبر 4-اے :- فوائد ملاحظہ ہو امریکی الیکٹورل نظام کے فائدے کیا ہیں؟

یہ نظام ریاستوں کے درمیان توازن برقرار رکھتا ہے، اور ریاستوں کو برابر کا اہمیت دیتا ہے۔ اور چھوٹی ریاستوں کو زیادہ اثر دینے کی کوشش کرتا ہے

نمبر 5- امریکی سیاسی نظام کی تاریخ میں کچھ اہم واقعات:۔

جارج بُش کا انتخاب: اس انتخاب میں جارج بش نے الیکٹورل کالج میں زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے، حالانکہ انہیں عوامی پاپولر ووٹوں میں شکست ہوئی تھی۔

سنہ 2016 کا انتخاب: اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلری کلنٹن کو عوامی رائے میں شکست دینے کے باوجود الیکٹورل کالج میں جیت حاصل کی تھی۔

اس امریکی الیکٹرول کالج سسٹم کا مقصد؟ امریکہ کے مختلف حصّوں یعنی 50 اسٹیٹس کے عوام اور وفاقی ریاست آئینی اور قانونی مفادات کو تحفظ اور متوازن بیلینس میں یہ نظام رکھا ہوا ہے۔ اور اس الیکٹرول نظام کے تحت۔ عوام اور انتظامیہ کے درمیان یہ نظام اکثر بحث کا موضوع بنا رہا ہے؟ کہ کیا یہ الیکٹرول کالج کا نظام واقعی جمہوریت کی صحیح ترجمانی کرتا ہے یا کسی خاص طبقے کی نمائیدگی کرتا ہے؟

تحریر جاری ہے۔

Comments Please


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *